صحائف
عقائد اور عہُود ۷


فصل ۷

اَپریل ۱۸۲۹، ہارمونی، پنسلوانیا میں، نبی جوزف سمِتھ اور اولیور کاؤڈری کو دیا گیا مُکاشفہ، جب اُنھوں نے اوریم اور تمیم کے وسِیلے سے دریافت کِیا کہ آیا یُوحنّا، پیارا شاگِرد، جِسم میں ٹھہرا رہا یا وفات پا گیا۔ مُکاشفہ یُوحنّا کی وہ تحریر کردہ چرمی پارچہ پر روئیداد کا ایک ترجمہ شُدہ نُسخہ ہے جو اُس نے خُود چھپا دی تھی۔

۱–۳، میرا پیارا یُوحنّا خُداوند کے آنے تک زِندہ رہے گا؛ ۴–۸، پطرس، یعقوب، اور یُوحنّا کے پاس اِنجِیل کی کُنجیاں ہیں۔

۱ اور خُداوند نے مُجھے فرمایا: میرے پیارے، یُوحنّا، تُم کیا چاہتے ہو؟ پَس اگر تُم جو چاہو مانگو، وہ تُمھیں عطا کِیا جائے گا۔

۲ اور مَیں نے اُس سے کہا: خُداوند، مُجھے موت پر اِختیار دے، تاکہ مَیں زِندہ رہُوں اور جانوں کو تیرے پاس لاؤں۔

۳ اور خُداوند نے مُجھ سے کہا: مَیں تُجھ سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، چُوں کہ تُو نے اَیسا چاہا ہے تُو تب تک ٹھہرا رہے گا جب تک مَیں اپنے جلال میں نہ آؤں، اور تُو قَوموں، قبیلوں، اَہلِ زُبان اور اُمتوں کے سامنے نبُوّت کرے گا۔

۴ اور اِس واسطے خُداوند نے پطرس سے کہا تھا: اگر مَیں چاہُوں کہ یہ میرے آنے تک ٹھہرا رہے تو تُجھے اُس سے کیا؟ کیوں کہ اُس نے مُجھ سے خواہش کی ہے کہ وہ جانوں کو میرے پاس لائے، لیکن تُو خواہش کرتا ہے کہ تُو جلد میرے پاس میری بادِشاہی میں آئے۔

۵ مَیں تُجھ سے کہتا ہُوں، پطرس، یہ اچھی حسرت تھی؛ لیکن میرے پیارے نے آرزُو کی ہے کہ وہ زیادہ محنت کرے گا، یا مزید آدمیوں کے درمیان میں وہ عظیم تر کام جو اُس نے پہلے کِیا تھا۔

۶ ہاں، اُس نے عظیم تر مُشقّت کی ذِمّہ داری لے لی ہے؛ پَس مَیں اُسے آگ کے شعلے اور خدمت گُزار فرِشتے کی مانِند بناؤں گا؛ وہ نجات کی مِیراث پانے والوں کی خدمت کرے گا جو زمِین پر بستے ہیں۔

۷ اور تُجھے اُس کی خدمت کے لیے اور تیرے بھائی یعقوب کے لیے مُقرّر کرُوں گا؛ اور مَیں تُم تینوں کو یہ اِختیار اور خدمت کی کُنجیاں دُوں گا جب تک مَیں نہ آؤں۔

۸ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، تُم دونوں اپنی خواہشوں کے مُطابق پاؤ گے، کیوں کہ تُم دونوں اِس میں شادمان ہوتے ہو جِس کی تُم نے خواہش کی ہے