۲۰۱۹
کمبوڈیا سے ہیلو!
جولائی ۲۰۱۹


کمبوڈیا سے ہیلو!

ہائے، میں پاؤلو ہوں۔ اور یہ مارگو ہے۔

ہم کمبوڈیا کی سیر کر رہے ہیں۔ جو ہم نے سیکھا ہے وہ یہاں بیان کرتے ہیں!

کمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ تقریباً ۱۶ ملین لوگ یہاں رہتے ہیں، اور کوئی ۱۴۰۰۰ کے قریب کلیسیائی ارکان ہیں۔

یہ کمبوڈین زبان میں مورمن کی کتاب ہے۔ کمبوڈیا کی زبان کھیمر Khmer (kuh-MY) کہلاتی ہے۔ اِس کے حروف ابجد ۷۴ حروف پر مشتمل ہیں—دُنیا میں پائے جانے والے حروف ابجد میں سب سے زیادہ!

یہ کلیسیائی ارکان ایک دوسرے کو روایتی کمبوڈین طریقے سے سلام کرتے ہیں، جو سامپیاہ کہلاتا ہے۔ آپ کے ہاتھ جتنے بلند ہوں گے آپ اتنی ہی زیادہ عزت کا اظہار کرتے ہیں۔

کمبوڈیا میں بہت سارے بچے سکول اور چرچ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر جاتے ہیں۔ یا وہ ٹک ٹک لے سکتے ہیں—ایک گاڑی جسے موٹر سائیکل کھینچتا ہے۔

بہت زیادہ کمبوڈین خوراک میں prahok استعمال کرتے ہیں، جو مچھلی کی کھٹی اور نمکین پیسٹ ہے۔ یہ کلِیسیائی ارکان ایک بڑے برتن میں سوپ بناتے ہیں، سٹیک سینٹر میں مل کر مجلسِ عامہ کی نشستوں کے درمیان اکٹھے اِسے پینے کے لئے۔

کمبوڈیا میں بہت سارے پرائمری کے بچے اپنے سکول میں واحد کرسچن ہیں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ کمبوڈیا میں زیادہ تر لوگ بدھ مت مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔ اُن کا مذہب اُن کو دیانتدار، پُر امن، اور دانا ہونے کی تعلیم دیتا ہے۔ یہاں کمبوڈیا میں بدھ مت کی مشہور یاد گاریں ہیں جن کو دیکھنے پوری دُنیا سے لوگ آتے ہیں۔

پچھلے سال صدر نیلسن نے اعلان کیا کہ کمبوڈیا کی پہلی ہیکل فنوم پینہ میں تعمیر کی جائے گی، جو کمبوڈیا کا درالحکومت ہے! ہیکل لوگوں کو اکٹھے مل کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سربمہر ہونے میں مدد کرے گی۔

ہمارے ساتھ کمبوڈیا دریافت کرنے کا شکریہ۔ اگلی بار پھر ملیں گے!

تصاویر از کیٹی میکڈی

ایک دوسرے کو ملتے ہوئے ارکان کی فوٹو گراف اور ایک شخص موٹر سائیکل پر از جیمز لیف جیفری

ارکان کی کھانا پکانے کی تصویر از سیلا جیفیری