۲۰۱۹
نمایاں تجربے کے بغیر ایک حیات نامہ کی تشکیل
جولائی ۲۰۱۹


صرف ڈیجیٹل

نمایاں تجربے کے بغیر ایک حیات نامہ کی تشکیل

کیا آپ کے حیات نامہ میں شامل کرنے کے لیے نمایاں کچھ نہیں؟ اپنی کلیسیائی بُلاہٹوں کا مشاہدہ کریں!

حیات نامہ اکثر اِن بنیادی حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ”کام کا تجربہ،“ ”رضاکارانہ تجربہ،“ ”تعلیم،“ اور ”مہارتیں۔“ اگرچہ یہ فہرست مختصر ہے، مگر اِن معاملات میں ناکافی تجربے کا احساس ہمیں خائف کرسکتا ہے۔ لیکن نا اُمید مت ہوں! آپ کا تجربہ آپ کی سوچ سے زیادہ ہو سکتا ہے—خاص طور پر جب آپ کی کلیسیائی بُلاہٹیں آپ کو قابلِ قدر تجربہ فراہم کرسکتی ہیں۔ ہم اپنی کلیسیائی بُلاہٹوں کی تکمیل اور اِن کو عظمت بخشنے کی کوشش خُداوند کے لیے ہمارے پیار اور اُس کے بچوں کی مدد کرنے کی خواہش کے باعث کرتے ہیں، لیکن ایسا کرنے سے جو صلاحیتیں ہم حاصل کرتے ہیں وہ کام کے بازار کے لیے بھی ہمیں تیار کرسکتی ہیں۔

کاموں اور تعدد اِرتعاش کی فہرست بنانا

آپ جیسی بھی کلیسیائی بُلاہٹوں کے حامل تھے، امکانات موجود ہیں کہ اُن سے حاصل کردہ کامیابیاں اور سیکھی گئی مہارتیں آپ اپنے حیات نامہ میں شامل کرسکتے ہیں۔ ہر بُلاہٹ میں سرانجام دیئے گئے کاموں کی ایک فہرست بنائیں اور تحریر کریں کہ آپ نے کتنی بار اُن کاموں کو سرانجام دیا اور اُن میں کتنے افراد شریک تھے۔

کامیابی کے بیانات

اگلا، ”کامیابی کے بیانات“ تشکیل دیں۔ یہ آپ کی بُلاہٹ کے دوران حاصل کردہ کامیابی کے بارے میں مختصر مگر توضیحی بیانات ہیں۔ وہ آپ کے حیات نامہ پر ہر تجربے کے نیچے مخروطی(نمایاں) فہرست میں تحریر کیے جاتے ہیں۔

ہر بیان کو ایک ”عملی فعل“—مضبوط فعل جیسا کہ نگرانی کی، بہتری لایا، سکھایا، وغیرہ کے ساتھ شروع کریں۔

مثالیں

ذیل میں دیے گئے کامیابی کے بیانات چند بُلاہٹوں پر مبنی ہیں اور اِن میں بُلاہٹوں سے متعلقہ کم و بیش کام، تعدد اِرتعاش، اور تعداد شامل ہیں:

  • ایک اُستاد ہونے کی صورت میں:

    • تدریسی کتابوں اور صحائف کا مطالعہ کرکے ہفتہ وار سبق تیار کیا اور وسائل اور ذاتی تجربات کو اکٹھا کیا۔

      • تعدد اِرتعاش کے لیے، تحریر کریں کہ آپ نے کتنی بار یہ کام سرانجام دیا—ہفتہ وار، مہینے میں دو بار، وغیرہ۔

    • ۵۰ منٹ کے لئے ہفتہ وار ۱۴ سے ۱۶ سال کے چھ لوگوں کی جماعت کو تعلیم دی۔

      • جماعت کا سائز اور سامعین کا انحصار آپ کی بُلاہٹ پر ہو گا۔

  • صدارت میں ہونے کی صورت میں:

    • گروہ کے ماہانہ اور طویل مدتی مقاصد کو تخلیق کیا اور اُن کی تکمیل کی۔

    • تنظیم کے ۳۰ ارکان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا۔

    • راہنماؤں اور اساتذہ کو اُن کے فرائض سے متعلقہ تربیت فراہم کی۔

    • ۲۶ افراد کے لیے ماہانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور انتظامات کیے۔

    • ماہانہ بجٹ تشکیل دیا اور اُس کی پیروی کی۔

  • موسیقی کے ڈائریکٹر ہونے کی صورت میں:

    • ہفتہ وار موسیقی کے پروگرام کا انتظام کیا۔

    • اجتماع کے اراکین کی طرف سے درخواست کیے گئے خصوصی گیتوں کا اہتمام کیا۔

    • تعطیلات اور اہم واقعات کے دوران موسیقی کے پروگرامز کی منصوبہ بندی کی۔

  • تبلیغی خدمت کرنے کی صورت میں:

