۲۰۱۹
مذہب: ہماری زِندگیوں اور معاشروں کے لیے برکت
جولائی ۲۰۱۹


مذہب: ہماری زِندگیوں اور معاشروں کے لیے برکت

مذہب اور اِیمان ہماری پہچان کا بنیادی حصّہ ہیں۔ ہمارا اِیمان، اور مذہب عمومی طورپر، ہماری روز مرہ کی زِندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مسِیحی فرقوں اور دیگر مذاہب پر متعدد تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اہلِ اِیمان دُوسروں سے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں اور دُوسروں کی نسبت اپنے معاشروں میں زیادہ مثبت شرکت کرتے ہیں۔ نمونے کے طور پر کچھ تحقیقاتی نتائج یہاں دیئے گئے ہیں کہ مذہب کیسے ہماری زِندگیوں کو بہتر بناتا ہے۔

مذہبی لوگ:

معاشرہ

  • بطور رضاکار دُوسروں کی نسبت زیادہ کام ۱ خیراتی تنظیموں کو امداد ۲ اور گروہوں اور انجمنوں میں شریک ہوتے ہیں۔۳

تعلقات

  • ”سماجی اور ازدواجی تعلقات صحت مند اور مستحکم [تر] ہوتے ہیں“ مزید براں سماجی رابطوں کا جال بھی وسیع تر ہوتا ہے۔۴

  • ”شادی کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں اور کم ممکن ہے کہ طلاق دیں [اور وہ] اپنے جیون ساتھی سے اعلیٰ درجے کے اِطمینان کا اِظہار کرتے ہیں۔“۵

صحت

  • ”دُوسروں سے تقریباً ایک تہائی زیادہ …کہیں گے کہ وہ بہت خوش ہیں۔“۶

  • ڈپریشن اور تشویش کی شرح کم ہوتی ہے۔۷

  • مذہب میں یقین نہ رکھنے والے لوگوں سے سات سال لمبی زندگی پاتے ہیں۔۸

حوالہ جات

  1. دیکھئے آرتھر سی برووکس، Gross National Happiness: Why Happiness Matters for America—and How We Can Get More of It(۲۰۰۸)، ۵۲۔

  2. دیکھئے روڈنی سٹارک، اAmerica’s Blessings: How Religion Benefits Everyone, Including Atheists (۲۰۱۲) ۴۔

  3. دیکھئے رابرٹ سی پٹنام، Bowling Alone (۲۰۰۰)، ۶۶–۶۷۔

  4. ٹائیلر جے وینڈر وععلی، ”Does Religious Participation Contribute to Human Flourishing؟“ Big Questions Onlineجنوری ۱۴، ۲۰۱۷، bigquestionsonline.com۔

  5. سٹارک، How Religion Benefits Everyone, ۴۔

  6. بروکس، Gross National Happiness,۴۸۔

  7. دیکھئے اینڈریو سمز، ?Is Faith Delusion Why Religion is Good For Your Health (۲۰۰۹), ۲۲۰۔

  8. دیکھئے سٹارک، How Religion Benefits Everyone, ۴, ۱۰۶–۱۰۷, ۱۱۱.

خاکہ کشی برائن بیچ