صحائف
عقائد اور عہُود ۱۱۰


فصل ۱۱۰

۳ اَپریل ۱۸۳۶ کو کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری پر ہیکل میں ظاہر کی گئی رویائیں۔ موقع سبت کے دِن کی عِبادت کا تھا۔ جوزف سمِتھ کی تارِیخ بیان کرتی ہے: ”دوپہر کو مَیں نے کلِیسیا میں خُداوند کی فسح بارہ سے پا کر بانٹنے میں دُوسرے صدُور کی مدد کی، جِن کا اعزاز تھا کہ اِس روز اَلطار پر خدمت اَنجام دیں۔ اپنے بھائیوں کی خدمت کرنے کے بعد مَیں منبر پر واپس گیا، پردے گرے ہُوئے تھے، اور اولیور کاؤڈری کے ساتھ مَیں نے اپنے آپ کو متین اور چُپ چاپ دُعا میں جُھکایا۔ دُعا سے اُٹھنے کے بعد، مندرجہ ذیل رویا ہم دونوں پر ظاہر کی گئی۔“

۱–۱۰، خُداوند یہواہ جلال میں ظاہر ہوتا اور کرٹ لینڈ ہیکل کو اپنے گھر کے لیے قَبُول کرتا ہے؛ ۱۱–۱۲، مُوسیٰ اور اِلیاس دونوں ظاہر ہوتے ہیں اور اپنی کُنجیاں اور زمانے سُپرد کرتے ہیں؛ ۱۳–۱۶، ایلیّاہ واپس آتا ہے اور اپنے زمانے کی کُنجیاں سُپرد کرتا ہے جَیسا ملاکی نے وعدہ کِیا تھا۔

۱ ہمارے ذہنوں سے پردہ اُٹھا لیا گیا، اور ہماری فہمیدہ آنکھیں کھولی گئیں۔

۲ ہم نے خُداوند کو منبر کی چھاتی کے برابر کی ٹیک پر اپنے سامنے کھڑے دیکھا؛ اور اُس کے پاؤں تلے خالِص سونے کا چبوترا سا تھا، جو سُنہرے سے رنگ کا تھا۔

۳ اُس کی آنکھیں آگ کے شعلے کی سی تھیں؛ اور اُس کے سر کے بال خالِص برف کی مانِند سفید تھے؛ اُس کی صُورت سُورج کی چمک سے زیادہ مُنوّر تھی؛ اور اُس کی آواز بہتے ہُوئے بڑے پانیوں کی آواز کی سی تھی، یعنی یہواہ کی آواز، جو یہ فرماتی تھی:

۴ مَیں اَوّل اور آخِر ہُوں؛ مَیں وہ ہُوں جو زِندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا؛ مَیں باپ کے ساتھ تُمھارا وکیل ہُوں۔

۵ دیکھو، تُمھارے گُناہ تُمھیں مُعاف کیے گئے ہیں؛ تُم میرے حُضُور پاک ہو، پَس اپنے سر بُلند کرو اور شادمان ہو۔

۶ تُمھارے بھائیوں کے دِل شادمان ہوں، اور میرے سب لوگوں کے دِل شادمان ہوں، جِنھوں نے اپنی قُوّت سے اِس گھر کو میرے نام کے لیے تعمیر کِیا ہے۔

۷ پَس دیکھو، مَیں نے اِس گھر کو قَبُول کِیا ہے، اور میرا نام یہاں ہو گا؛ اور مَیں رحم میں خُود کو اپنے لوگوں پر اِس گھر میں ظاہر کرُوں گا۔

۸ ہاں، مَیں اپنے خادِموں پر ظاہر ہُوں گا، اور اُن کے ساتھ خُود ہم کلام ہُوں گا، بشرطیکہ میرے لوگ میرے حُکموں کو مانیں گے، اور اِس مُقَدَّس گھر کو آلُودہ نہ کریں گے۔

۹ ہاں ہزاروں اور لاکھوں کے دِل رحمتوں کی بدولت جو نچھاور کی جائیں گی نہایت شادمان ہوں گے، اور ودیعت جو میرے خادِموں کو اِس گھر میں عطا کی جا چُکی ہے۔

۱۰ اور اِس گھر کا چرچا غیر قَوموں میں پھیل جائے گا؛ اور یہ اُس برکت کا شُروع ہو گا جو میرے لوگوں کے سروں پر اُنڈیلی جائے گی۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔

۱۱ اِس رویا کے بند ہونے کے بعد، آسمان ہم پر پھِر کھول دیے گئے؛ اور مُوسیٰ ہمارے سامنے ظاہر ہُوا، اور زمِین کے چاروں کونوں سے اِسرائیل کے جمع کرنے، اور شمالی سرزمِین سے دس قبیلوں کی راہ نمائی کی کُنجیاں ہمارے سپُرد کیں۔

۱۲ اِس کے بعد، اِلیاس ظاہر ہُوا، اور اَبرہام کو دی اِنجِیل کا زمانہ ہمارے سپُرد یہ کہہ کر کِیا، کہ ہم اور ہماری اَولاد میں ہمارے بعد کی تمام نسلیں مُبارک ہوں گی۔

۱۳ اِس رویا کے بند ہونے کے بعد، ایک اور عظیم اور پُرجلال رویا ہم پر افشاں ہُوئی؛ پَس ایلیّاہ نبی، جو موت چکھے بغیر آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا، ہمارے سامنے آ کھڑا ہُوا، اور کہا:

۱۴ دیکھو، وقت پُوری طرح سے آ گیا ہے، جو ملاکی کے مُنہ سے فرمایا گیا تھا—جِس نے گواہی دی یہ وہ [ایلیّاہ] خُداوند کے عظیم اور ہولناک دِن کے آنے سے پہلے بھیجا جائے گا—

۱۵ کہ والدوں کے دِل بچّوں کی طرف، اور بچّوں کے والِدوں کی طرف پھیرے، اَیسا نہ ہو کہ پُوری زمِین لعنت سے ماری جائے—

۱۶ پَس، اِس زمانے کی کُنجیاں تُمھارے ہاتھوں میں سَونپی جاتی ہیں؛ اور تُم اِس سے جان لو کہ خُداوند کا عظیم اور ہولناک دِن نزدیک ہے یعنی دروازے پر ہے۔