صحائف
عقائد اور عہُود ۱۱۷


فصل ۱۱۷

۸ جولائی ۱۸۳۸، فار ویسٹ، میزوری میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے وِلیم مارکس، نیول کے وِٹنی اور اولیور گرینجر کی فوری ذِمّہ داریوں کے بارے میں دیا گیا مُکاشفہ۔

۱–۹، خُداوند کے خادِموں کو دُنیاوی چِیزوں کا لالچ نہیں کرنا چاہیے، پَس ”خُداوند کے لیے جائداد کیا ہے؟“؛ ۱۰–۱۶، اُنھیں اپنی جان کے چھوٹے پن کو ترک کرنا ہے اور اُن کی قُربانیاں خُداوند کے لیے مُقَدَّس ہوں گی۔

۱ یقیناً خُداوند میرے خادِم وِلیم مارکس سے یُوں فرماتا ہے، اور میرے خادِم نیول کے وِٹنی سے بھی، وہ اپنا کام فوراً ختم کریں اور کرٹ لینڈ کی سرزمِین سے روانہ ہوں، اِس سے پہلے کہ مَیں خُداوند، زمِین پر دوبارہ برف باری نازِل کرُوں۔

۲ وہ جاگیں، اور اُٹھیں، اور سامنے آئیں، اور ٹھہرے نہ رہیں، پَس مُجھ خُداوند نے حُکم دیا ہے۔

۳ پَس، اگر وہ ٹھہرے رہتے ہیں تو اُن کے لیے مناسب نہ ہو گا۔

۴ وہ میرے حُضُور اپنے سب گُناہوں سے، اور اپنی ساری حریص خواہشات سے توبہ کریں، خُداوند فرماتا ہے: پَس میرے لیے جائداد کیا ہے؟ خُداوند فرماتا ہے۔

۵ کرٹ لینڈ کی اِملاک قرضوں کے لیے دے دی جائیں، خُداوند فرماتا ہے۔ اُنھیں جانے دو، خُداوند فرماتا ہے، اور جو کُچھ بچتا ہے اُسے اپنے ہاتھ میں رکھو، خُداوند فرماتا ہے۔

۶ پَس آسمان کے پرندے، اور سَمُندر کی مچھلیاں اور پہاڑ کے چوپائے کیا میرے نہیں؟ کیا مَیں نے زمِین نہیں بنائی؟ کیا زمِین کی قَوموں کی فَوجوں کی تقدیر میرے اِختیار میں نہیں؟

۷ پَس، کیا مَیں وِیران جگہوں کو کونپل کی مانِند پُھوٹنے اور پھلنے نہ دُوں گا، اور کہ وہ بُہت سا پھل لائیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔

۸ کیا آدم عون دایامن کی پہاڑیوں میں، اور عولاہاہ شِنہاہ کے میدانوں میں یا اُس سرزمِین میں جہاں آدم بسا، کافی جگہ نہیں، کہ تُم اُس کا لالچ کرو جو کہ صرف ایک قطرہ ہے، اور بڑے بھاری مُعاملات کو نظر انداز کرو؟

۹ پَس، یہاں میرے لوگوں کی سرزمین، یعنی کہ صِیُّون کے لیے آؤ۔

۱۰ میرا خادِم وِلیم مارکس تھوڑے میں دیانت دار رہے، اور وہ زیادہ پر حُکم ران بنایا جائے گا۔ وہ فار ویسٹ کے شہر میں میرے لوگوں کے درمیان میں صدارت کرے، اور وہ میرے لوگوں کی برکات کے ساتھ بابرکت کِیا جائے گا۔

۱۱ میرا خادِم نیول کے وِٹنی، نیکلیوں کے گروہ اور اُن کی تمام خفیہ مکرُوہات، اور میرے حُضُور اپنی جان کے چھوٹے پن کے باعث شرمِندہ ہو، خُداوند فرماتا ہے، اور آدم عون-دا-یامن کی سرزمِین میں آئے اور میرے لوگوں کے لیے اُسقُف ہو، خُداوند فرماتا ہے، صرف نام میں نہیں بلکہ کام میں، خُداوند فرماتا ہے۔

۱۲ اور پھِر، مَیں تُم سے کہتا ہُوں، میرا خادِم اولیور گرینجر مُجھے یاد ہے، مَیں اُس سے سچّ کہتا ہُوں کہ اُس کا نام مُقَدَّس یاداشت میں نسل در نسل رہے گا، ہمیشہ سے ہمیشہ تک، خُداوند فرماتا ہے۔

۱۳ پَس، وہ سنجیدگی سے میری کلِیسیا کی صدارتِ اَوّل کی مُخلصی کے لیے کام کرے، خُداوند فرماتا ہے؛ اور جب وہ گِرے گا، وہ پھِر اُٹھ کھڑا ہو گا، پَس اُس کی قُربانی میرے حُضُور اُس کی کامیابی سے زیادہ مُقَدَّس ہو گی، خُداوند فرماتا ہے۔

۱۴ پَس، وہ فوراً یہاں، صِیُّون کی سرزمِین میں آئے؛ اور مُناسب وقت پر وہ میرے نام کی خاطِر، میرے لوگوں کے نفع کے لیے سوداگر بنایا جائے گا، خُداوند فرماتا ہے۔

۱۵ پَس کوئی میرے خادِم اولیور گرینجر کو ہیچ نہ جانے، بلکہ میرے لوگوں کی برکات اُس پر اَبَد سے اَبَد تک ہوں۔

۱۶ اور پھِر، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کرٹ لینڈ کی سرزمِین میں میرے تمام خادِم خُداوند اپنے خُدا کو یاد رکھیں، اور میرے گھر کو بھی، کہ اُسے محفُوظ اور پاک رکھیں، اور میرے اپنے مناسب وقت ُپر صرافوں کو اُلٹ دیں، خُداوند فرماتا ہے۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