۲۰۱۹
مُطالعہ کرنا، پڑھنا جائزہ لینا، دُعا کرنا۔ دہرائیں
جولائی ۲۰۱۹


مُطالعہ کرنا، پڑھنا جائزہ لینا، دُعا کرنا۔ دہرانا

مصنف صوبہ کاٹین، چلی میں رہتا ہے۔

وظیفہ کے بغیر میں کالج کی فیس برداشت نہ کر سکتا تھا۔

شبیہ
مُطالعہ کرنا، پڑھنا جائزہ لینا، دُعا کرنا

تصاویر ایڈم ہاؤلنگ

چِلی میں، دراصل کالج جانے کے لئے، آپ کو یونیورسٹی کا تعین کردہ امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔ میں یونیورسٹی میں انجینرنگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا تھا جو میری رہائش سے کافی دور تھی۔ یہ بہت مہنگا ہو جاتا، اِس لیے میرا مقصد یہ تھا کہ میں متعین کردہ امتحان میں زیادہ سے زیادہ نمبر لوں تاکہ شاندار نمبروں کی وجہ سے مجھے وظیفہ مل جائے۔

میں جانتا تھا کہ مجھے کہاں اور کیا پڑھنا تھا، اور میں جانتا تھا کہ مجھے یہ سب کرنے کے لئے کیا کرنا ہو گا۔ میں نے امتحان کی تیاری کا آغاز کیا۔ میں نے مطالعہ کیا، پڑھائی کی، اور مواد کا جائزہ لیا، مگر مشقی امتحانات میں، مجھے ابھی تک میری ضرورت کے نمبر نہ مل سکے۔ میں نے دُعا میں آسمانی باپ کی طرف رُجُوع کیا اور اُس سے مزید ذہانت اور اپنے فہم کو روشن کرنے کی درخواست کی تاکہ میں اپنے ہدف تک پہنچ سکوں۔ میں نے پورا ایک سال روزانہ یہی دُعا کی۔ میں سکول میں تیاری کی خاص جماعتوں میں گیا، اور ایک ادارے میں مَیں نے اُن خاص ڈئزاین کردہ جماعتوں میں داخلہ لیا جو امتحان کی تیاری کے لئے تھیں۔

میں نے روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ صحائف جاری رکھا، اور میں نے سیمنری کا ایک دن بھی ضائع نہ کیا۔ میں نے ہارونی کہانت کے تفویض کردہ کاموں کو پورا کیا اور اتوار کے روز کبھی بھی مطالعہ نہیں کیا، خواہ صورت حال کتنی ہی مایوس کن کیوں نہ ہوتی تھی۔ میں جانتا تھا کہ اتوار کا دن خُداوند کا دن تھا، اور میں اِس کو اسی طرح سے عزت دینا چاہتا تھا جیسا کہ میرے والدین نے تعلیم دی تھی۔ میں جانتا تھا میں آسمانی باپ کی اُن برکات کو کھونا برداشت نہ کر سکتا تھا جو اُس نے میرے لئے رکھی ہوئی تھیں، خاص طورپر جب مجھے اُن کی اشد ضرورت تھی۔ اِس سب کے باوجود، میں اپنے مشقی امتحانات میں مطلوبہ سکورز حاصل نہ کر پا رہا تھا۔

میرے خاندان اور میں نے دُعا کی اور روزہ رکھا، اور میرے باپ نے مجھے برکت دی۔ اپنی اِس روحانی اور اپنی دوسری تیاری کے ساتھ، میں نے امتحان دیا۔ نہ صرف مجھے مطلوبہ نمبر ملے، بلکہ ہدف سے بھی زیادہ نمبر ملے، ریاضی کے سیکشن میں مَیں نے اعلیٰ ترین ممکنہ شرع فی صد حاصل کی۔ مجھے وظیفہ اور مطلوبہ فوائد ملے، اور میں اپنی منتخب کردہ یونیورسٹی میں مطالعہ کرنے کے قابل ہوا۔

جب میں چھوٹا سا تھا تواُس وقت سے ہی میں نے جانا کہ اگر میں وہ سب کچھ کرتا ہوں جو کر سکتا ہوں اور پہلے اپنی رُوحانی ذمہ داریوں کی دیکھ بھال کر تا ہوں، پھر آسمانی باپ مجھے برکت دے گا۔ چیزیں ہمیشہ اُس طریقے سے کام نہیں کرتی جس طرح ہم اُن سے کام لینے کی توقع کرتے ہیں، مگر خُدا ہماری دیکھ بھال کرے گا۔ میں جانتا ہوں کہ یہ صرف اُس کی مدد سے ہے کہ ساری چیزیں ممکن ہیں۔