صحائف
عقائد اور عہُود ۷۲


فصل ۷۲

۴ دسمبر ۱۸۳۱ کو کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ کئی بُزرگ اور اَرکان اپنے اپنے فرض کے بارے میں سیکھنے اور کلِیسیا کی تعلیمات میں مزید رُوحانی ترقی پانے کے لیے اِکٹھے ہُوئے تھے۔ یہ فصل ایک ہی دِن میں پائے گئے تین مُکاشفوں کا مجموعہ ہے۔ آیات ۱ تا ۸ نیول کے وِٹنی کی بطور اُسقُف بُلاہٹ کا بتاتی ہیں۔ تب وہ بُلایا اور مُقرّر کِیا گیا، جِس کے بعد آیات ۹ تا ۲۳ نازِل ہُوئیں، جو اُسقُف کی ذِمّہ داریوں کے حوالے سے مزید معلُومات فراہم کرتی ہیں۔ بعد اَزاں آیات ۲۴ تا ۲۶ نازِل ہُوئیں، جو صِیُّون کے اِکٹھا ہونے کی بابت ہدایات مہیا کرتی ہیں۔

۱–۸، بُزرگوں کو اپنی مُختاری کا حساب اُسقُف کو دینا ہے؛ ۹–۱۵، اُسقُف ذخیرہ خانہ کی نگرانی کرتا اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرتا ہے؛ ۱۶–۲۶، اُسقُف صاحبان کو بُزرگوں کی اہلیت کی تصدیق کرنی ہے۔

۱ دھیان لگاؤ، اور خُداوند کی آواز کو سُنو، اَے، تُم جو اِکٹھے ہُوئے ہو، جو میری کلِیسیا کے اعلیٰ کاہن ہو، جِنھیں بادِشاہی اور اِختیار سونپا گیا ہے۔

۲ پَس سچّ خُداوند یُوں فرماتا ہے، یہ میری دانِست میں واجب ہے کہ کلِیسیا کے واسطے خُداوند کے تاکِستان کے اِس حِصّے میں تُمھارے لیے، یا تُم میں سے، کوئی اُسقُف مُقرّر کِیا جائے۔

۳ اور درحقیقیت اِس بات مَیں تُم نے حِکمت برتی ہے، پَس خُداوند کے ہر مُختار سے یہ تقاضا ہے کہ وہ اپنی مُختاری کا حساب دے، ہر دو اِس زمانے میں اور اَبدیّت میں۔

۴ پَس وہ جو اِس زمانے میں عقل مند اور دیانت دار ہوتا ہے وہ میرے باپ کے تیار کیے گئے مکان کے لائق سمجھا جاتا ہے۔

۵ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرے تاکِستان کے اِس حِصّے میں کلِیسیا کے بُزرگ اپنی مُختاری کا حساب اُسقُف کو دیں گے، جِسے مَیں اپنے تاکِستان کے اِس حِصّے میں مُقرّر کرُوں گا۔

۶ یہ باتیں، صِیُّون میں اُسقُف کو دینے کے لیے لِکھی جائیں گی۔

۷ اور اُسقُف کی ذِمّہ داریاں، دیے ہُوئے اَحکام اور مجلِس کی رائے سے ظاہر کی جائیں گی۔

۸ اور اب، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرا خادِم نیول کے وِٹنی وہ شخص ہے جو اِس اِختیار کے لیے تعینات اور مُقرّر کِیا جائے گا۔ یہ خُداوند تُمھارے خُدا، تُمھارے مُخلصی دینے والے کی مرضی ہے۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔

۹ خُداوند کا کلام جو شَرِیعت کے علاوہ دیا گیا ہے، اُسقُف کے اُس فرض کو بیان کرتا ہے جو کلِیسیا کے واسطے تاکِستان کے اِس حِصّے پر مُقرّر کِیا گیا ہے، جو درحقیقت یہ ہے—

۱۰ خُداوند کے ذخیرہ خانہ کی نگرانی کرے، تاکِستان کے اِس حِصّے میں کلِیسیا کی رُقُوم قَبُول کرے؛

۱۱ بُزرگوں سے حساب لے جَیسا کہ پہلے حُکم دیا جا چُکا ہے؛ اور اُن کی حاجتوں کو پُورا کرے، جو اُس کے لیے ادائیگی کریں گے جو کُچھ وہ پاتے ہیں، جتنا بھی اُن کے پاس ادائیگی کے لیے وسائل ہوں؛

