۲۰۱۹
اگر آپ کا مشن قبل از وقت ختم ہو گیا ہے، تو مایوس مت ہوں
جولائی ۲۰۱۹


بالغ نوجوان

اگر آپ کا مشن جلدی ختم ہو گیا ہے، تو مایوس مت ہوں

مصنف یوٹاہ، یو ایس اے میں رہتا ہے۔

مشن سے قبل از وقت گھر واپس لوٹ جانے کے باعث آپ کی قدر کم نہیں ہوئی ہے۔

شبیہ
مبلغ گھر لوٹتے ہوئے

تصاویر از ڈیوڈ گرین

اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ پہلے ہی جانتے ہوں کہ مشن سے قبل از وقت گھر لوٹ جانا کس قدر مشکل ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ خدمت کرنے والے نوجوان بالغین، جسمانی چوٹ، دماغی صحت کے مسائل، معاشرتی ہنگامی صورتِ حال، اہلیت کے مسائل، دوسروں کے ساتھ سنگین اختلافات، یا مشن کے ضوابط کی نافرمانی کی وجہ سے متوقع تاریخ سے پہلے اپنا مشن چھوڑ جائیں۔

اِن وجوہات سے قطع نظر، خُدا نہیں چاہے گا کہ یہ دھچکا اُس کے بچوں میں سے کسی کو روحانی طور پر مفلوج کر دے۔ پس کس طرح سے قبل از وقت لوٹنے والے مشنری ایسی ناخوشگوار صورت حال میں آگے بڑھ سکتے ہیں؟ اور کس طرح سے والدین، کلِیسیائی رہنما، اور عزیز مدد کر سکتے ہیں؟

مورمن کی کتاب کا مشنری

ایلما کی کتاب سے ایک کہانی ہمیں ایک مدد گار نمونہ دیتی ہے۔ نیفیوں کے نبی ایلما نے کچھ قابلِ بھروسا افراد کے ساتھ بدکار ضورامیوں کی جانب بھیجے جانے والے مشن کی سربراہی کی۔ اُن ہی لوگوں میں سے ایک، اُس کا بیٹا کوریعنتن، ”اپنی خدمت کو بھول گیا، لامنوں کی سرحدوں میں کسبی ایزابل کے پیچھے سرون تک گیا“ (ایلما ۳۹: ۳)۔ نتیجہ کے طورپر، ایلما نے بُری طرح سے کوریعنتن کو سخت سرزنش کی اور اُسے توبہ کرنے کو کہا، ”میں تیری جان کو تیرے جرم یاد کرا کے تکلیف میں نہ ڈالتا، اگر یہ تیری بھلائی کے لیے نہ ہوتا“ (ایلما ۳۹ :۷

کوریعنتن نے فروتنی سے اپنے باپ کی سرزنش قبول کی، اپنے گناہوں سے توبہ کی، اور ضورامیوں کے درمیان خدمت کرنے کے لیے لوٹا، ”کلام کا سچائی اور سنجیدگی سے اعلان کرنے کے لیے“ (ایلما ۴۲ :۳۱)۔ یہ ریکارڈ بیان کرتاہے کہ ایلما کی اپنے بیٹوں سے گفتگو کے بعد، ”ایلما کے بیٹے [دونوں شبلون اور کوریعنتن] لوگوں کے درمیان کلام کا اعلان کرنے گئے“ (ایلما ۴۳ :۱

صلاحیت کے ساتھ لوٹنا

ہم اِس کہانی سے کیا سیکھتے ہیں؟ اول، وہ مشنری جو قبل از وقت واپس چلا جاتا ہے—چاہے وجوہات قابلِ امتناع ہی کیوں نہ ہوں— پھر بھی وہ عظیم کام کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کوریعنتن نے ہوسکتاہے سنگین غلطیاں کی ہوں، مگر تو بھی وہ عظیم کام کی تکمیل کے لیے آگے بڑھا۔ اِسی طرح، حتیٰ کہ وہ مشنری جو چاہے اپنے اعمال کے نتیجے میں لوٹے اُنہیں یہ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اُنہوں نے اپنی روحانی صلاحیت ضائع کر دی ہے۔ کوریعنتن نے اپنی غلطیوں سے سیکھا اور بڑے شاندار طریقوں سے خُدا کی بادشاہی کی تعمیر کے لیے آگے بڑھا، اور ہر کوئی چاہے کو خُود کو کتنا ہی ناکام کیوں نہ سمجھتا ہو، وہی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوم، ہم قبل از وقت واپس آنے والے مشنری کی روحانی صحت یابی کے لیے دوسروں کے اہم کردار کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ ایلماــــ—کوریعنتن کا باپ اور کہانتی رہنما—نے کوریعنتن کو بڑی شدت سے مگر اِس اعتماد کے ساتھ نصیحت کی کہ وہ اب بھی اپنی روحانی اہلیت تک پہنچ سکتا ہے۔ کویعنتن کی طرح مشن پر نافرمانی کے نتائج لازمی نکلتے ہیں، مگر کسی بھی شاگرد کو محبت، معافی، اور رحم کے ہمراہ ہونا چاہیے (دیکھئے عقائد اور عہود ۱۲۱: ۴۱—ـــ۴۴

