۲۰۱۹
فلپ کے ساتھ دُعا کرنا
جولائی ۲۰۱۹


فلپ کے ساتھ دُعا کرنا

مصنفہ کیلی فورنیا، یو ایس اے میں رہتی ہے۔

”کھانے کی دُعا“ سے کیا مراد تھا؟

”ہمیشہ دعا کرو“ (عقائد اور عہود ۱۹: ۳۸

جوزف پہلی بار فلپ کے گھر گیا تھا۔ کارڈ بورڈ سے خلائی جہاز بناتے ہوئے اُنہوں نے بہت ہی اچھا وقت گزارا۔ حتیٰ کہ اُنہوں نے رنگدار شعلے بھی اِس پر بنائے۔ جب فلپ کی ماں نے اُن کو شام کے کھانے کے لئے بلایا، تو جوزف، فلپ کے پیچھے کچن میں گیا۔

”میں کھانے پر دُعا کروں گا،“ فلپ کے ڈیڈ نے کہا۔

اِس سے کیا مُراد ہے؟ جوزف حیران ہوا۔ اُس نے فلپ اور اُس کے خاندان کو دیکھا جب ہر ایک نے اپنی پیشانی کو چھوا، پھر چھاتی کے درمیان سے، پھر بائیں طرف، اور پھر دائیں طرف۔ جوزف نے اس سے پہلے کبھی کسی کو ایسے کرتے نہ دیکھا تھا۔

فلپ نے اپنا ہاتھ باہر نکالا جوزف نے ارد گرد نگاہ دوڑائی اور دیکھا کہ فلپ کا باقی کا خاندان ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور سر جھکائے ہوئے تھے۔ کیاوہ دُعا کرنے لگے تھے؟ ”کھانے کی دُعا کرنے“ سے مُراد یہی ہے؟ جوزف حیران تھا۔

جوزف فلپ کی دل آزاری نہیں چاہتا تھا، پس اُس نے فلپ کا ہاتھ پکڑ لیا۔ فلپ کے باپ نے جوزف کا دوسرا ہاتھ تھاما اور دُعا شروع کی۔

”اے خُداوند، ہمیں برکت دے …“

اُن کے بیٹھنے سے پہلے، فلپ اور اُس کے خاندان نے اپنی پیشانیوں اور چھاتیوں کو پہلے کی طرح چھوا۔

جب جوزف گھر گیا، تو اُس کی ماں نے اُس کے پورا دن گزرنے کے بارے پوچھا۔

”کیا تمہارا اچھا وقت گزرا؟“ امی نے پوچھا۔

”ہاں،“ جوزف نے خاموشی سے کہا۔ اُس نے اچھا وقت گزارا تھا۔ خلائی جہاز بہت ہی اچھا تھا، اور ہیم برگر بھی لذیذ تھا۔ مگر ایک بات سے وہ بہت بیزار ہوا۔

ماں نے پاس آکر اُسے غور سے دیکھا۔ ”تم ٹھیک نہیں لگ رہے۔ کیا کچھ غلط ہوا تھا؟“

”اچھا …“

جوزف کے بہت سارے سوالات تھے! وہ تو اُسی دُعا کے بارے سوچ رہا تھا۔ جس طرح سے وہ اور اُس کا خاندان دُعا کرتا تھا اُن کا طریقہ مختلف کیوں تھا؟

”ماں،“ اُس نے پوچھا، ”آپ کلیسیا میں شمولیت سے پہلے کیسے دُعا کرتی تھیں؟“ جوزف نے ماں کو فلپ کے خاندان کی دُعا کے بارے بتایا۔

”ایسا لگتا تھا کہ وہ کیتھولک ہیں، جیسے کبھی میں بھی تھی،“ ماں نے کہا۔ وہ اپنے ہاتھوں سے صلیب کا نشان بنا رہے تھے۔ دیکھو یہ صلیب کی مانند کیسے لگتے ہیں؟ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ یِسُوع ہمارے لئے موا۔“

جوزف مسکرایا۔ ”پس فلپ بھی یِسُوع پر ایمان رکھتا ہے؟“

”بالکل درست،“ ماں نے کہا۔ ”کیا تم کو یاد ہے فلپ کے باپ نے دُعا میں کیا کہا تھا؟“

جوزف کو اِس کے بارے میں سوچنا پڑا۔ ”اُس نے اُن تحائف کے لئے خُدا کا شکر ادا کیا جو وہ ہمیں دیتاہے … اور مسِیح کے بارے بات کی!“

”دیکھا؟“ ماں نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا۔ ”ہم زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ میں خوش ہوں کہ تم نے فلپ کے خاندان کے ساتھ مِل کر دُعا کی۔“

چند دن بعد، فلپ کھیلنے کے لئے آیا۔ وہ باہر کھیل رہے تھے جب باپ نے اُن کو ڈنر کے لئے بلایا۔ جب وہ کچن کی جانب دوڑے تو جوزف کا پیٹ خالی تھا۔

جوزف نے کہا، ”مجھے شدید بھوک لگی ہے۔“

فلپ نے کہا، ”مجھے بھی۔“

ہر ایک نے میز کے گرد اپنی جگہ لی۔ فلپ جوزف کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھا۔ فلپ نے صلیب کا نشان بنایا اور جوزف کے ہاتھ کی طرف بڑھا۔

”ہم اپنے گھر میں اِس طرح سے دُعا کرتے ہیں،“ جوزف نے کہا۔ ”ہم اپنے بازؤ ں کو باندھتے ہیں، اپنی آنکھوں کو بند کرتے ہیں، اپنے سروں کو جھکاتے ہیں،اور دُعا کرتے ہیں۔“

”صرف ایسے ہی؟“

”صرف ایسے ہی۔“

فلپ نے کہا، یہ ”آسان“ ہے۔

جوزف نے اپنی آنکھوں کو بند کیا اور مسکرایا۔ وہ خوش تھا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ دُعا کر سکتا تھا۔

سکول میں میرے دوست ہیں جو کیتھولک اور مسلم ہیں، اور ہم سب اچھے دوست ہیں کیوں کہ یِسُوع چاہتا ہے کہ ایک دوسرے سے ایسا ہی سلوک کریں۔

الزبتھ اے، عمر ۸، ویسٹ مڈلینڈ، انگلینڈ

تصاویر از منا پرائس