۲۰۱۹
ملازمت حاصل کرنے کے چھے مرحلے
جولائی ۲۰۱۹


خود انحصاری کی برکات

ملازمت حاصل کرنے کے چھے مرحلے

مصنف یوٹاہ، یو ایس اے میں رہتا ہے۔

ہم دنیوی طور پر خود انحصار نہیں ہو سکتے اگر ہمیں نوکری کی ضرورت ہو اور ہمارے پاس نوکری نہ ہو۔ ملازمت کے حصول کے لیے یہ چھ اقدامات ہیں۔

شبیہ
آدمی سیڑھیوں کی طرف اُوپر دیکھتے ہوئے

تصاویر از آئیکر آئیرسٹارن

آپ کے سامنے بہت ساری ملازمتوں کے مواقعوں کے ساتھ، اگلے مراحل کیا ہونے چاہیے ایک ملازمت حاصل کرنے کے لیے جو آپ کے لیے ٹھیک ہوں؟

کیا آپ کو روزگار یا بہتر ملازمت کی ضرورت ہے؟ کسی کو جانتے ہیں جسے اِس کی ضرورت ہے؟ ہمارے دور کا مسئلہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ جنہیں ملازمت یا بہتر روزگار کی ضرورت ہے، اُنھیں اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق ملازمت کیسے پا سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ”کیا مجھے اپنے تعلیمی کوائف و تجربہ لکھنا ہو گا، اور خود کو انٹرنیٹ پر ڈالنا ہوگا، یا دونوں کرنے ہوں گے، اور کیسے؟“ ”ایسے سوالات کے جواب دینے کا درست طریقہ کیا ہےجیسا کہ، ’آپ میں کون سی خامیاں ہیں؟‘ اور ’میں آپ کو اِس نوکری پر کیوں رکھوں؟‘“

یہ مضمون چھ مراحل کے منصوبے بتاتا ہے کہ آپ کو اپنی خواہش کے مطابق ملازمت پانے کے لیے کیا جاننا اور کرنا ہے۔ اِن چھ مراحل کی بنیاد جزوی طور پر اُس سروے پر ہے جو میں نے اُن ۷۶۰ آجرین سے ملازمت دینے کے بارے میں کیا تھا جو برہگہم ینگ یونیورسٹی میں لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے آتے تھے۔ اِن مراحل کی نمو میں وہ معلومات بھی شامل ہیں جو مجھے بھرتی میں مہارت رکھنے والوں کی جانب سے موصول ہوئیں، اور ملازمت اور بھرتی کی ۳۰ سال سے زائد کی ٹریننگ بھی شامل ہے جو میں نے ۲۰ سے زائد ممالک میں لوگوں کو دی ہے۔ آخر بات یہ کہ، میری بیوی اور میں نے حال ہی میں سینئر مشنریوں کے طورپر خدمت کی جن کو پورے یورپ میں محکمہِ خود انحصاری کے اطلاق کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ ہمارے تجربات نے ہم پر یہ بات عیاں کی کہ ملازمت کے متلاشیان کو اِس مخصوص مدد کی ضرورت ہے۔ اِس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ دُنیا میں کہاں رہتے ہیں، آپ کی ملازمت کی مہارتیں کیا ہیں، یا آپ کس قسم کی ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ چھ مراحل آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اپنی خواہش کے مطابق کی نوکری حاصل کرنے کے اِس سلسلے میں کچھ دن سے لے کر ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عمل کارآمد ہے۔ یہ چھ مراحل ہر سطح پر ملازمت حاصل کرنے والوں کی مدد کر سکتے ہیں جو اِن تین زمرہ بندی میں شمار کیے جا سکتے ہیں: (۱) وہ جو اپنی پہلی ملازمت کی تلاش میں ہیں، (۲) وہ جو کسی اور ملازمت کی طرف جانا چاہتے ہیں یا اپنی موجودہ کمپنی یا تنظیم میں ترقی کرنا چاہتے ہیں اور (۳) وہ جو کسی اور تنظیم میں منتقلی چاہتے ییں۔

