۲۰۱۹
ہم اپنے رہنماؤں کی تائید کیسے کر سکتے ہیں؟
جولائی ۲۰۱۹


ہم اپنے رہنماؤں کی تائید کیسے کر سکتے ہیں؟

شبیہ
خاندان مجلسِ عامہ دیکھتے اور رہنماؤں کی تائید کرتے ہوئے

اکتوبر ۲۰۱۷ میں جب ایک بے قابو تباہ کن آگ نے کیلی فورنیا کی سونوما کاؤنٹی کے محلوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تو اُس کے بعد آنسوؤں سے معمور دنوں میں، ایلڈر رانلڈ اے ریسبینڈ، جو بارہ رسُولوں کی جماعت کے رکن ہیں، متاثرہ لوگوں کے پاس گئے تاکہ مُقدّسینِ آخِری ایّام کے ساتھ وقت گزار سکیں۔

وہ خدمت گزاری کے مشن پر تھے۔ اُنھوں نے اور بہن میلینی ریسبینڈ نے آگ سے متاثرہ ارکان کو اُن کے میٹنگ ہاؤسز میں اور اُن کے جلے ہوئے گھروں کے کناروں پر کھڑے ہو کر تسلی دی۔

اور وہ جہاں بھی گئے، ارکان نے آگے بڑھ کر اُن سے ہاتھ ملایا۔ یہ قدر شناسی کا ایک نشان تھا۔ اُنھوں نے رسُول کا اُن کی معاونت کے لیے شکر یہ ادا کیا۔ لیکن ہر ملایا گیا ہاتھ ایک ہی احساس کا اظہار کرتا تھا: ”میں آپ کی تائید کرتا ہوں۔“

اِیمان کا ایک عمل

ایلڈر گیری ای سٹیون سن کہتے ہیں کہ تائید کرنا ایک مُقدّس عمل ہے جو کلِیسیا کی رکینت کو کلِیسیائی رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے ۱۶ ملین سے زائد ارکان، جن میں سے چند ہی اَرکان کسی رسُول کے ساتھ رُوبرُو بات کر پائیں گے یا رسُول کے ساتھ ہاتھ ملا سکیں گے۔ مگر ہر ایک رکن کو رسُولوں اور کلِیسیا کے دُوسرے رہنماوں کے ساتھ ذاتی تعلق بنانے کا موقع تب ملتا ہے جب وہ اُن کو اپنا تائیدی ووٹ دیتے ہیں اور روزانہ تائیدی اعمال سر انجام دیتے ہیں، صدر ایم رسل بیلرڈ کہتے ہیں، جو بارہ رسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر ہیں۔

”ہم اپنے بازو اُٹھا کر تائید کرتے ہیں مگر تائید دلوں اور اپنے اعمال سے بھی ہوتی ہے،“ ایلڈر گیرٹ ڈبلیو گانگ بتاتے ہیں۔ ”ہم کلِیسیائی رہنماؤں کی تائید ایسے ہی کرتے ہیں جیسے ہم ایک دُوسرے کی تائید کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم عہد میں بندھے ہوئے ہیں۔“

رسُولوں کے لیے دُعا کرنا تائید کرنے کا ایک بیش قیمت عنصر ہے، ایلڈر اُولیسی اس سوراز کہتے ہیں۔ ”ہم عام لوگ ہیں، اور خُداوند نے ہمیں ہماری لیاقت سے بڑھ کر کام کرنے کے لیے ہمیں بُلایا ہے۔ مگر ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم اُس لیاقت تک پہنچ سکتے ہیں کیوں کہ لوگ ہمارے لیے دُعا کر رہے ہیں۔“

ایلڈر سوارز مزید یہ کہتے ہیں کہ، قبل از اور بعد از تائید اِیمان ہونا ضروری ہے۔ ”رسولوں کی تائید کر کے، آپ نجات دہندہ کی مدد کر رہے ہیں کہ اُس کا کام تکمیل پائے۔ آپ کا اِیمان خُداوند کے اُس کام کی تکمیل میں مدد کرتا ہے جس کا وہ اپنے نبیوں اور مُکاشفہ بینوں کے ذریعے کلام کرتاہے۔“

