صحائف
عقائد اور عہُود ۲


فصل ۲

جوزف سمِتھ کی تارِیخ سے ماخُوذ مرونی فرِشتے کا نبی جوزف سمِتھ کے ساتھ کلام کے مُتعلّق اِقتباس، ۲۱ ستمبر ۱۸۲۳ کی شام کو جب نبی اپنے آبائی گھر، مانچسٹر، نیویارک میں تھا۔ مرونی مورّخین کے طویل سلسلے کا آخِری مورّخ تھا جِس نے تارِیخ قلم بند کی تھی اور اب وہ دُنیا کے سامنے مورمن کی کِتاب کی صُورت میں ہے۔ (موازنہ کیجیے ملاکی ۴‏:۵–۶؛ فصُول بھی ۲۷‏:۹؛ ۱۱۰‏:۱۳–۱۶؛ اور ۱۲۸‏:۱۸۔)

۱، ایلیّاہ کہانت ظاہر کرتا ہے؛ ۲–۳، آباواجداد کے وعدوں کو بچّوں کے دِلوں میں بوتا ہے۔

۱ دیکھو، خُداوند کے عظیم اور ہولناک دِن کے آنے سے پیشتر، مَیں ایلیّاہ نبی کے ہاتھ کے وسیلے، تُم پر کہانت ظاہر کرُوں گا۔

۲ اور وہ بچّوں کے دِلوں میں آباواجداد سے کیے گئے وعدوں کو بوئے گا اور بچّوں کے دِل اپنے آباواجداد کی طرف راغب ہوں گے۔

۳ اگر اَیسا نہ ہُوا، تو ساری سرزمِین اُس کی آمد پر بالکل برباد ہو جائے گی۔