مرحلہ ۱۔ اُس مخصوص نوکری کی نشاندہی کریں جو آپ اب چاہتے ہیں۔

آپ کو لازمی حقیقت پسندانہ طور پر ایسی ملازمت کی نشاندہی کرنی چاہیے جسے آپ احسن طریقے سے ادا کر سکتے ہیں، جو آپ کی کام سے متعلق مہارتوں، ماضی، کامیابیاں اور تعلیم کے مطابق ہو۔ فیصلے کے بعد عہدے کا نام لکھیں۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو کئی ویب سائٹیں بہت سے عہدوں کے نام اور اُن کی وضاحت کرتی ہیں۔ مرحلہ ۱ میں آپ کو ملازمت کے لیے خالی آسامی ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں؛ صرف ملازمت کی قسم کی نشاندہی کریں جس کے لیے آپ اہل ہیں اور جس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دو بڑی غلطیاں جو ملازمت تلاش کرنے والے اُمیدوار کرتے ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ اُس مخصوص ملازمت کا فیصلہ نہیں کرتے جس کی اُن کو ضرورت ہے یا اُس آسامی کا انتخاب کرتے ہیں جس کے لیے وہ اہل ہی نہیں ہیں۔ اگر آپ کو یہ نہیں معلوم کے آپ کس مخصوص نوکری کی تلاش اور جدوجہد کر رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو کوئی بھی نوکری نہ ملے۔ کچھ ایسا کہنا کہ ”مجھے صرف ملازمت کی ضرورت ہے، کسی بھی ملازمت کی“ یہ فائدہ مند نہیں ہے۔ یہ کہنے سے نوکری دینے والا متاثر نہیں ہوتا اور نوکری کے لیے آپ کی اپنی تلاش پر منفی اثر پڑتا ہے۔ پس ایک مخصوص ملازمت کا انتخاب کریں جو آپ اب کر سکتے ہیں، اور پھر وہ ملازمت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

مرحلہ ۲۔ جو ملازمت آپ کو چاہیے اُس کے لیے ملازمت کے کوائف ڈھونڈیں۔

۷۶۰ آجروں کے ساتھ جو سروے میں نے کیا جو بریگہم ینگ یونیورسٹی سے لوگوں کو بھرتی کرنے کے لیے آئے تھے اور بہت سارے ملکوں میں ملازمت کے بعد میں نے دیکھا کہ بھرتی کار اور بھرتی کے مینیجر تقریباً ہمیشہ مخصوص ملازمت کے لیے صرف اُن اُمیدواروں کے بارے ہی سوچتے جن کے پاس کام سے متعلق درست مہارتیں، تجربہ، کامیابیاں، یا اُس ملازمت کے لیے تعلیم ہوتی تھی۔ یہ خاص طورپر مڈل اور اپر لیول پوزیشنز کے لیے سچ ہوتا ہے۔ جب وہ بڑی احتیاط سے اُمیدواروں پر غور کرتے ہیں، یہ بھرتی کار ایک خاکہ یا فہرست استعمال کرتے جسے ملازمت کے کوائف کہا جاتا ہے، اِن کا استعمال یہ یاد رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ ہر آسامی کے لیے اب سے اہم شرائط کیا ہیں۔ پھر بھرتی کرنے والا شخص تمام اُمیدواروں کا موازنہ اُس پوزیشن کے خاص کوائف کے لحاظ سے کرتا ہے۔

جو نوکری آپ کو چاہیے اُس کے لیے آپ لازمی طورپر ملازمت کے کوائف کی تلاش کریں۔ اِس سے فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد ہو جائے گی کہ کیا آپ واقع اُس ملازمت کے لیے اچھے اُمید وار ہیں کہ نہیں۔ ایسا کرنا یہ فیصلہ کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا کہ آپ نے اپنی سی وی، کور لیٹرز، اور انٹرویوز میں آجروں کے ساتھ کیا بات کرنی اور کیا نہیں کرنی ہے۔ آجرین عمومی طورپر اپنی دستیاب آسامی کے بارے میں کچھ وضاحت اپنی ویب سائٹ، اخبار کے اشتہار یا نوکری کا اشتہار دینے والی ویب سائٹوں پر دیتے ہیں۔ موجودہ ملازم جو یہ کام جانتے ہیں وہ بھی آپ کو دستیاب آسامی کے کوائف اور شرائط کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