    • ہفتہ وار اور طویل مدتی تدریسی اور ذاتی بہتری کے مقاصد کو مرتب کیا اور اُن کی تکمیل کی۔

    • اوسطًا ۱۶ افراد اور گروہوں کو ہر ہفتے ذاتی اطلاق اور مطالعہ کے ذریعہ ان کی زندگی کو بہتر بنانے کے بارے میں تعلیم دی۔

    • تربیت دینے والے کی صورت میں: نئے مبلغین کو تدریس اور سخت شیڈول کے مطابق استوار ہونے کی تربیت اور مشورت دی۔

    • تربیت دینے والی بہن، ضلع، یا زون کے راہنما کی صورت میں: ۱۴ مبلغین کی حوصلہ افزائی، تشخیص، ترقی کی رپورٹنگ، اور دیکھ بھال کی ذمہ داری نبھائی۔

    • غیر ملک میں ہونے کی صورت میں: [غیر ملک] میں [کتنے عرصے تک] رہا اور اُن کی ثقافت کے بارے میں اپنا علم بڑھایا۔

    • اگر آپ ایک غیر ملکی زبان بولتے ہیں تو، تحریر کریں کہ آپ کتنی مدت کے لیے وہ زبان بولنے میں مشغول تھے۔

    • یہ مثالیں بالکل عام ہیں، لیکن آپ اپنی حاصل کردہ کامیابی کے مطابق جتنے زیادہ واضح اور کام کے لحاظ سے زیادہ موزوں بیانات تحریر کریں گے،اتنا ہی بہتر ہو گا۔

اپنے حیات نامہ کو مرتب کرنا

اپنے حیات نامہ میں اپنی بُلاہٹوں کی فہرست اور مربوط کامیابی کے بیانات شامل کریں۔ آپ کی بُلاہٹ کو آپ کے حیات نامہ سے متعلقہ محسوس کرانے میں مدد کے لیے، آپ کو اپنے حیات نامہ میں اُس ملازمت کی تفصیلات کے لحاظ سے کہ جس کے لیے آپ درخواست دے رہے ہیں موزوں وضاحت دینے کی ضرورت ہوگی۔

ملازمت کی تفصیلات میں تقریباً ہمیشہ کلیدی الفاظ موجود ہوتے ہیں۔ یہ کلیدی الفاظ وہ مخصوص چیزیں ہوتی ہیں جو کمپنی ایک شخص میں تلاش کر رہی ہوتی ہے، اور آپ کو اپنے حیات نامہ میں اِن کلیدی الفاظ کا استعمال یقینی بنانا چاہیے۔ آپ کو اپنی اُن خصوصی بلاہٹوں کو بھی تحریر کرنا چاہیے جو ملازمت کی تفصیل سے زیادہ مطابقت رکھتی ہیں۔ اگر آپ کسی کے ماتحت بننے کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو، ایسی بُلاہٹوں کو تحریر کریں جن میں تنظیمی صلاحیتیں شامل تھی، یا اگر آپ متبادل استاد بننے کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو، اُن بُلاہٹوں کی فہرست درج کریں جن میں تدریس شامل تھی۔

اضافی تجاویز

  • اپنے ”رضاکارانہ تجربہ“ کے سیکشن میں اپنی بلاہٹوں کی فہرست تحریر کریں۔

  • تنظیم کا نام ”کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام“ لکھیں۔

  • اپنی ملازمت کے عنوان میں بُلاہٹ کا نام درج کریں۔

  • مزید یونیورسل الفاظ اور جملے استعمال کریں جیسا کہ اجتماع نہ کہ حلقہ یا شاخ اور ہفتہ وار سرگرمیاں برائے نوجوانان نہ کہ میوچل۔

  • اُن تنظیموں کی وضاحت کریں جن سے لوگ شاید نا واقف ہوسکتے ہیں۔

    • مثال کے طور پر، انجمنِ خواتین کی بین الاقوامی تنظیم برائے خواتین کے طور پر وضاحت کریں۔ آپ اپنے حلقہ یا شاخ کی انجمنِ خواتین کا مقامی گروہ یا تنظیم کی اکائی کے طور پر حوالہ دے سکتے ہیں۔

آپ اپنے دوسرے رضاکارانہ کاموں، ملازمتوں اور سرگرمیوں سے متعلق مہارتوں اور تجربات کی شناخت کے لیے مندرجہ بالا اصولوں کا اطلاق کرسکتے ہیں۔ اپنے دل پسند مرتبے کو حاصل کرنے کے لیے اُس سے متعلقہ مختلف تجربات کا اندارج کرنا ضروری ہے۔ لہذا، اپنی کلیسیائی بُلاہٹوں کے ساتھ، آپ اپنے حیات نامہ میں مزید اور متعلقہ تجربات شامل کرنے کی کوشش کریں۔ اگرچہ آپ کو فوری طور پر یہ احساس نہیں ہوسکتا، پیش کرنے کے لیے آپ کے پاس بہت کچھ ہے، تاہم اپنے آپ کو بہتر طور پر پیش کریں!