۲۰۱۹
یہ اُس کی کلیسیا ہے
جولائی ۲۰۱۹


یہ اُس کی کلیسیا ہے

”تم لازمی طور پر مسِیح ہی کا نام اپنے اوپر لو، جو میرا ہی نام ہے“ (۳ نیفی ۲۷: ۵

میں فجی میں پیدا ہوا تھا۔ میرے والدین کلیسیا کے ارکان نہ تھے، مگر وہ کسی اور چرچ جاتے تھے۔

جب میں بڑا ہوا، میں نے اپنی بیوی، انیتا سے شادی کی۔ وہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی رکن تھی۔ وہ مجھ سے ملوانے کے لئے مشنریوں کو دعوت دیتی رہی۔

ایک دن میں نے اُن سے کہا وہ اگلی تین راتوں تک ڈنر پر آ سکتے ہیں۔ میں نے اُن سے کہا کہ میرے سوالوں کے جواب دینے کے لئےوہ صرف بائبل ہی کو استعمال کریں گے۔ اُن کے جواب کامل تھے۔ تیسری رات کو، اُنھوں نے مجھ سے ایک سوال پوچھا۔

”اگر آپ کی کوئی کریانہ کی دکان ہوتی، تو آپ اِس کو کیا کہیں گے؟“

”میں اِس کو واکولو خاندان کاکریانہ سٹور کہوں گا کیوں کہ یہ میرا سٹور ہو گا،“ میں نے جواب دیا۔

اُنہوں نے پوچھا، ”ایک کلیسیا کا نام کس پر ہونا چاہیے؟“

یہ ایک بڑا اچھا سوال تھا۔ اور میں اپنے دل و جان سے جواب جانتا تھا۔ سچی کلِیسیا کا نام یِسُوع کے نام پر ہی ہو گا کیوں کہ یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کا نام اُس کے نام پر ہی ہے۔

میرا محض ایک اور سوال تھا: ”میں بپتسمہ کب لے سکتا ہوں؟“ ایک ہفتہ بعد، مجھے بپتسمہ دیا گیا۔

جب میں نے بپتسمہ لیا، تو میں نے اپنے اوپر یِسُوع مسِیح کا نام لیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ میں اُس کی کلیسیا کا رکن بنا اور اُس کی پیروی کا وعدہ کیا۔ جس طرح یِسُوع نے زندگی گزاری میں ہرروز بہترین طورپر ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ یِسُوع مسِیح کی سچی کلِیسیا ہے۔

خاندانی کریانہ سٹور

خاکہ کشی از سیمینی بلاکر