صحائف
عقائد اور عہُود ۱۲۲


فصل ۱۲۲

میزوری کی لبرٹی جیل میں نبی جوزف سمِتھ کے لیے خُداوند کا کلام، جِس وقت قیدی تھا۔ یہ فصل کلِیسیا کو مورّخہ ۲۰ مارچ ۱۸۳۹ کو لِکھے گئے خط کا اِقتباس ہے (دیکھیے فصل ۱۲۱ کی شہ سُرخی

۱–۴، دُنیا کی اِنتہائیں جوزف سمِتھ کے نام کو جانیں گی؛ ۵–۷، اُس کے تمام اندیشے اور مُصِیبتیں اُس کے تجربے کے لیے اور اُس کی بھلائی کے لیے ہوں گے؛ ۸–۹، اِبنِ آدم اُن سب سے نیچے اُترا ہے۔

۱ زمِین کی اِنتہائیں تیرے نام کو جانیں گی، اور نادان تیرا مضحکہ اُڑائیں گے، اور دوزخ تیرے خِلاف ٹھاٹھیں مارے گی؛

۲ جب کہ دِل کے صاف، اور دانِش مند اور اعلیٰ، اور پاکیزہ، لگاتار تیرے ہاتھ کے سائے میں مشورت، اور اِختیار اور برکات پائیں گے۔

۳ اور تیرے لوگ غداروں کی گواہی سے کبھی بھی تیرے خِلاف نہیں اُٹھیں گے۔

۴ اور اگرچہ اُن کا رسُوخ تُجھے مُشکل میں اور سلاخوں اور دِیواروں میں ڈالے گا، تیری توقِیر ہو گی؛ اور اَلبتہ دَم بھر کے لیے، اور تیری آواز تیرے دُشمنوں کے درمیان میں، تیری راستی کے باعث تُند خُو شیر کی مانِند ہو گی؛ اور تیرا خُدا تیرے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھڑا ہو گا۔

۵ اگر تُو مُصِیبتوں میں سے گُزرنے کے لیے بُلایا گیا ہے، اگر تُو جُھوٹے بھائیوں کے درمیان مُصِیبت میں ہے؛ اگر تُو ڈاکوؤں کے درمیان مُصِیبت میں ہے، اگر تُو زمِین پر یا سَمُندر پر مُصِیبت میں ہے۔

۶ اگر تُجھ پر ہر قِسم کے جُھوٹے اِلزام لگائے جائیں؛ اگر تیرے دُشمن تُجھ پر آ پڑیں، اور اگر نیام سے تلوار باہر نکال کر تیرے دُشمن تیرے پہلو سے تیری بیوی، اور تیرے بچّے کو تُجھ سے جبراً علیحدہ کریں، اور تیرا بڑا بیٹا، اگرچہ وہ چھے سال کا ہے، تیرے لباس سے چمٹا رہے اور کہے، میرے باپ میرے باپ، تُو ہمارے ساتھ کیوں نہیں رہ سکتا؟ اَے، میرے باپ، آدمی تیرے ساتھ کِیا کریں گے؟ اور پھِر اگر وہ تلوار سے تُجھ سے جبراً علیحدہ کِیا جائے، اور تُجھے قید خانہ میں ڈالا جائے، اور تیرے دُشمن تیرے اِرد گِرد چکر لگائیں، جَیسے بھیڑیے برّے کے خُون کے لیے؛

۷ اور اگر تُو کھائی میں گِرا دیا جائے، یا قاتلوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے، اور تُجھ پر موت کا فیصلہ سُنا دیا جائے، اگر تُجھے اَتھاہ گڑھے میں پھینک دیا جائے؛ اور بِپھری ہُوئی موج تیرے خِلاف سازِش کرے؛ اگر تُند ہَوائیں تیری دُشمن بن جائیں؛ اگر اَفلاک تِیرگی جمع کریں، اور یہ سارے عناصر راستہ روکنے کے لیے اِکٹھے ہوں؛ اور سب سے بڑھ کر، اگر خُود دوزخ کے جبڑے تیرے لیے اپنا مُنہ بےاِنتہا کھولیں، تُو جان، میرے بیٹے، یہ سارے واقعات و مُعاملات تُجھے تجربہ دیں گے اور تیرے بھلے کے لیے ہوں گے۔

۸ اِبنِ آدم اِن سب سے نِیچے اُترا ہے، کیا تُو اُس سے بڑھ کر ہے؟

۹ پَس، اپنے راستے پر قائم و دائم رہ، اور کہانت تیرے ساتھ رہے گی؛ پَس اُن کی حدیں مُقرّر ہیں، اور وہ پار نہیں کر سکتے۔ تیرے ایّام مُقرّر ہیں، اور تیرے برس گِنتی میں کم نہ ہوں گے؛ پَس، خَوف نہ کر کہ اِنسان کیا کر سکتا ہے، پَس خُدا تیرے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہو گا۔