مجلسِ عامہ
نیکی کرنا ہمارا معمول بن جائے
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۲


نیکی کرنا ہمارا معمول بن جائے

اگر ہم نیکی کرنے میں ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں تو ہمارے رسم و رواج ہمیں عہد کے راستے پر قائم رہنے میں مدد دیں گے۔

میں چرچ میں اپنے فرائض کی ادائیگی لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا جو مجھے مختلف ممالک میں رہنے کے لئے لے گئے۔ ہم نے ان ممالک میں ہر جگہ پر مختلف رسم و رواج اور روایات کے ساتھ ایک عظیم تنوع اور غیر معمولی لوگوں کو پایا ۔

ہم سب کے رسم و رواج اور روایات ہیں جو ذاتی نوعیت کے ہوتے ہیں، يہ کچھ ہمارے خاندان سے، یا اس کمیونٹی سے ہیں جس میں ہم رہتے ہیں، اور ہم ان تمام رسوم کو برقرار رکھنے کی امید کرتے ہیں جو انجیل کے اصولوں کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں. رسم و رواج اور روایات کو بہتر بنانا عہد کے راستے پر قائم رہنے کی ہماری کوششوں کے لئے بنیاد ہے ، اور جو رکاوٹ ہیں ، ہمیں ان کو مسترد کرنا چاہئے۔

رواج ایک مشق ہے یا کسی شخص ، ثقافت ، یا روایت کے لئے بار بار سوچنے کا طریقہ اور عادی ہونا۔ اکثر، وہ چیزیں جنہیں ہم عادتاً سوچتے اور کرتے ہیں ہم اُن کو معمول سمجھتے ہیں۔

مجھے اس کی وضاحت کرنے کی اجازت دیں : پیٹریشیا ، میری پیاری بیوی ، ناریل کا پانی پینا اور پھر ناریل کھانا پسند کرتی ہے ۔ پیوبلا ، میکسیکو کے اپنے پہلے دورے کے دوران ، ہم ایک ایسی جگہ گئے جہاں ہم نے ایک ناریل خریدا ۔ پانی پینے کے بعد ، میری بیوی نے انہیں ناریل کاٹنے اور اسے کھانے کے لئے گودا لانے کو کہا ۔ جب اُسے لایا گیا ، تو سرخی مائل تھا ۔ انھوں نے اس پر مرچ چھڑکی تھی ! مرچ کے ساتھ میٹھا ناریل ! یہ بات ہمارے لیے بہت عجیب تھی ۔ مگر بعد میں ہم نے جانا کہ عجیب میری بیوی اور میں تھے ، جو مرچی کے ساتھ ناریل نہیں کھاتے تھے ۔ تاہم، میکسیکو میں، یہ انوکھی بات نہیں ہے۔ یہ بہت عام ہے.

ایک اور موقع پر ہم کچھ دوستوں کے ساتھ برازیل میں کھانا کھا رہے تھے، اور انہوں نے ہمیں ایوکاڈو کا پھل پيش کيا. جیسے ہی ہم اس پر نمک چھڑکنے والے تھے، ہمارے دوستوں نے ہم سے کہا، آپ يہ کیا کر رہے ہو؟ ہم نے پہلے سے ہی اِس میں چینی ڈال دی ہے ! چینی کے ساتھ ایووکارڈو! یہ بات ہمارے لیے بہت عجیب تھی ۔ لیکن پھر ہمیں پتہ چلا کہ عجیب لوگ میری بیوی اور میں تھے، جو چینی کے ساتھ ایوکاڈو نہیں کھاتے تھے. برازیل میں، چینی کے ساتھ چھڑکا ہوا ایوکاڈو عام ہے۔

کچھ لوگوں کے لئے جو عام بات ہے وہ دوسروں کے لئے عجیب ہو سکتی ہے، وہ ان کے رسم و رواج اور روایات پر منحصر ہے۔

ہماری زندگی میں کون سے رسم و رواج اور روایات معمول کے ہیں؟

صدر رسل ایم نیلسن نے کہا ہے: ”آج ہم اکثر ’ایک نئے معمول‘ کے بارے میں سنتے ہیں۔ اگر آپ واقعی اپنے ایک نئے معمول کو اپنانا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنے دل، دماغ اور روح کو جلدی سے اپنے آسمانی باپ اور اس کے بیٹے، یسوع مسیح کی طرف موڑ دیں۔ اسے اپنا نیا معمول بننے دیں“ (”اک نیا معمول،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۱۱۸)۔

یہ دعوت سب کے لیے ہے ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم غریب ہیں یا امیر، تعلیم یافتہ ہیں یا ان پڑھ، بوڑھے ہیں یا جوان، بیمار ہیں یا صحت مند۔ وہ ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں معمول کی چیزوں کو ايسا بننے دیں جو ہمیں عہد کے راستے پر چلنے میں مدد کریں۔

کسی بھی ملک میں وہ مجموعی طور پر موجود نہیں ہے جو کہ اچھا یا قابل ستائش ہے۔ لہذا، جیسا کہ پولس اور نبی جوزف سمتھ نے سکھایا:

”اگر کوئی نیکی، پیاری، یا اچھی خبر یا قابل ستائش چیز ہے، تو ہم ان چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں“ (ایمان کے ارکان ۱۳:۱

”اگر کوئی ستائش ہو تو ان باتوں پر غور کرو“ (فلپیوں۸:۴

یاد رکھیں کہ یہ ایک تاکید ہے ، نہ کہ محض تبصرہ ۔

میں چاہوں گا کہ ہم سب اپنے رسم و رواج اور جس طرح سے وہ ہمارے خاندانوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں اس پر ايک لمحے کے لئے گہرا غور و خوض کریں۔

