صحائف
عقائد اور عہُود ۵۲


فصل ۵۲

۶ جُون ۱۸۳۱، کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے کلِیسیا کے بُزرگوں کو دیا گیا مُکاشفہ۔ کرٹ لینڈ میں اِجلاس مُنعقِد ہُوا جو ۳ جُون کو شُروع ہُوا اور ۶ جُون کو ختم ہوگیا۔ اِس اِجلاس میں اعلی ٰ کاہن کے عہدے پر پہلی مخصُوص تَقرُّریاں کی گئیں، اور جُھوٹی اور فریب دینے والی رُوحوں کی بعض توضیحات کو پرکھا اور جھڑکا گیا۔

۱–۲، تعین کِیا گیا کہ اگلا اِجلاس میزوری میں مُنعقِد ہو گا؛ ۳–۸، بعض بُزرگوں کو اِکٹھے سفر کرنے کے لیے مامُور کِیا گیا؛ ۹–۱۱، رسُولوں اور نبیوں نے جو لِکھا ہے بُزرگوں نے اُس کی تعلیم دینی ہے؛ ۱۲–۲۱، وہ جو رُوح سے مُنوّر کیے گئے ہیں توصیف اور حِکمت کے پھل لاتے ہیں؛ ۲۲–۴۴، چند بُزرگوں کو مُقرّر کِیا گیا کہ وہ اِجلاس کے لیے میزوری سفر کرتے ہُوئے اِنجِیل کی مُنادی کریں۔

۱ دیکھو، خُداوند اپنی کلِیسیا کے بُزرگوں سے یُوں فرماتا ہے جِنھیں اُس نے اِن آخِری ایّام میں، اپنے رُوح کی آواز سے بُلایا اور چُنا ہے—

۲ فرمایا: مَیں، خُداوند تُم پر اپنی مرضی ظاہر کرُوں گا کہ تُمھیں اِس وقت سے لے کر اَگلے اِجلاس تک کیا کرنا ہوگا، جو میزوری میں مُنعقِد ہو گا۔ اِس سر زمِین پر جِس کو مَیں نے اپنے لوگوں کے لیے مخصُوص کِیا ہے، جو یعقوب کے بقیہ ہیں، اور وہ جو عہد کے مُطابق وارِث ہیں۔

۳ پَس، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ میرا خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر اور سِڈنی رِگڈن اپنے سفر پر روانہ ہونے کے لیے جتنی جلدی ہو سکے اپنے گھروں سے نِکلنے کی تیاری کریں، اور میزوری کی سرزمِین کی طرف سفر کریں۔

۴ اور جِس قدر وہ میرے وفادار رہتے ہیں، اُتنا اُن پر آشکار کِیا جائے گا کہ اُنھیں کیا کرنا ہے۔

۵ اور اُن پر، جِس قدر وہ وفادار ہوں گے، تُمھاری مِیراث کی سر زمِین بھی ظاہر کی جائے گی۔

۶ اور جِس قدر وہ وفادار نہیں ہوں گے، وہ کاٹ ڈالے جائیں گے، جَیسا مَیں چاہُوں گا اور جَیسا مُجھے مناسب لگے گا۔

۷ اور پھِر، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرا خادِم لیمن رائٹ اور میرا خادِم جان کورل مُستَعِدی سے اپنے سفر پر روانہ ہوں؛

۸ اور میرا خادِم جان مرڈاک بھی، اور میرا خادِم حائرم سمِتھ، ڈیٹرائٹ کے راستے اُسی منزل کے لیے روانہ ہوں۔

۹ اور وہ وہاں سے راستے بھر مُنادی کرتے ہُوئے روانہ ہوں، اور کوئی دُوسری بات نہ کہیں سِوائے اُس کے جو نبیوں اور رسُولوں نے لِکھا ہے، اور اُس کے جو مددگار اُنھیں اِیمان کی دُعا کے وسِیلے سے سِکھاتا ہے۔

