۲۰۱۹
آسمان کا اِس بات سے گہرا تعلق ہے
جولائی ۲۰۱۹


آسمان کا اِس بات سے گہرا تعلق ہے

مُقدّس رسالت کے بارے تحریر کرنے کے لیے بارہ رسُولوں کی جماعت سے ہر رکن کا انٹرویو کرنا میرے لیے ایک غیر معمولی استحقاق تھا( دیکھئے ”ہم گواہ ہیں“ صفحہ ۱۲)۔

صدر ایم رسل بیلرڈ سے ملاقات کے بعد، جو بارہ رسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر ہیں، میں نے مُڑ کر اُن کے دفتر میں دیکھا۔ وہ اپنی میز پر بیٹھے تھے، اور مجلسِ عامہ کا پیغام لکھ رہے تھے۔ وہ کلِیسیا کی طویل ترین مدت کی جنرل اتھارٹی ہیں—۱۹۷۶ میں ستر کے پہلے قورم کے لیے اُن کی تائید ہوئی۔ وہ ایک ہی وقت میں تھکے ہوئے اور توانا دکھائی دیئے۔ ”آپ کیسی ہیں؟“ اُنہوں نے مجھ سے پوچھنے کے فوراً بعد کہا: ”خود کو تھکا نہ دینا۔“ کسی ایسے شخص سے یہ بات سُننا جس نے یہ بُلاہٹ قبول کی ہو کہ حقیقی طور پر اپنی زِندگی خُداوند کی خدمت میں صرف کرے دے، میرے لیے بہت با معنی تھا۔

بارہ اِس مقصد سے بلائے جاتے ہیں کہ ”ساری قوموں میں [کلِیسیا] کے تمام کاموں کو منظم کریں“ (عقائد اور عہود ۳۳:۱۰۷)۔ مگر جب آپ اُن کے ساتھ ہوتے ہیں، تو اُن کی توجہ عالم گیر کلِیسیا سے اُن کے سامنے فرد واحد کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔ وہ اپنی بُلاہٹوں کی طرف اُن عہدوں سے آتے ہیں جنہیں دنیا ارفع گردانتی ہے، تاہم جب میں اُن کے دفتر سے نکلا تو اُن کے وصف بیان کرنے کے لیے اِلفاظ ہمیشہ ایک جیسے تھے—فروتن اور مہربان۔

”بعض اوقات میں خود سے پوچھتا ہوں، ’میں اِن عظیم مردوں کے ساتھ کیوں کر موجود ہوں؟“ صدر بیلرڈ نے مجھے بتایا۔ پھر اُنھوں نے گواہی دی، ”آسمان کا اِس بات سے گہرا تعلق ہے۔“ میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ ایک رسُول کی بُلاہٹ کی جھلک دیکھ کر لطف اندوز ہوں گے۔

سارہ جین ویور

کلیسیا ئی خبریں ایڈیٹر