صحائف
عقائد اور عہُود ۸


فصل ۸

اَپریل ۱۸۲۹، ہار مونی، پنسلوانیا میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے اولیور کاؤڈری کو دیا گیا مُکاشفہ۔ مورمن کی کِتاب کے ترجمے کے دوران میں، اولیور، جِس نے بطور کاتب خدمت جاری رکھی تھی، نبی کے الفاظ رقم کرتا، خواہش کرتا ہے کہ اُسے ترجمہ کی نعمت بخشی جائے۔ خُداوند نے اُس کی اِلتجا کا جواب اِس مُکاشفہ کے وسِیلے سے دیا۔

۱–۵، مُکاشفہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے آتا ہے؛ ۶–۱۲، خُدا کے بھیدوں کا عِلم اور قدِیم نوِشتوں کے ترجمے کی قُدرت اِیمان کے وسِیلے ملتی ہے۔

۱ اولیور کاؤڈری، مَیں تُجھ سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، بےشک خُداوند کی حیات کی قسم، جو تیرا خُدا اور تیرا مُخلصی دینے والا ہے، اُسی یقین کے ساتھ تُو آگہی پائے گا کہ جو کُچھ بھی تُو اِیمان کے ساتھ، سچّے دِل سے مانگے گا پائے گا، یقین کے ساتھ قدِیم نوِشتوں کے کھُدے ہُوئے نقوش سے مُتعلّق آگہی پائے گا، کہ جو قدِیم ہیں، جو میرے پاک کلام کے اُن حِصّوں پر مُشتَمِل ہے جِن کی بابت میرے رُوح کے ظُہُور کے وسِیلے سے بتایا جا چُکا ہے۔

۲ ہاں، دیکھ، مَیں تیرے دِل اور تیرے دماغ میں رُوحُ القُدس کے وسِیلے سے بتاؤں گا، جو تُجھ پر نازِل ہوگا اور جو تیرے دِل میں سکوُنت کر ے گا۔

۳ اب، دیکھ، یہ مُکاشفہ کی رُوح ہے؛ دیکھ یہی رُوح ہے جِس کے وسِیلے سے مُوسیٰ بنی اِسرائیل کو بحرِ قُلزم میں سے گُزار کر خُشک زمِین پر لایا۔

۴ لہٰذا یہ تیری نعمت ہے؛ اِس پر اِنحِصار کر، اور تُو مُبارک ہے، پَس یہ تُجھے تیرے دُشمنوں کے ہاتھوں سے چُھڑائے گی، تاہم، اگر اَیسا نہ ہوتا، تو وہ تُجھے ہلاک کرتے اور تیری جان کے لیے بربادی لاتے۔

۵ آہ، میری اِن باتوں کو یاد رکھ، اور میرے اَحکام کو مان۔ یاد رکھ، یہ تیری نعمت ہے۔

۶ اب یہ ہی تیری ساری نعمت نہیں؛ تیرے لیے ایک اور نعمت ہے، جو ہارُون کی نعمت ہے؛ دیکھ، اِس نے تُجھے بُہت ساری باتیں بتائی ہیں؛

۷ دیکھ، خُدا کی قُدرت کے سِوا کوئی دُوسری قُدرت نہیں ہے، جو کہ ہارُون کی اِس نعمت کو تیرے ساتھ ہونے کا سبب بن سکے۔

۸ پَس، شک نہ کر، کیوں کہ یہ خُدا کی نعمت ہے؛ اور تُو اِسے اپنے ہاتھوں میں تھامے رکھے گا، اور اَرفع کام کرے گا؛ اور کوئی طاقت اِس قابل نہ ہوگی کہ اِسے تیرے ہاتھوں سے چھین لے، کیوں کہ یہ کارِ خُدا ہے۔

۹ اور، پَس، جو کُچھ بھی تُو مُجھ سے مانگنے کے لیے اُس وسِیلے سے اِلتجا کرے گا، وہ مَیں تُجھے بخشُوں گا، اور تُجھے اِس سے مُتعلّق آگہی نصیب ہوگی۔

۱۰ یاد رکھ کہ اِیمان کے بغیر تُو کُچھ نہیں کر سکتا؛ پَس اِیمان سے مانگ۔ اِن چِیزوں کے ساتھ حقارت آمیز برتاؤ نہ کرنا؛ وہ جو نہیں مانگنا چاہیے وہ نہ مانگنا۔

۱۱ مانگ کہ تُو ترجمہ کر سکے اور کہ تُو خُدا کے بھیدوں کو جان سکے اور اُن تمام قدِیم نوِشتوں کو جو پوشِیدہ رکھے گئے ہیں اُن سے معرفت پا سکے، جو مُقَدَّس ہیں؛ اور تیرے اِیمان کے مُوافِق تیرے لیے ہو۔

۱۲ دیکھو، یہ مَیں ہی ہُوں جِس نے کہا تھا؛ اور مَیں وہی ہُوں جو شُروع شُروع میں تُجھ سے ہم کلام ہُوا۔ آمین۔