ان شاندار عادات میں سے جو کلیسیا کے ارکان کے لئے معمول ہونی چاہیے وہ یہ چار ہیں :

  1. صحائف کا ذاتی اور خاندانی مطالعہ ۔ خداوند یسوع مسیح کی طرف رُجوع لانے کے لیے ، ہر شخص انجیل سیکھنے کا ذمہ دار ہے ۔ والدین اپنے بچوں کو انجيل سکھانے کے ذمہ دار ہیں (دیکھیں عقائد اور عہود ۲۵:۶۸؛ ۴۰:۹۳

  2. ذاتی اور خاندانی دُعا ۔ نجات دہندہ ہمیں ہمیشہ دُعا کرنے کا حکم دیتا ہے ( دیکھیں عقائد اور عہود ۱۹: ۳۸ ) ۔ دُعا ہمیں اپنے آسمانی باپ کے ساتھ ذاتی طور پر اس کے بیٹے ، یسوع مسیح کے نام پر بات چیت کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔

  3. ہفتہ وار ساکرامنٹ میٹنگ کی حاضری (دیکھیں) ۳ نیفی ۱۸: ۱- ۱۲ ؛ مرونی ۶ : ۵–۶) ۔ عشائے ربانی لیتے ہوئے ہم یسوع مسیح کو یاد کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں ۔ اس رسم میں کلیسیا کے ارکان خود پر نجات دہندہ کا نام لینے ، ہمیشہ اسے یاد رکھنے ، اور اس کے حکموں پر عمل کرنے کے عہود کی تجدید کرتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہود ۲۰ : ۷۷ ، ۷۹

  4. ہیکل اور خاندانی تاریخ کے کام میں کثرت سے شرکت کرنا۔ یہ کام خاندانوں کو ابدیت کے لیے متحد کرنے اور سربمہرکرنے کا ذریعہ ہے ( دیکھیں عقائد اور عہود ۱۲۸: ۱۵

جب ہم یہ چار باتیں سنتے ہیں تو ہم کیسا محسوس کرتے ہیں؟ کیا وہ ہماری عام زندگیوں کا حصہ ہیں ؟

دیگر بہت سی روایات ہیں جو معمول کے مطابق اپنائی گئی ہیں ، تاکہ خدا کو ہماری زندگیوں پر غالب آنے دیں ۔

ہم یہ کیسے تعین کر سکتے ہیں کہ ہماری زندگی اور اپنے خاندان میں معمول کی چیزیں کیا ہوں گی ؟ صحائف میں ہم ایک عظیم نمونہ تلاش کرتے ہیں ؛مضایاہ ۵ : ۱۵ میں یہ لکھا ہے، ”میں چاہتا ہوں کہ تم ہمیشہ نیک کام کرنے میں مستحکم اور ثابت قدم رہو۔“

مجھے یہ الفاظ بہت پسند ہیں کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری زندگی میں جو چیزیں معمول بن جاتی ہیں وہ وہی ہیں جو ہم بار بار دہراتے ہیں۔ اگر ہم نیکی کرنے میں ثابت قدم اور غیر متزلزل ہیں ، تو ہمارے رسم و رواج انجیل کے اصولوں کے مطابق ہوں گے اور وہ ہمیں عہد کے راستے پر قائم رہنے میں ہماری مدد کریں گے۔

صدر نیلسن نے یہ بھی مشورہ دیا ہے، روزانہ توبہ کو اپنا نیا معمول بنائیں ۔ اپنی سوچ میں، کلام میں، اور کام میں اور زیادہ پاکیزہ ہونے کی جُستجُو میں رہیں۔ دُوسروں کی خدمت کریں۔ ابَدی تناظر رکھیں۔ اپنی بُلاہٹوں کو پروان چڑھائیں۔ اور جو بھی آپ کی چنوتیاں ہیں، میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں، ہردن بھرپور زندگی گزريں تاکہ آپ اپنے خالق سے ملنے کے لئے زیادہ تیار رہیں“.(”اک نیا معمول،“ ۱۱۸)

اب یہ میری بیوی، پیٹریسیا، یا میرے لیے مرچ کے ساتھ ناریل اور چینی کے ساتھ ایوکاڈو کھانا کوئی عجیب بات نہیں ہے - درحقیقت، ہمیں یہ پسند ہے۔ تاہم سرفرازی کچھ زیادہ افضل ہے ذائقہ کے احساس سے؛ یہ ابدیت سے متعلق ایک موضوع ہے۔

میں دعا کرتا ہوں کہ ہمارے معمولات ہمیں کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی کی اس حالت کا تجربہ کرنے کی اجازت دے (مضایاہ ۲ : ۴۱) اس کا وعدہ ان لوگوں سے کیا جاتا ہے جو خدا کے احکامات پر عمل کرتے ہیں اور یہ کہ ایسا کرتے ہوئے ، ہم یہ کہنے کے قابل ہوسکتے ہیں، اور ایسا ہوا کہ ہم خوشی کے انداز کے بعد زندگی بسر کرتے تھے۔( ۲ نیفی ۵: ۲۷

میرے بھائیو اور بہنو، میں اِن ۱۵ آدمیوں کی گواہی دیتا ہوں جن کی ہم بطور نبی، رویا بین، اور مکاشفہ بین تائید کرتے، بشمول ہمارے پیارے نبی، صدر رسل ایم نیلسن۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ کلیسیائے یسوع مسِیح برائے مقدسین آخری ایام سچی ہے۔ میں خاص طور پر یسوع مسیح کے بارے میں گواہی دیتا ہوں، ہمارے نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والا، یسوع مسیح کے نام پر، آمین۔