۱۲ تاکہ یہ بھی کلِیسیا کی بھلائی کے لیے، مسکینوں اور ضرورت مندوں کے لیے وقف کِیا جائے۔

۱۳ اور وہ جِس کے پاس وسائل نہ ہوں، ایک قرض کی رقم کا گوشوارہ لِکھا جائے اور صِیُّون کے اُسقُف کو دیا جائے، جو اُس میں سے قرض ادا کرے جو خُداوند اُس کے ہاتھوں میں سونپے گا۔

۱۴ اور اِیمان داروں کی مُشقّتیں جو رُوحانی باتوں میں، اِنجِیل کی خدمت گُزاری میں اور بادِشاہی کے اُمور میں کلِیسیا کے واسطے، اور دُنیا کے لیے مزدُوری کرتے ہیں، صِیُّون میں اُسقُف کے ہاں قرض کی ادائیگی ہوں گی؛

۱۵ اِس طرح کلِیسیا اِس کی ادائیگی کرتی ہے، پَس شَرِیعت کے مُطابق ہر شخص جو صِیُّون کی طرف روانہ ہوتا ہے ضرور اپنی ساری چِیزیں صِیُّون میں اُسقُف کے حُضُور پیش کرے۔

۱۶ اور اب، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، پَس تاکِستان کے اِس حِصّے کے ہر بُزرگ کو اپنی مُختاری کا حساب تاکِستان کے اِس حِصّے کے اُسقُف کو دینا ضرور ہے—

۱۷ تاکِستان کے اِس حِصّے کے اُسقُف یا مُنصف کی طرف سے تصدیق نامہ صِیُّون کے اُسقُف کے ہاں ہر شخص کو مِیراث پانے، عقل مند مُختار اور اِیمان دار مزدُور کی حیثیت سے قَبُول کرنے کا مُجاز بناتا، اور سب اُمور کا جواب دیتا ہے

۱۸ ورنہ صِیُّون کے اُسقُف کو وہ قَبُول نہ ہو گا۔

۱۹ اور اب مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، ہر وہ بُزرگ جو تاکِستان کے اِس حِصّے کے اُسقُف کو حساب دیتا ہے کلِیسیا یا کلِیسیاؤں سے جِن میں وہ کام کرتا ہے تصدیق پائے، تاکہ اپنے آپ کو اور اپنے گوشواروں کو تمام چِیزوں میں پسندیدہ پائے۔

۲۰ اور پھِر، میرے خادِموں کو جو میری کلِیسیا کے تصنیف و تالیف کے مُعاملات پر مُختار مُقرّر کیے گئے ہیں اُنھیں اُسقُف یا اُسقُف صاحبان سے سارے اُمور میں مدد کا حق ہو—

۲۱ تاکہ مُکاشفوں کی اشاعت ہو، اور دُنیا کی اِنتہاؤں تک جائیں؛ اِس طرح اُنھیں بھی وسائل فراہم ہوں جِس سے کلِیسیا کا سارے مُعاملات میں بھلا ہو؛

۲۲ تاکہ وہ بھی سارے کاموں میں اپنے آپ کو پسندیدہ پائیں، اور عقل مند مُختار گِنے جائیں۔

۲۳ اور اب، دیکھو، یہ میری کلِیسیا کی سب دُور دراز کی شاخوں کے لیے نمونہ ہو گا، جِس بھی سرزمِین میں وہ قائم کی جائیں گی۔ اور اب مَیں اپنی باتوں کو ختم کرتا ہُوں۔ آمین۔

۲۴ بادِشاہی کے قوانین میں چند اَضافی کلمات، کلِیسیا کے اَرکان کے بارے میں—وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے سے صِیُّون جانے کے لیے مُقرّر کیے جاتے ہیں، اور وہ جو صِیُّون جانے کا اعزاز پاتے ہیں—

۲۵ وہ اُسقُف کے پاس کلِیسیا کے تین بُزرگوں سے تصدیق نامہ لے کر جائیں، یا اُسقُف سے تصدیق نامہ؛

۲۶ ورنہ وہ جو صِیُّون کی سرزمِین کے لیے روانہ ہوتا ہے عقل مند مُختار نہ گِنا جائے گا۔ یہ بھی مثال ہے۔ آمین۔