صحائف
عقائد اور عہُود ۱۲۵


فصل ۱۲۵

مارچ ۱۸۴۱، ناووہ، اِیلانوئے میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے آئیواہ کے علاقے میں مُقَدَّسین کے بارے میں دیا گیا مُکاشفہ۔

۱–۴، مُقَدَّسین کو شہر تعمیر کرنے اور صِیُّون کی میخوں میں جمع ہونا ہے۔

۱ آئیواہ کے علاقے میں مُقَدَّسین کے بارے میں خُداوند کی کیا مرضی ہے؟

۲ سچّ خُداوند یُوں فرماتا ہے، مَیں تُم سے کہتا ہُوں اگر وہ جو خُود کو میرے نام سے کہلاتے ہیں اور میرے مُقَدَّسین بننے کی کوشش میں ہیں، اگر وہ میری مرضی پُوری کرتے اور اِن کی بابت میرے حُکموں پر عمل کرتے ہیں، وہ خُود کو اِن جگہوں پر اِکٹھا کریں جو مَیں اُن کے لیے اپنے خادِم جوزف کے وسِیلے سے مُقرّر کرُوں گا اور میرے نام کی خاطِر شہر تعمیر کریں، تاکہ وہ اُس کے لیے تیار ہوں جو آنے والے وقت کے لیے تیار کِیا گیا ہے۔

۳ وہ میرے نام کی خاطر ناووہ کے شہر کے مخالف سمت شہر تعمیر کریں اور اُس کا نام ضریملہ رکھا جائے۔

۴ اور وہ سب جو مشرق سے آتے ہیں، اور مغرب سے، اور شمال سے، اور جنُوب سے، اور اُس میں آباد ہونے کے خواہش مند ہیں، اُسی میں اپنی مِیراث لیں، اِسی طرح نیش وِل کے شہر میں بھی، یا ناووہ کے شہر میں، اور اُن سب میخوں میں جِنھیں مَیں نے مُقرّر کِیا ہے، خُداوند فرماتا ہے۔