صحائف
عقائد اور عہُود ۳۷


فصل ۳۷

دسمبر ۱۸۳۰ کو فے ایٹ، نیویارک کے نزدیک، نبی جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو دیا گیا مُکاشفہ۔ یہاں پر اِس زمانہ میں اِکٹھے ہونے کے حوالے سے پہلا حُکم دیا جاتا ہے۔

۱–۴، مُقَدَّسین کو اوہائیو میں جمع ہونے کے لیے بُلایا جاتا ہے۔

۱ دیکھو، مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہ میری دانِست میں نہیں ہے کہ تُم مزید ترجمہ کرو جب تک تُم اوہائیو نہیں چلے جاتے، اور یہ دُشمن کی وجہ سے اور تُمھارے فائدے کی خاطر ہے۔

۲ اور پھِر مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ تُم تب تک نہیں جاؤ گے جب تک تُم اُن علاقوں میں میری اِنجِیل کی مُنادی نہیں کر لیتے، اور کلِیسیا کو مضبُوط نہیں کر لیتے جہاں کہیں بھی یہ قائم ہُوئی ہے اور خاص طور پر کولزوِل میں؛ چُوں کہ، دیکھو، وہ مُجھ سے بڑے اِیمان کے ساتھ دُعا کرتے ہیں۔

۳ اور پھِر، مَیں کلِیسیا کو حُکم دیتا ہُوں، کہ یہ میری دانِست میں ہے کہ وہ اوہائیو میں اِکٹھے ہوں، اُس وقت کی تیاری کے لیے کہ جب میرا خادِم اولیور کاؤڈری اِن تک واپس پہنچے۔

۴ دیکھو، حِکمت یہ ہے، اور ہر اِنسان کو اپنے لیے خُود فیصلہ کرنے دو جب تک مَیں آ نہیں جاتا۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