شفا کے لیے لوٹنا

امید کا یہ پیغام قبل از وقت واپس لوٹنے والے مشنریوں کے لیے آج بھی گونجتا ہے۔ مارشل، جو جسمانی اور ذہنی صحت کی مشکلات کے سبب مشن سے قبل از وقت واپس آ گیا تھا، بعض اوقات اپنی صحت اور ذاتی خامیوں کے سبب پچھتاوا محسوس کرتا تھا، جنہوں نے اُسے مکمل طور پر فعال مشنری بننے سے روکا۔ تاہم وہ یہ محسوس کرتا ہے کہ اُس کی خدمت بہت کار آمد تھی۔

مارشل کہتا ہے، ”مشنریوں کے طورپر، ہم کامل نہیں ہیں۔“ ”ہم بھی آزمایش تلے ہیں؛ ہم بھی گناہ کر سکتے ہیں۔ مگر غالباً شیطان یہی چاہتا ہے کہ آپ اپنی توجہ اپنی کمزوریوں پر ہی مرکوز کیے رکھیں—یہ محسوس کریں کہ خُداوند کے نزدیک آپ کا ہدیہ، اُن اوقات کی وجہ سے جب آپ اچھے مشنری نہیں تھے، قابلِ قبول نہیں ہے۔“

مارشل یقین رکھتا ہے کہ خُداند چاہتا ہے کہ مشنری یہ جان لیں کہ وہ اُن کی دی خدمت سے خوش ہے، اُس وقت بھی خوش، جب یہ خدمت انتخاب یا حالات کی وجہ سے نامکمل طور پر دی گئی ہو۔

مارشل نے جان لیا ہے کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب رہنے کی کوشش کر کے وہ حالات سے نمٹ سکتا اور شفا پا سکتا ہے۔

توبہ کے لیے لوٹنا

ایک اور مشنری، جس نے کولوراڈو، یوایس اے میں خدمت کی تھی، اُسے اپنے مشن سے گھر تادیبی وجوہات کے باعث بھیجا گیااور چرچ سے خارج کر دیا گیا، مگر بعد میں اُس کا پھر سے بپتسمہ ہوا۔ وہ بتاتاہے ”گھرلوٹنا مشکل تھا۔“ ”مجھے احساس ہوا کہ میں کھو گیا اور خالی ہو گیا ہوں۔ بعض اوقات، انتہائی مشکل حصہ چرچ جانے کی، صحائف کا مطالعہ کرنے کی، اور دعا کرنے کی تحریک [پانا] تھا۔ سادہ چیزیں مشکل ترین تھیں۔“

مگر اُس کو دوستوں اور خاندان کے تعاون اور توبہ کرنے سے مدد ملی۔

اُس نے مزید کہا کہ ”مقاصد کا تعین کرنا، اپنے بشپ کے ساتھ ملنا، اہل ہو کر ہیکل جانا، یہ میرے آسمانی باپ کے قریب آنے کی کنجیاں تھیں۔“ ”مجھے وہ اوقات یاد ہیں جب میں اپنے بشپ سے مل نہیں سکا یا اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکتا تھا تو ابلیس ہمیشہ آ موجود ہوتا اور مجھے آزماتا تھا۔“

اُس کی باز یابی ”یہ یاد رکھنے سے ممکن ہوئی کہ میرا آسمانی باپ ہے وہ مجھ سے پیار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ میں خوش رہوں۔ نجات دہندہ کے کفارے اور توبہ کی گواہی سے، ہم ہمیشہ خُدا کے قریب ہو سکتے ہیں، اِس سے کوئی غرض نہیں کہ ہم کتنا فیصلہ محسوس کرتے ہیں۔

جن واقعات کی وجہ سے اُسے گھر بھیج دیا گیا تھا، اُن واقعات سے پہلے کے مہینوں کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کہتا ہے ”جب میں اپنے مشن کے بارے میں سوچتا ہوں تو میں اب بھی محسوس کرتا ہوں کہ وہ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہے۔“ میں نے بہت کچھ سیکھا، اور گو کہ ویسے نہیں ہوا جیسے میں منصوبہ بندی کر رہا تھا، تو بھی میں نے لوگوں کی زندگیاں اِنجیل کی وجہ سےتبدیل ہوتے دیکھیں۔ میں نے چند غلطیاں کیں، مگر جیسے جیسے میں نے توبہ کی اور آگے بڑھنا جاری رکھا تو میری گواہی بہت زیادہ بڑھی ہے۔“