مرحلہ نمبر ۲ میں آپ کا کام ہے کہ آپ اپنی خواہش کی نوکری کی اُن شرائط کا کھوج لگائیں جو ملازمت کے بیانیہ میں درج ہیں۔ پھر آپ اُن اہم معلومات کو مرحلے ۳ سے ۶ میں استعمال کریں گے۔

مرحلہ ۳۔ اپنی مہارتوں، تجربات، ملازمت سے متعلق کامیابیوں اور تعلیم کی نشاندہی کریں، جو آپ کی منتخب کردہ ملازمت کے لیے موزوں ہوں۔

اب وہ وقت ہے جب آپ اپنی ذاتی مہارت، اور کام سے متعلق کامیابیوں کی نشاندہی کریں جن سے پتہ چلتا ہو کہ آپ کے ماضی کے تجربات واقعی اُس نوکری کی شرائط کے موافق ہیں جس نوکری کی آپ کو اب تلاش ہے، اور جن شرائط کا ملازمت کے بیانیے میں ذکر کیا گیا ہے، جس کی کھوج آپ نے مرحلہ نمبر ۲ میں کی تھی۔

جب آپ اپنے کام سے متعلق مہارتوں اور کامیابیوں کی فہرست بناتے ہیں، تو پھر آپ اپنے کام کے پس منظر کا موازنہ بنیادی شرائط کے ساتھ کرتے ہیں جس کو ملازمت کے بیانیہ میں لکھا گیا ہے اور جسے آپ نے مرحلہ ۲ میں ڈھونڈا تھا۔ اگر آپ کی فہرست سے لگتا ہے کہ آپ کی مہارتیں بڑی عمدگی سے ملازمت کی ضروریات سے ملتی ہیں جسے آپ نے مرحلے ۱ میں منتخب کیا ہے، پھر مرحلہ ۴–۶ پر آئیں۔ تاہم، اگر آپ کی مہارتیں اور کامیابیاں جن کی فہرست آپ نے مرحلہ نمبر ۳ میں بنائی ہے بڑی عمدگی سے ملازمت کے اُس بیانیہ سے نہیں ملتیں جن کو آپ نے مرحلہ ۲ میں ڈھونڈا ہے، پھر آپ کو سنجیدگی سے کوئی دوسری ملازمت تلاش کرنے کے بارے سوچنا چاہیے، کوئی ایسی جو آپ کی مہارتوں اور قابلیتوں کے قریب ترین ہو۔

مرحلہ ۴۔ نوکری کے لیے مخصوص، تجربے اور تعلیم کا ایک یا دو صفحات پر مشتمل کوائف نامہ لکھیں۔

شبیہ
کوائف نامہ لکھتے ہوئے لوگ

آپ کے کوائف نامے جسے curriculum vitae بھی کہا جاتا ہے، اِس کا بنیادی مقصد ہے کہ بھرتی کار سے یا نوکری دینے والے شخص کے ساتھ آپ کا انٹرویو ہو۔ آپ کا کوائف نامہ ممکن بناتا ہے کہ نوکری دینے والا شخص مختصراً، کام سے متعلق آپ کی مہارت، تجربے اور کامیابی یا تعلیم کے بارے میں جانے جو نوکری کا بیانیہ بتاتا ہے کہ موزوں ترین اُمیدوار میں یہ خوبیاں ہونی چاہیں۔

