۲۰۱۹
ایلڈر کرسٹوفرسن نے فلپائن کا دورہ کیا
جولائی ۲۰۱۹


دُنیا بھر کے رسُول

ایلڈر کرسٹوفرسن نے فلپائن کا دورہ کیا

رسُول، لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے اور اُنھیں یِسُوع مسِیح کے بارے بتانے کے لئے پوری دُنیا کا سفر کرتے ہیں۔

ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹو فرسن اور بہن کیتھی کرسٹو فرسن نے فلپائن کے لوگوں سے ملاقات کی۔ یہ ملک ۷۰۰۰ سے زائد جزائر پر مشتمل ہے۔ اور یہاں ارکان کی تعداد ۷۷۰۰۰۰ سے زیادہ ہے!

ایلڈر کرسٹو فرسن نے بتایا:

مہربان بنو اور دوسروں کی دیکھ بھال کرو۔ یہی خدمت گزاری کہلاتی ہے۔

اِنجیل کے مطابق زندگی گزارو—مکمل طور پر!

دوسروں کو انجیل کے بارے میں بتاؤ۔

فلپائن کے بہت سارے کلیسیائی ارکان—خاص طورپر ینگ وومن—مشن کی خدمت کرتی ہیں۔ ایلڈر کرسٹو فرسن نے کہا وہ زبانوں کے سیکھنے میں بہت اچھے جانے جاتے ہیں۔

ایلڈر کرسٹو فرسن نے کہا اگر آپ فلپائن کا دورہ کریں، تو آپ اپنے چہرے پر مسکراہٹ لے کر گھر واپس آؤ گے!

”یہ چھوٹی چیزیں ہی ہیں جو خاندانوں اور افراد کی زندگیوں میں بہت بڑا فرق پیدا کرتی ہیں۔“ —ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن

Photos © Intellectual Reserve, Inc.