صحائف
عقائد اور عہُود ۴۰


فصل ۴۰

۶ جنوری ۱۸۳۱، فے ایٹ، نیویارک میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے سِڈنی رِگڈن کو دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس مُکاشفے کی تحریر سے پہلے، جوزف سمِتھ کی تارِیخ بیان کرتی ہے، ”جَیسا کہ جیمز [کوول] نے خُداوند کے کلام کو رَدّ کر دیا تھا، اور اپنے پُرانے اعتقادات کی طرف چلا گیا تھا، خُداوند نے مُجھے اور سِڈنی رِگڈن کو یہ مُکاشفہ دیا“ (دیکھیے فصل ۳۹

۱–۳، مُصِیبتوں کا ڈر اور دُنیاوی فکریں اِنجِیل کو رَدّ کرنے کا سبب بنتی ہیں۔

۱ دیکھو، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرے خادِم جیمز کوول کا دِل میرے حُضُور راست تھا، چُناں چہ اُس نے میرے ساتھ عہد کِیا کہ وہ میرے کلام کی فرماں برداری کرے گا۔

۲ اور اُس نے خُوشی سے کلام کو قَبُول کِیا، لیکن فوراً شیطان نے اُسے آزمایا؛ اور مُصِیبتوں کے ڈر اور دُنیاوی فکروں کے سبب اُس نے اِنجِیل کو رَدّ کر دیا۔

۳ پَس اُس نے میرے عہد کو توڑ دیا، اور جو میرا جی چاہے سو مَیں اُس کے ساتھ کرُوں گا۔ آمین۔