مختلف آجروں کی خالی آسامیوں کے لیے آپ نے جو کوائف نامے لکھے ہیں ضروری ہے کہ وہ بالخصوص اُسی نوکری کےلیے لکھا گیا ہو۔ آپ کو وہ بنیادی معلومات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے جن کو آپ اپنے سارے کوائف میں شامل کریں گے، جیسا کہ ملازمت کی تاریخ، آپ کے سکول کی معلومات، اور آپ کے رابطہ کی حالیہ معلومات۔ وہ تفصیلات آپ کے تمام کوائف پر ایک جیسی رہیں گی۔ لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ آجروں کے پاس ملازمت کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو ہر ایک آجر کے پاس ملازمت کا کسی حد تک مختلف یا انتہائی مختلف بیانیہ ہو گا۔ پس، آپ کو لازمی طورپر منتخب کرنا چاہیے کہ آپ کی کون سی مہارتیں اور کامیابیاں ملازمت بیانیہ کے بیانیے سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اُن کو اپنے کوائف پر مختصر جملوں کی صورت میں لکھیں جس میں توضیحی کلمات شامل ہوں، جیسا کہ ”تحقیق کی،“ ”تشکیل دیا،“ ”تیار کیا،“ ”نظم و نسق چلایا“ اور وغیرہ وغیرہ۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کے پاس سیلز اور مارکیٹنگ دونوں کا تجربہ ہے اور آپ دو مختلف ملازمتوں کے لیے درخواست دے رہے ہیں—جن میں سے ایک سیلز اور دوسری مارکٹنگ کے لیے ہےـ—تو آپ دو کوائف تیار کریں گے، ایک میں اپنی سیلز کی سرگرمیوں کو زیادہ بتائیں اور دوسرے میں اپنی مارکیٹنگ کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کو بیان کریں۔ (اگر آپ کے پاس ابھی تک کام کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، تو آپ ChurchofJesusChrist.org/go/71939 پر جائیں یہ سیکھنے کے لیے کہ کس طرح سے اپنی کلِیسیائی خدمت کے تجربے کو اپنے کوائف پر درج کرنا ہے۔)

مرحلہ ۵۔ ایسے آجرین کو تلاش کریں جو اِس وقت ایسی ملازمت کے لیے لوگ بھرتی کر رہے ہیں جو ملازمت آپ چاہتے ہیں۔

بھرتی کے لیے آسامیاں خالی رہتی ہی ہیں، حتیٰ کہ انتہائی مشکل اوقات میں بھی۔ ملازمین ریٹائرہوتے ہیں، ملازمتیں بدلتے ہیں، ترقی پاتے ہیں، تنزلی ہو جاتی ہے، یا نقل مکانی کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ کئی کاروبار بڑھ رہے ہوتے ہیں اور اُن کو کام کرنے والوں کی مزید ضرورت ہوتی ہے۔ اِن تمام صورتوں میں ملازمتوں کی دستیابی وقوع ہوتی ہے جن کو اہل اُمیدواروں سے پُر کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ بعض اوقات ملازمت کے لیے آسامیاں کم ہوتی ہے اور بعض اوقات بہت زیادہ جنہیں پُر کرنا ہوتا ہے۔ پس اگر آپ کو ابھی تک ملازمت نہیں ملی تو آپ مایوس نہ ہوں۔ اپنے لیے اُس ملازمت کی تلاش جاری رکھیں۔

اپنی مطلوبہ ملازمت پانے کے لیے آجروں کی ویب سائٹس، پیشہ وارانہ ویب سائٹس، اخباری اشتہارات، اور دیگر ذرائع پر تلاش کریں۔ مزید براں، نوکری کی آسامیاں ڈھونڈنے کا ایک اور بہترین طریقہ لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں وسعت پیدا کرنا ہے—ہر روز بہت سے لوگوں سے ملنا، جیسا کہ پڑوسی اور وارڈ کے اَرکان، اُن کو اُس مخصوص ملازمت کے بارے بتانا جس کی آپ تلاش کر رہے ہیں اور یہ پوچھنا کہ کیا وہ ایسی خالی آسامی کے بارے میں جانتے ہیں کہ کیا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ایسی کسی آسامی کے بارے میں جانتا ہو۔ جب آپ روزانہ زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطہ بڑھاتے ہیں تو اُن کو آپ سے رابطہ کرنے کی معلومات ضرور دیں۔

