صحائف
عقائد اور عہُود ۲۲


فصل ۲۲

۱۶ اَپریل ۱۸۳۰، مانچسٹر، نیویارک میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ کلِیسیا کو اُن چند کے نتیجے میں دیا گیا جِنھوں نے پہلے سے بپتسما پایا تھا جو یہ چاہتے تھے کہ دوبارہ بپتسما لیے بغیر کلِیسیا میں شامل ہوں۔

۱، بپتسما نیا اور اَبَدی عہد ہے؛ ۲–۴، بااِختیار بپتسما ضروری ہے۔

۱ دیکھ، مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں کہ مَیں نے تمام پُرانے عہُود کو اِس بات میں ختم کِیا ہے؛ اور یہ نیا اور اَبَدی عہد ہے، یعنی کہ وہ جو اِبتدا سے تھا۔

۲ پَس، چاہے آدمی سو بار بپتسما پائے اِس سے اُسے کُچھ فائدہ حاصل نہیں، پَس تُم مُوسیٰ کی شَرِیعت کے وسِیلے سے تنگ دروازے سے داخل نہیں ہو سکتے، نہ مُردہ کاموں سے۔

۳ پَس تُمھارے مُردہ کاموں کے باعث یہ ہے کہ مَیں نے اِس آخِری عہد اور اِس کلِیسیا کو اپنے لیے قائم کِیا ہے، جَیسا کہ قدِیم ایّام میں تھا۔

۴ پَس، تُم دروازے سے داخل ہو، جَیسا مَیں نے حُکم دیا ہے، اور اپنے خُدا کو صلاح دینے کی جَسارَت نہ کرو۔ آمین۔