صحائف
عقائد اور عہُود ۱۱۳


فصل ۱۱۳

مارچ ۱۸۳۸ کو فارویسٹ، میزوری یا گردونواح میں یسعیاہ کے نوِشتوں پر بعض سوالوں کے جواب جو نبی جوزف سمِتھ نے دیے۔

۱–۶، یسّی کے تنے، اور اِس سے نِکلنے والی چھڑی، اور یسّی کی جڑ کی نشاندہی کی گئی ہے؛ ۷–۱۰، صِیُّون کے پراگندہ بقیہ کو کہانت کا حق ہے اور خُداوند کی جانب واپس لوٹنے کے لیے بُلائے گئے ہیں۔

۱ یسی کا تنا کون ہے جِس کا یسعیاہ ۱۱ باب کی پہلی۔ دُوسری، تِیسری، چَوتھی، اور پانچویں آیات میں ذِکر کِیا گیا ہے؟

۲ یقیناً خُداوند فرماتا ہے: یہ مسِیح ہے۔

۳ وہ چھڑی جِس کا ذِکر یسعیاہ کے ۱۱ویں باب کی پہلی آیت میں کِیا گیا ہے، جو یسّی کے تنے سے نِکلے گی، کِیا ہے؟

۴ دیکھو، خُداوند یُوں فرماتا ہے: یہ مسِیح کے ہاتھوں میں خادِم ہے، جو جُزواً یسّی اور افرائیم کی نسل سے ہے، یا یُوسف کے گھرانے سے، جِس کو بُہت قُدرت بخشی گئی ہے۔

۵ یسّی کی جڑ کیا ہے جِس کا ذِکر ۱۱ویں باب کی ۱۰ویں آیت میں کِیا گیا ہے؟

۶ دیکھو، خُداوند یُوں فرماتا ہے، یہ یسّی کی نسل ہے، اور ساتھ ہی ساتھ یُوسف کی، جِس کے پاس بجا طور پر کہانت، اور بادِشاہت کی کُنجیاں، نقیب کے لیے، اور میرے لوگوں کو آخِری ایّام میں اِکٹھا کرنے کے لیے، ہیں۔

۷ اِیلائس ہِگبی کے سوالات: یسعیاہ ۵۲ واں باب اور پہلی آیت میں حُکم کا کیا مطلب ہے جہاں مرقُوم ہے: اَے صِیُّون، اپنی شوکت سے مُلبّس ہو—اور یسعیاہ نے کن لوگوں کا حوالہ دیا تھا؟

۸ اُس نے اُن لوگو ں کا حوالہ دیا تھا جِنھیں خُدا آخِری دِنوں میں بُلائے گا، جو صِیُّون کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے، اور اِسرائیل کی مُخلصی کے لیے کہانت کے اِختیار کے حامِل ہوں گے؛ اور اپنی شوکت سے مُلبّس ہونا کہانت کے اِختیار سے مُلبّس ہونا ہے، جِس کا اِسے، صِیُّون کو نَسب نامے کے سبب سے حق ہے؛ اور اِس اِختیار کو واپس پانا بھی جو اُس نے کھو دیا تھا۔

۹ ہم، صِیُّون اپنے گردن کے بندھنوں کو توڑ ڈال، سے کیا مُراد لیں؛ آیت ۲؟

۱۰ ہم یہ مُراد لیں کہ پراگندہ بقیہ کو خُداوند کی طرف لوٹنے کی، جہاں سے وہ گِرے ہیں نصیحت کی گئی ہے؛ جو کہ اگر وہ اَیسا کریں تو خُداوند کا وعدہ ہے کہ وہ اُن سے ہم کلام ہو گا یا اُنھیں مُکاشفہ بخشے گا، دیکھیں آیات ۶، ۷، ۸۔ اُس کی گردن کے بندھن، اُس پر خُدا کی لعنتیں ہیں، یا اِسرائیل کا بقیہ جو غیر قَوموں کے درمیان میں اپنی پراگندہ حالت میں ہیں۔