مرحلہ ۶۔ آجر کو اپنے کوائف بھیجنے سے کافی پہلے جانیں کے انٹرویو کیسے کرناہے۔

شبیہ
خاتون ایک انٹرویو دیتے ہوئے

اپنے کوائف میں تمام تبدیلیاں کرنے کے بعد کسی بھی آجر کو اپنے کوائف بھیجنے سے پہلے ضروری ہے سیکھیں کہ اچھا انٹرویو کیسے دیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ اچھی طرح سے انٹرویو دینے کی تیاری سے پہلے ہی اپنے کوائف جلد از جلد بھیج دیتے ہیں۔ اِس میں مسئلہ یہ ہے ملازمت کے اُن متلاشیان میں سے کچھ کو فوری طور پر انٹرویو کے لیے بلا لیا جاتا ہے۔ یہ اُمید وار پُرجوش ہو جاتے ہیں، انٹرویو پر مناسب تیاری سے پہلے جاتے ہیں، اچھا انٹرویو نہیں دے پاتے، اور اِس لیے ملازمت حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ ایک با ر جب آپ ایسا کر لیتے ہیں، تو پھر واپس آپ اُس کمپنی میں یا انٹرویو کرنے والے کے پاس ایک اور انٹرویو کے لیے نہیں جا سکتے، یہ کہتے ہوئے کہ اب آپ نے سوالات کے درست جواب دینا سیکھ لیا ہے!

اپنی مرضی کی ملازمت لینے میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ انٹرویو میں ہر سوال کا جواب کیسے دیتے ہیں۔ اگرچہ آپ کو لازمی طورپر ہمیشہ مکمل طور دیانت داری برتنی چاہیے، مگر پھر بھی کسی بھی انٹرویو میں ہر ایک سوال کا جواب دینے کے غلط اور درست طریقے ہیں۔ آپ سے ایسے سوالات پوچھے جائیں گے:

  • آپ کی خامیاں اور خوبیاں کیا ہیں؟

  • کسی سابقہ ملازمت میں آپ کو کون سا ایسا مسئلہ در پیش آیا جس سے اب آپ مختلف طریقے سے نمٹو گے؟

  • آپ کی تنخواہ کی شرائط کیا ہیں؟

  • اب سے پانچ سال بعد آپ کیا کرنا چاہیں گے؟

ایک اُمیدوار کے طور پر، ہر ایک سوال کا جو بھی جواب آپ دیں گے ضروری ہے کہ وقت سے پہلے ہی آپ نے اُس کی توقع اور منصوبہ بندی کی ہو۔ حتیٰ کہ ایک بھی غلط جواب کی قیمت یہ نوکری ہو سکتی ہے۔ مختصر طور اپنے جوابات پر توجہ دیں، ایک سے دو منٹ کی مثالیں تیار کریں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ آپ کا ماضی مہارتیں، اور کامیابیاں اُن کی ملازمت کی شرائط پر پورا اترتی ہیں۔ پہلے انٹرویو سے قبل اُس تنظیم کی تحقیق کریں تاکہ آپ اپنے جوابات کو اُن کی ضروریات سے جوڑ سکیں۔

زیادہ تر انٹرویو کے آخر میں آپ کو موقع ملے گا کہ آجر کو سوال پوچھ سکیں۔ آپ کا بہترین سوال، ملازمت کی آسامی کے بارے میں دریافت کرنا ہے۔ ”اِس ملازمت میں کس بات کی تکمیل یا کیا تبدیلی ہونی چاہیے؟“ اِس سے مستقبل کے انٹرویوز میں آپ کی مدد ہو گی اگر آپ کو دوبار آنے کو کہا جائے۔ عمومی طورپر تنظیمی مقاصد، ملازمت کا ماحول، تنخواہ (جب تک آپ سے اِس بارے پوچھا نہ جائے)، کام کے گھنٹوں، اور منفعت کے بارے میں سوال مستقبل کے انٹرویو کے لیے بچا کر رکھیں۔

اب اپنی مطلوبہ ملازمت کے حصول کے لیے آپ کے پاس چھ مراحل ہیں۔ اگر آپ کو نوکری کی ضرورت ہو اور اگر آپ کے پاس ملازمت نہ ہو تو آپ دنیوی طور پر خود انحصار نہیں ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو، یاکسی شخص کو جسے آپ جانتے ہیں، روزگار کی، یا بہتر ملازمت کی ضرورت ہے تو ملازمت کی تلاش کے یہ قوی طور طریقہ کار استعمال کریں یا اُن کو بتائیں۔ یہ موثر ہیں! خُدا وند آپ کو آپ کی مطلوبہ ملازمت حاصل کرنے کی کوششوں میں برکت دے۔