ایلڈر جیفری آر ہالینڈ بتاتے ہیں، ”مجھے درست زاویے کے ساتھ اُٹھے بازوؤں کا تصور کرنا اور اُس کے پیچھے جو مطلب ہے وہ بہت عزیز ہے۔ اُنھوں نے مزید یہ کہا کہ رُوحانی طور پر کلِیسیا کے اَرکان کی تائید پانا رسُولوں کے لیے زِندگی بخش خوراک پانے سے مماثلت رکھتی ہے۔ ”ہر آواز اہم ہے اور ہر مددگار ہاتھ پر انحصار کیا جاتا ہے۔ چاہے ہماری بُلاہٹ کچھ بھی ہو کلِیسیا میں کسی پر بھی اکیلے خدمت کرنا لازم نہیں ہے۔“

طویل مدتی مشق

رسُولوں کی تائید کرنا آخِری ایّام میں اُس وقت سے ہو رہی ہے جب سے یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کو بحال کیا گیا ہے۔ پہلے دن سے، ابتدائی مُقدّسین کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ کلِیسیائی رہنماؤں کی بُلاہٹ کے لیے اپنی مرضی کا اظہار کریں اور اُس بُلاہٹ میں اُن کی تائید کریں۔

۶ اپریل ۱۸۳۰ کو ، جوزف سمتھ اور اُس کے نئے بپتسمہ پانے والے پیرو کار لکڑی کے چھوٹے سے گھر میں ایک فارم پر جمع ہوئے جو پیٹر ووٹمر، سینئر کی ملکیت تھا اور فیٹ، نیویارک کی سینیکا کاؤنٹی میں تھا۔

جوزف کھڑا ہوا اور شریک ہونے والوں سے پوچھا کہ آیا اُن کی خواہش ہے کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام منظم ہو۔

متفقہ مرضی حاصل کرنے کے اُصول کی مشق کرتے ہوئے، نئے اَرکان نے اپنے ہاتھ اُٹھائے اور متفقہ ووٹ سے رضامندی کا اِظہار کیا۔ پھر اُنہوں نے جوزف سمتھ اور اولیور کاؤڈری کو اپنے معلمین اور رُوحانی مشیروں کے طور پر قبول کرنے کے لیے اپنی مرضی کا اِظہار کیا۔

”کلِیسیا میں رُکنیت ایک انتہائی ذاتی معاملہ ہے،“ ایلڈر ہالینڈ نے مشاہدہ کیا۔ ”ہر ایک فرد اہم ہے۔ اِس لیے ہم متفقہ مرضی کے اُصول کے عمل پر کام کرتے ہیں۔ ہم ہر ایک کی رائے چاہتے ہیں، کہ وہ مرد یا عورت خود سے اپنی رائے کا اِظہار کرے، اور آگے بڑھنے کے لیے متحد ہو۔“

ایسا عمل جو ہم سب کو بلندی بخشتا ہے

جب وہ بطور رسُول بُلاہٹ کو قبول کرتے ہیں، تو بارہ رسُولوں کی جماعت کے اَرکان، خُداوند کی مرضی کی پیروی کرنے کے ”پابند ہوتے ہیں،“ ایلڈر ڈیل جی رینلنڈ بتاتے ہیں۔ بارہ رسُولوں کی تائید کا چناؤ کر کے اَرکان، رسُول کے نجات دہندہ کی فرماں برداری کے عہد پر اپنے اعتماد کا اِظہار کرتے ہیں۔

مُقدّسینِ آخِری ایّام جب انفرادی رسُول کو اپنا ووٹ دیتے ہیں تو اُسی وقت وہ متحدہ جماعت کی بھی تائید کر رہے ہوتے ہیں، ایلڈر کوئنٹن ایل کُک بتاتے ہیں۔

وہ مُقدّس ووٹ رسُولوں کی ہمت بڑھاتا اور اُنھیں برکت بخشتاہےـــ مگر یہ تائید کرنے والوں کی بھی ہمت بڑھاتا ہے، ایلڈر کُک اضافہ کرتے ہیں۔ ”یہ اُن کو طاقتور بناتا ہےاور برکت دیتا ہے اور اُن کی رہنمائی کرتاہے۔“

اِس کا مطلب ہے کہ جس طرح سانتا روسا کی آگ سے گہرے طور پر متاثرہ ارکان نے صدر ریسبینڈ کی تائیدی حمایت کی تھی، ویسے ہی پوری دُینا کے اَرکان بارہ کے ہر رکن کی ہمت بڑھاتے ہوئے خود بھی ہمت پا سکتے ہیں۔