۱۰ وہ دو دو ہو کر جائیں، اور راستے میں ہر گروہ میں مُنادی کریں، پانی سے بپتسما دیتے ہُوئے، اور پانی کے کنارے سر پر ہاتھوں کو رکھ کر۔

۱۱ پَس خُداوند یُوں فرماتا ہے، مَیں اپنا کام راستی سے مُختصَر کرُوں گا، اور وہ دِن آتے ہیں کہ مَیں اِنصاف کی فتح کراؤں گا۔

۱۲ اور میرا خادِم لیمن رائٹ خبردار ہو، کیوں کہ شیطان اِس کو گیہُوں کی طرح پھٹکنا چاہتا ہے

۱۳ اور دیکھ، جو دیانت دار ہے وہ بُہت چِیزوں کا مُختار بنایا جائے گا۔

۱۴ اور پھِر، مَیں تُمھیں تمام باتوں کے لیے نمونہ دُوں گا، تاکہ تُم دھوکا نہ کھاؤ، کیوں کہ شیطان زمِین پر پھِرتا ہے، اور وہ جاتا ہے اور قَوموں کو دھوکا دیتا ہے—

۱۵ پَس وہ جو دُعا کرتا ہے، جِس کی رُوح پشیمان ہے، اگر وہ میری رُسُوم کی فرماں برداری کرے وہی میرا مَقبُول ہے۔

۱۶ وہ جو کلام کرتا ہے، جِس کی رُوح پشیمان ہے، جِس کی زبان حلیم ہے اور اِصلاح کراتی ہے، وہی خُدا کی طرف سے ہے اگر وہ میری رُسُوم کی فرماں برداری کرے۔

۱۷ اور پھِر، جو میری قُدرت کے سائے میں تھرتھراتا ہے وہ مضبُوط کِیا جائے گا، اور توصیف اور حِکمت کا پھل لائے گا، اُن مُکاشفوں اور سچّائیوں کے مُطابق جو مَیں نے تُمھیں دیں ہیں۔

۱۸ اور پھِر، جو مغلُوب ہوتا اور پھل نہیں لاتا، وہ اُس نمونے کے مُطابق میرا نہیں۔

۱۹ پَس، اِس نمونے سے تُم سارے آسمانوں تلے تمام حالات میں اَرواح کو جان لو گے۔

۲۰ اور دِن آ گئے ہیں؛ آدمیوں سے اُن کے اِیمان کے مُطابق برتاؤ ہو گا۔

۲۱ دیکھ، یہ حُکم اُن سب بُزرگوں کو دیا جاتا ہے جِنھیں مَیں نے چُنا ہے۔

۲۲ اور پھِر، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، میرا خادِم تھامس بی مارش اور میرا خادِم عزرا تھائر بھی راستے میں کلام کی مُنادی کرتے ہُوئے اِسی علاقے کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۲۳ اور پھِر، میرا خادِم آئزک مورلی اور میرا خادِم عزرا بوتھ بھی راستے میں کلام کی مُنادی کرتے ہُوئے اُسی علاقے کے لیے اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۲۴ اور پھِر، میرے خادِم ایڈورڈ پارٹریج اور مارٹن ہیرس اپنے سفر پر میرے خادِم سِڈنی رِگڈن اور جوزف سمِتھ، جُونیئر کے ساتھ روانہ ہوں۔

۲۵ میرے خادِم، ڈیوڈ وِٹمر اور ہاروی وِٹلاک بھی اپنے سفر پر جائیں، اور اُسی علاقے کی طرف راستے میں کلام کی مُنادی کریں۔

۲۶ اور میرے خادِم پارلے پی پراٹ اور اَورسن پراٹ اپنے سفر پر جائیں اور راستے میں مُنادی کریں، یعنی اِسی علاقے تک۔

۲۷ اور میرے خادِم سولومن ہینکاک اور سمیئن کاٹر بھی اُسی علاقے تک اپنے سفر پر جائیں، اور راستے میں مُنادی کریں۔

