۲۰۱۹
جب مضبوطی سے تھامے رہنا درد ناک ہو جاتا ہے
جولائی ۲۰۱۹


جب مضبوطی سے تھامے رہنا درد ناک ہو جاتا ہے

منجانب جیف بارڈرز

ٹیکسس، یو ایس اے

جولائی کے ایک گرم دن میں، مَیں نے اپنے دیوار بنانے میں اپنے برادر نسبتی کی مدد کی۔ آخر کار اِس منصوبے کی وجہ سے مجھے کھلے ہوئے چیری کے درخت کی جڑوں کے ساتھ نبرد آزما ہونا پڑا جو راستے میں تھا۔

میں نے سوچا، یہ ”آسان“ ہے۔

میں نے مناسب آلات اکٹھے کیے اور کام کرنے کی جگہ بنانے کے لیے جڑوں کے گرد کھدائی کی۔ پھر میں نے ایک آری پکڑی اور، بغیر کسی دوسرے خیال کے، جڑوں کو کاٹنے کے کام پر لگ گیا۔ چھوٹی جڑیں تو آسانی سے کٹ گئیں، مگر جب میں بڑی جڑوں کی طرف آیا، تو میں نے فوری طورپر محسوس کیاکہ اُن کو کاٹنا کوئی اتنا آسان نہ تھا۔ ایک جڑ تو خاص کر مشکل تھی۔

دانتوں کو پیستے ہوئے، میں اُس جڑ کو کاٹنے کے لیے پکا ارادہ رکھتا تھا۔ جب میں نے آری کو مضبوطی سے تھاما تو چمکتے سورج کے باعث پسینہ میری گردن سے ٹپکنے لگا۔ جب تک میرا پورا بدن ہل نہ گیا آری لرزتی رہی۔ میں اپنے دائیں ہاتھ کو محسوس کر سکتا تھا—جس نے آری کے ٹریگر کو پکڑا ہوا تھا—کہ وہ درد کے باعث جلنا شروع ہو گیا۔ میں نے درد کو نظر انداز کیا اور اِسے پکڑے رکھا۔

آخر کار، آری نے جڑ کو کاٹ دیا۔ میں نے ٹریگر کو چھوڑا اور فتح کی سہانی خوشی محسوس کی۔ تاہم،جب میں نے اپنے دستانے کو اُتارا، تو میں نے غور کیا کہ میرے ہاتھ کی جلد کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا پھٹ چکا تھا۔

جب میں نے اِس تجربے کے بارے سوچا، تو میں نے محسوس کیا کہ، ایک طرح سے، آری کو تھامے رکھنے سے مراد، لوہے کے عصا کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے مترادف ہے۔ جب ہم زندگی میں بھٹکتے ہیں تو ہمیں لوہے کے عصا کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کو کہا گیا ہے۔ مگر اسے مضبوطی سے تھامے رکھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم تکلیف دہ لمحات سے نہیں گزریں گے۔ جب میں آری سے چمٹا رہا تو میرا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ ایسے ہی، ہم امتحانات اور آزمایشوں میں سے گزریں گے جب ہم مضبوطی سے لوہے کے عصا کو تھامے رکھیں گے۔

آسمانی باپ جانتا تھا کہ اُس کی طرف واپسی کا سفر مشکلات سے بھرا ہو گا۔ اِس لیے اُس نے ہماری مدد کے لیے ہمیں صحائف اور نبیوں کا کلام بخشا ہے۔ جب ہم اِن چیزوں کو اپنی فانیت کے امتحانات اور آزمایشوں میں تھامے رکھتے ہیں تو ایک دن ہم اُس کی حضوری میں واپس لوٹیں گے۔

جب ہم اُس کی طرف واپس لوٹیں گے، تو ہم بعض اوقات تکلیفوں اور مشکلات کے باوجود، اپنے ہاتھوں کو دیکھنے کے قابل ہوں گے، جو لوہے کے عصا کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھے۔ اور ہم جان لیں گے کہ آسمانی باپ کی مدد سے اور یِسُوع مسِیح کے کفّارے کی قوت کے وسیلے سے، درپیش آنے والی مشکلات کے باوجود ہم نے مضبوطی سے تھامے رکھا تھا۔