صحائف
عقائد اور عہُود ۱۳


فصل ۱۳

جوزف سمِتھ کی تارِیخ سے ماخُوذ اِقتباس ۱۵ مئی ۱۸۲۹، کو ہارمونی، پنسلوانیا کے قُرب وجوار میں، نبی جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کی ہارُونی کہانت میں تَقرُّری کا حال بیان کرتا ہے۔ تَقرُّری فرِشتے کے ہاتھوں سے ہُوئی تھی جِس نے خُود کو بطور یُوحنّا ظاہر کِیا، وہ ہی جو نئے عہد نامے میں یُوحنّا بپتسما دینے والا کہلاتا ہے۔ فرِشتے نے واضح کِیا کہ وہ قدِیم رسُولوں، پطرس، یعقوب، اور یُوحنّا کی زیرِ ہدایت یہ کام کر رہا ہے، جِن کے پاس اعلیٰ کہانت کی کُنجیاں ہیں، جو ملکِ صدق کی کہانت کہلاتی ہے۔ جوزف اور اولیور سے وعدہ کِیا گیا تھا کہ مناسب وقت پر اُنھیں یہ اعلیٰ کہانت عطا کی جائے گی۔ (دیکھیے فصل ۲۷‏:۷–۸، ۱۲۔)

ہارُونی کہانت کی کُنجیاں اور اِختیارات دیے جا تے ہیں۔

۱ تُم پر میرے ہم خدمت گُزارو، ممسُوح کے نام پر مَیں ہارُون کی کہانت عطا کرتا ہُوں، جو فرِشتوں کی خدمت گُزاری، اور توبہ کی اِنجِیل، اور گُناہوں کی مُعافی کے لیے غوطے کے بپتسما کی کُنجیاں ہے؛ اور اب یہ زمِین سے دوبارہ کبھی اُٹھائی نہیں جائے گی، جب تک لاوی کے بیٹے دوبارہ خُداوند کے حُضُور راست بازی میں نذر نہیں گُزرانتے۔