۲۸ میرے خادِم ایڈسن فُلر اور جیکب سکاٹ بھی اپنے سفر پر جائیں۔

۲۹ میرے خادِم لیوائی ڈبلیو ہینکاک اور زبدی کالٹرن بھی اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۳۰ میرے خادِم رینلڈ کاہون اور سیمویل ایچ سمِتھ بھی اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۳۱ میرے خادِم وِیلر بالڈوِن اور وِلیم کارٹر بھی اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۳۲ اور میرے خادِم نیول نائٹ اور سیلاح جے گریفن دونوں مُقرّر کیے جائیں اور اپنے سفر پر روانہ ہوں۔

۳۳ ہاں، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، یہ سب ایک ہی مقام کے لیے روانہ ہوں، اپنے مختلف راستوں سے ہوتے ہُوئے اور کوئی آدمی دُوسرے کی بُنیاد پر عمارت نہ اُٹھائے اور نہ ہی دُوسرے کے راستے سے گُزرے۔

۳۴ وہ جو وفادار ہے، وہی بچایا جائے گا اور بُہت سارے پھل کی برکت پائے گا۔

۳۵ اور پھِر، مَیں تُم سے کہتا ہُوں، میرے خادِم جوزف ویکفیلڈ اور سولومن ہمفری اپنا سفر مشرقی علاقوں میں کریں؛

۳۶ اُنھیں اپنے خاندانوں کے ساتھ کام کرنے دو، نبیوں اور رسُولوں کی باتوں کے سَوا کسی کا پرچار نہ کرنا، وہ جو اُنھوں نے دیکھی اور سُنی ہیں اور جِن پر وہ یقیناً اِیمان لائے ہیں، تاکہ نبُوّتیں پُوری ہوں۔

۳۷ اور خطا کے باعث، وہ جو ہیمن باسط کو بخشا گیا تھا اُس سے لے لیا جائے، اور سائمنڈز رائڈر کے سر سونپا جائے۔

۳۸ اور پھِر، درحقیقت مَیں تُم سے کہتا ہُوں، جیرڈ کارٹر کو کاہن مُقرّر کِیا جائے، اور جارج جیمز کو بھی کاہن مُقرّر کِیا جائے۔

۳۹ باقی بُزرگ کلِیسیاؤں کی نگہبانی کریں، اور اِردگِرد کے علاقوں میں کلام کا پرچار کریں؛ اور وہ اپنے ہاتھوں سے خُود محنت کریں کہ نہ کوئی بُت پرستی اور نہ بدکاری ہو۔

۴۰ اور سب باتوں میں مسکینوں اور حاجت مندوں، بیماروں اور مُصِیبت زدوں کو یاد رکھنا، وہ جو یہ کام نہیں کرتا، وہ میرا شاگِرد نہیں ہے۔

۴۱ اور پھِر، میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر اور سِڈنی رِگڈن اور ایڈروڈ پارٹرج اپنے ساتھ کلِیسیا سے تصدیق نامہ لے کر جائیں۔ اور میرے خادِم اولیور کاؤڈری کے لیے بھی ایک لیا جائے۔

۴۲ اور اِس طرح، جَیسا کہ مَیں نے کہا ہے، اگر تُم وفادار ہو تو اپنے آپ کو اِکٹھا کرو گے تاکہ میزوری کی سرزمِین پر خُوشی پاؤ، جو تُمھاری مِیراث کی سر زمِین ہے، جو ابھی تُمھارے دُشمنوں کی سر زمِین ہے۔

۴۳ لیکن، دیکھ، مَیں، خُداوند عین وقت پر اِس شہر کی تعمیر میں جلدی کرُوں گا، اور اِیمان داروں کو اِفتخار اور مُسرّت کے ساتھ تاج پہناؤں گا

۴۴ دیکھ، مَیں یِسُوع مسِیح ہُوں، خُدا کا بیٹا، اور مَیں روزِ آخِر اُنھیں اِقبال مند کرُوں گا۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