۲۰۱۹
رسُول یِسُوع مسِیح کے گواہ ہیں ہیں—اور آپ بھی ہو سکتے ہیں!
جولائی ۲۰۱۹


نئے عہد نامے سے اسباق

رسُول یِسُوع مسِیح کے گواہ ہیں ہیں—اور آپ بھی ہو سکتے ہیں!

شبیہ
ایک کیفے ٹیریا میں لڑکیاں

تصاویر از ڈیوڈ سٹوکر

سوچیں آپ اور آپ کے دوست سکول میں دوپہر کا کھانا کھا رہے ہوں۔ آپ کا دوست ایک ٹافیوں کا پیکٹ کھولنے لگے جب کہ کوئی اور شخص دوڑتا ہوا آئے اور اُس پر ٹافیوں کی چوری کا الزام لگائے اور اپنی ٹافیاں واپس مانگنے کا تقاضا کرے۔ آپ کے دوست نے جب ٹافیاں خریدیں تھیں تو آپ اُس کے ساتھ تھے، تو اگرچہ اُس وقت آپ بھی پریشان ہوں گے، مگر آپ اُس الزام لگانے والے کو بتائیں گے کہ آپ کا دوست چور نہیں ہے۔

خاص گواہ

سچائی کے لیے ایسے کھڑے ہونے کو آپ ”گواہ ہونا“ کہہ سکتے ہیں۔ اس مثال میں، آپ اپنے دوست کے اچھے کردار کی گواہی دیں گے۔ جس طرح آپ اپنے دوست کے گواہ بن سکتے ہو، ایسے ہی خُدا نے اپنے نبیوں اور رسُولوں کو اپنے بیٹے، یِسُوع مسِیح کے خاص گواہ ہونے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ رسُولوں کو ”خاص یقینی اختیار اور ذمہ داری کے ساتھ بھیجا گیا“۱ سکھانے، گواہی دینے، اور خدمت کرنے کے لیے ”ساری دُنیا میں مسِیح کے نام کی خاص گواہی دینے کے لئے“ (عقائد اور عہود ۱۰۷: ۲۳

مسِیح کے جی اُٹھنے کے جلد ہی بعد، رسُولوں کو اُس کے گواہوں کے طوپر بُلاہٹ دی گئی تھی (دیکھئے اعمال ۱: ۸)۔ نئے عہد نامہ میں جب آپ اعمال کا مطالعہ کرتے ہیں، تو آپ بہت سارے واقعات کو پڑھتے ہیں جب رسُولوں نے گواہی دی کہ یِسُوع مسِیح خُدا کا بیٹا ہے (دیکھئے اعمال ۲: ۳۶؛ ۵: ۲۷–۳۲؛ ۱۰: ۳۶–۴۴)۔ آج کے رسُول اِس کے خاص گواہ ہونے کی بلاہٹ کو جاری رکھے ہوئے ہیں—کسی بھی جنرل کانفرنس کو سُنیں اور آپ دیکھیں گے کہ وہ کس طرح سے مسِیح کی گواہی دیتے ہیں۔

رُوحُ الُقدس مسِیح کی گواہی دیتا ہے۔

نئے عہد نامہ میں کچھ رسُول مسِیح کے ساتھ تھے جب وہ زمین پر تھا اور اُنہوں نے اُسے آسمان پر چڑھتے دیکھا (دیکھئے اعمال ۱: ۹—۱۱)، اور ممکن ہے کہ آج کے رسُولوں نے مسِیح کو دیکھا ہو،۲ مگر یِسُوع کو جسمانی طورپر دیکھنا ہی اُس کے گواہ ہونے کی شرطِ لازم نہیں۔ صدر جوزف فیلڈنگ سمتھ (۱۸۷۶—۱۹۷۲) نے کہا،“[رُوحُ الُقدس] ہی وہ واحد رستہ ہے جس کی بدولت کوئی شخص جان سکتا ہے کہ یِسُوع مسِیح ہی حقیقی راستہ ہے اور کہ اُس کی اِنجیل سچی ہے۔“۳ اِس کا مطلب ہے، کہ ممکن ہے رسُولوں نے مسِیح کو دیکھا ہو، وہ جانتے ہیں کہ وہ نجات دہندہ ہے کیونکہ رُوحُ الُقدس نے اُن کو بتایا ہے!

آپ گواہ ہو سکتے ہیں

زیادہ حیران کن یہ بات ہے کہ آپ سے بھی وعدہ کیا گیا ہے کہ رُوحُ الُقدس کے ذریعے آپ بھی جان سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح آپ کا نجات دہندہ ہے ( دیکھئے عقائد اور عہود ۴۶: ۱۳)۔ یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ صرف رسُول ہی جان سکتے ہیں! اگرچہ آپ کو مسِیح کے خاص گواہ ہونے کی بُلاہٹ نہیں ملی ہے، آپ مسِیح کی گواہی کے خواہاں ہو سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں شامل لوگوں کے سامنے بھی اُس کی گواہی بیان کر سکتے ہیں۔ آپ پطرس کے لئے نجات دہندہ کے حکم کی پیروی کر سکتے ہیں: ”جب تو رُجُوع لائے، تو اپنے بھائیوں کو مضبوط کرنا“ (لُوقا ۳۲:۲۲

حوالہ جات

  1. گورڈن بی ہنکلی، ”Special Witnesses for Christ،“ انزائن، مئی ۱۹۸۴، ۵۰۔

  2. دیکھئے بائیڈ کے پیکر، ”The Witness،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۹۷؛ لورینزو سنو بھی دیکھئے، ”A Visit from the Savior،“ لیحونا، ستمبر ۲۰۱۵، ۸۰۔

  3. جوزف فیلنڈنگ سمتھ، Answers to Gospel Questions, comp. Joseph Fielding Smith Jr., 5 vols. (۱۹۵۷–۶۶), ۳:۳۱۔