۲۰۱۹
آئیں ہَیکل کے پاس دُعا کریں
جولائی ۲۰۱۹


آئیں ہَیکل کے پاس دُعا کریں

از وان بیلٹریم

بیونس آئریس، ارجنٹائن

شبیہ
مرد تعمیراتی مقام پر دُعا مانگتے ہوئے

تصاویر از ایلن گارنز

جب ہمارا بیٹا مارکو تین سال کا تھا، تو مجھے اور اُسے بہت بُری فوڈ پوائزننگ ہوئی۔ مارکو اتنا بیمار ہو گیا کہ وہ بے ہوش ہو گیا۔ میری بیوی، ماریانیلا، اور میں اُسے فوراً ہسپتال لے گئے۔ جب ہم پہنچے، تو وہ بے جان دکھائی دیتا تھا۔ آخر کار، کوئی چار گھنٹے کے بعد، اُس کو ہوش آئی۔

تب سے اگلے پانچ سال تک، مارکو کو وقتاً فوقتاً دورے پڑنے لگے۔ ہر شام جب ہم اُس کو بستر پر ڈالتے تو سوچتے کہ شاید رات کو ہمیں پھر سے اُسے ہسپتال لے کر جانا پڑے۔ اُن پریشان کن سالوں میں ہماری لیے سونے کا وقت بہت مشکل تھا، اور ہم دُعا، اِیمان، روزہ، اور کہانتی برکات پر بھروسا کرتے تھے۔

جب مارکو تقریباً چھ سال کا تھا، ماریانیلا نے مجھے کام پر کال کی اور مجھے فوری طورپر ہسپتال جانے کو بولا۔ مارکو کو سخت دورہ پڑا تھا اور وہ کومے میں تھا۔ جب اُس نے کال کی، تو میں ارجنٹائن میں مشنری ٹریننگ سنٹر کی تزئین و آرائش کا کام کر رہا تھا، جو بیونس آئرس ارجنٹائن سے ملحقہ تھا۔

اِس سے پہلے کہ میں ہسپتال کے لیے نکلتا، ایک دوست اور کام کرنے والے ساتھی نے کہا، ”چونکہ ہم خُدا وند کے گھر کے بہت قریب ہیں، پہلے ہم مل کر دُعا کیوں نہ کر لیں؟“ ہیکل تزئین و آرائش اور وسعت کے لیے بند تھی، مگر ہم خُداوند کے گھر کے قریب آئے، جہاں ہم نے مارکو کے لیے دُعا کی۔

مارکو کے ساتھ جو کچھ بھی بیتا اُس کے باوجود میں نے اُس وقت کے لیے خُدا کی شکر گزاری محسوس کی جو وقت مجھے اور مارہانیلا کو مارکو کے ساتھ بیتانے کے لیے ملا تھا۔ جب میں نے دُعا کی، تو میں نے آسمانی باپ کو بتایاکہ ہم نے بہتر والدین بننے کی کوشش کی ہے اور مارکو کی دیکھ بھال بھی بہترین طریقے سے کی ہے۔ میں نے اُسے یہ بھی کہا کہ اگر تیری مرضی مارکو کو اپنے پاس اپنے گھر بُلانے کی ہے تو بھی ہم تیرے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔

جب میں ہسپتال پہنچا، تو میں نہیں جانتا تھا کہ کیا مارکو اُس کوما سے زندہ بچ پائے گا یا، کیا وہ کوما سے باہر آ گیا ہے، یا وہ پھر سے چلنے اور بات کرنے کے قابل ہوگا یا نہیں۔ صبر آزما دو گھنٹوں کے بعد، وہ جاگا۔ وہ تھکا ہوا تھا، مگر وہ ٹھیک تھا۔ تب سے لے کر اَب تک، معجزاتی طورپر، وہ بہتر ہوا ہے۔ آخر کار مارکو کو دھیرے دھیرے دوائیوں سے ہٹایا گیا ور ہسپتال سے اچھا ہو کر خارج ہوا۔

ماریانیلا اور میں پیچھے مُڑ کی اُس مشکل وقت کو دیکھتے ہیں اور اب شکر گزار ہیں کہ ابھی تک مارکو ہمارے ساتھ موجود ہے اور اُن باتوں کے لیے بھی شکر گزار ہیں جو ہم نے سیکھی ہیں۔ ہماری آزمائش نے ہمیں متحد کیا اور روحانی طورپر مضبوط کیا۔ اِس کے بغیر، ہم وہ کئی راستوں کے بارے نہ سیکھ سکتے تھے کہ کس طرح سے خُداوند نے اپنا ہاتھ ہماری زندگیوں میں دکھایا ہے۔

جیسا کہ ماریانیلا بتاتی ہے، ”ہم نے ثبوت اور تجربات کے پہاڑ دیکھے ہیں جنہوں نے ہمیں خُدا کی موجودگی کی گواہی دی ہے، کہ وہ ہمارے ساتھ ہے اور کہ وہ ہماری سنتا ہے۔ اگر ہم برداشت کریں اور صبر کریں، تو برکات حاصل ہوسکتی ہیں جب ہمیں اُن کی توقع بھی نہیں ہوتی۔“