۲۰۱۹
اِنجیل کا پرچار کرنا
جولائی ۲۰۱۹


از صدارتِ اول

اِنجیل کا پرچار کرنا

”بحال شدہ اِنجیل کا اشتراک“ سے لیا گیا لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۵۷–۶۰۔

نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح نے، اپنے شاگردوں کو زمین پر ہر ایک کے ساتھ اِنجیل کا پرچار کرنے کا حکم دیا۔ اُس نے فرمایا، ”ساری دُنیا میں جاؤ، اور پوری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو“ (مرقس ۱۶: ۱۵)۔

ہم میں سے کلیسیا کے ہر ایک رکن کو ضرورت ہے کہ وہ ساری دُنیا میں اِنجیل کو پھیلانے میں مدد کرے۔

یہاں پر کچھ طریقے ہیں جن سے آپ مدد کر سکتے ہیں:

  1. ہر ایک سے اپنے بھائیوں اور بہنو ں کی مانند پیارکریں، جیسا یِسُوع نے سِکھایا ہے۔

  2. حُکموں پر عمل کریں تا کہ آپ ایک اچھا نمونہ بن سکیں۔

  3. یہ جاننے کے لئے دُعا کریں کہ اِنجیل سیکھنے کے لئے کون تیار ہے اور کس طرح سے آپ اِس کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

  4. یِسُوع مسِیح کے بارے زیادہ جاننے میں دُوسروں کی مدد کریں۔

مشنری کام سے مُراد محبّت کا رویہ رکھنا اور دُوسروں کی مدد کرنا ہے۔ کوئی بات نہیں کہ دوسرا شخص کیسے جوا ب دیتا ہے، اگر آپ محبت کے ساتھ اِنجیل کی منادی کرتے ہیں تو آپ ایک کامیاب مشنری ہیں۔

محبّت کے ساتھ اشتراک کرنا

آج آپ اپنے پیار کا اِظہار کس طرح سے کر سکتے ہیں؟

صدر اوکس کے پیغام سے ہر ایک فوٹو کو عدد کے ساتھ ملائیں۔

تصاویر از ربیقہ سورج