صحائف
عقائد اور عہُود ۱۱۴


فصل ۱۱۴

۱۱ اَپریل ۱۸۳۸، فار ویسٹ، میزوری، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے دیا گیا مُکاشفہ۔

۱–۲، کلِیسیا کے عُہدے جِن پر جو اِیمان دار نہیں فائز ہیں دُوسروں کو دیے جائیں گے۔

۱ درحقیقت خُداوند یُوں فرماتا ہے: یہ حِکمت ہے کہ میرا خادِم ڈیوڈ ڈبلیو پیٹن، کہ اپنے سارے کاروبار کو جتنی جلدی مُمکِن ہو سکے وہ پایہ تکمیل تک پُہنچائے، اور اپنے مال کا تصفیہ کرے، کہ وہ اَگلی بہار میں میرے لیے دُوسروں کے ساتھ مُنادی کا فرض نِبھائے، یعنی کہ بارہ کے ساتھ بشمول اِس کے، کہ ساری دُنیا کو میرے نام کی گواہی اور خُوشی کی بشارت دے۔

۲ پَس یقیناً خُداوند یُوں فرماتا ہے، چُوں کہ تُمھارے درمیان میں اَیسے ہیں جو میرے نام کا اِنکار کرتے ہیں، اُن کی جگہ پر دُوسرے تعینات کیے جائیں گے اور اپنا اپنا اُسقُفی عُہدہ پائیں گے۔ آمین۔