وہ چاہتا ہے کہ اپنے فیصلوں کی وجہ سے قبل از وقت واپس آنے والے جانیں کہ ”دُنیا ابھی ختم نہیں ہوئی۔“ گھر لوٹنا توبہ کا پہلا مرحلہ ہے۔ ایک بار جب آپ توبہ کے اِس مرحلے سے گزر جاتے ہیں، تو آپ کو بہت کچھ ملے گا۔ وہ بھاری بوجھ اُٹھا لیا جائے گا۔ اِس سے بڑھ کر کوئی اچھا احساس نہیں ہے کہ آپ یہ جان لیں کہ آپ خُدا کی نظر میں راست ہیں۔“

قبل از وقت لوٹنے والوں کو پیار کرنا

قبل از وقت لوٹنے والے یہ دونوں مشنری اِس بات پر زور دیتے ہیں کہ دوستوں اور خاندان والوں کے لیے یہ کس قدر اہم ہے کہ جلد واپس لوٹنے والے مشنریوں کو پیار کریں اور اُن کی معاونت کریں۔

”اُن کو موقع دیں،“ مارشل کہتا ہے۔ ”مگر آپ یقینی بنائیں کہ آپ قریب ہوں، کیوں کہ یہ تھوڑا حوصلہ شکن ہو سکتا ہے۔“ اُن کے دوست بنیں۔“ رُوح کو سُننے کے سبب، ہم اُن کی ضروریات کو جانچ سکتے اور جان سکتے ہیں کہ کب اُن تک پہنچنا ہے اور کب اُن کی خلوت کا احترام کرنا ہے۔

کالوراڈو میں خدمت کرنے والا مشنری کہتا ہے، ”محض اُن سے پیار کریں۔“ ”اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ یِسُوع مسِیح کے مخلصی بخش کفّارہ کو یاد رکھیں۔“

دوسرے لوگ قبل از وقت واپس لوٹنے والے مشنریوں سے کیسا سلوک کرتے ہیں اِس سے فرق پڑ سکتا ہے کہ وہ شرم کے باعث کلیسیا کو چھوڑ جاتے ہیں یا ایمان میں آگے بڑھتے ہیں۔ تو پھر یہ لازمی ہوا کہ اُن پر فیصلے صادر کیے بغیر اُنہیں گلے لگایا جائے۔

کوریعنتن کی طرح قبل از وقت لوٹے مشنریوں میں اپنی موجودہ کمزور حالت سے بالا تر ہو کر خُداوند کے قوی آلہ کار بننے کی قابلیت ہوتی ہے۔

خُدا کے منصوبے میں اُمید پانا

بارہ رسولوں کی جماعت کے ایلڈر جیفری آر ہالینڈ قبل از وقت لوٹنے والے مشنریوں کے لیے تسلی کے چند لفظ پیش کرتے ہیں۔ ”جب کوئی پوچھے کیا آپ نے مشن کی خدمت کی ہے، تو آپ کہیں، ہاں،“ اُنھوں نے کہا۔ ”… جو خدمات آپ نے سر انجام دی ہیں اُنھیں عزیز رکھیں۔“ گواہی دینے کے موقع کے لئے، خُداوند کے نام میں خدمت کرنے کے لیے، اور مشنریوں کے نام کی تختی اپنی سینے پر لگانے کے موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔… مہربانی سے، مہربانی سے؛ اُن تجربات کو پھر سے نہ جئیں، ؛ اُن کی پھر سے چھان پھٹک نہ کریں اور مت سوچیں کہ آپ ناکافی یا ناکام ہیں۔“۱

وہ جو گناہ کی وجہ سے جلد واپس لوٹتے ہیں، وہ بہن جوئے ڈی جونز، جو پرائمری کی جنرل صدر ہیں اُن کے الفاظ یاد رکھیں: ”اگر ہم گناہ کرتے ہیں، تو ہم کم اہل ہو جاتے ہیں، لیکن ہماری قدر و قیمت میں کمی نہیں آتی!“۲ وہ پُر زور دعویٰ کرتی ہیں کہ اگر ہم اُس پر رجوع لائیں گے تو خُدا ہمارے تاریک ترین لمحات میں، ہمارے اندر اعتماد پیدا کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔

مورمن کی کتاب سے، جدید ایّام کے قبل از وقت لوٹنے والے مشنریوں سے، اور کلِیسیائی رہنماؤں کی طرف سے پیغام ایک جیسا ہی ہے: اُمید کا دامن کبھی مت چھوڑیں، کیوں کہ اب بھی آپ کے لیے خُدا کے منصوبے آپ کی سوچ سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ اِن مشنریوں کے عزیزوں کے لئے، اُن کی گھر واپسی پر آپ کا رد عمل، اُن کی شفا میں اور اپنی امکانی قابلیت تک پہنچنے میں اُن کی مدد پر بڑا فرق ڈالے گا۔ یاد رکھیں کہ یِسُوع مسِیح کا کفّارہ سب زخموں کو شفا دےسکتا ہے—بشمول مشن سے گھر قبل از وقت لوٹنے والے مبلغین کے۔

حوالہ جات

  1. جیفری آر ہالینڈ، ”Elder Holland’s Counsel for Early Returned Missionaries“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org/media-library.

  2. جوئے ڈی جونز، ”Value beyond Measure،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۱۴۔