مجلسِ عامہ
ہَیکل پر توانائیاں مرکُوز کریں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۲


ہَیکل پر توانائیاں مرکُوز کریں

مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ ہَیکل میں بِتایا گیا زیادہ وقت آپ کی زِندگی کو اَیسے وسِیلوں سے برکت دے گا جو اور کوئی نہیں دے سکتا۔

پیارے بھائیو اور بہنو، مجلِسِ عامہ کے اِن پانچ رُوحانی اجلاسوں کے دوران میں، ہم نے ایک بار پھر تجربہ کیا ہے کہ آسمان کُھلے ہُوئے ہیں۔ میری دُعا ہے کہ آپ نے اپنے تاثرات قلم بند کیے ہیں اور اِن پر عمل کریں گے۔ ہمارا آسمانی باپ اور اُس کا پیارا بیٹا، یِسُوع مسِیح، آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ مَیں آپ سے گُزارش کرتا ہُوں کہ اُن کی مدد پانے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔

حال ہی میں، سسٹر نیلسن اور مُجھے مورمن کی کِتاب کی ویڈیوز کی سیریز کے نئے سیزن کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔۱ ہم اِن کے گرویدہ ہو گئے تھے! کیا مَیں آپ کو اِس کے سین کا مُختصر حِصّہ دِکھا سکتا ہوں جہاں نجات دہندہ نِیفیوں پر ظاہر ہوتا ہے۔

یہ پُرمعنی بات ہے کہ نجات دہندہ نے اُن لوگوں پر ظاہر ہونے کے لیے ہَیکل کو چُنا۔ یہ اُسی کا گھرہے۔ یہ اُس کی قُدرت سے معمُور ہے۔ آئیے ہم اُن کاموں سے اپنی نظر کبھی نہ ہٹائیں جو خُداوند ہمارے لیے انجام دے رہا ہے۔ وہ اپنی ہَیکلوں کو مزید قابل رسائی بنا رہا ہے۔ ہماری ہَیکلیں تعمیر کرنے کی رفتار کو وہ مزید بڑھا رہا ہے۔ وہ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کے لیے ہماری صلاحیت کو بڑھا رہا ہے۔ وہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے رُوحانی طور پر بہتر بننے کو بھی آسان بنا رہا ہے۔ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ ۔ہَیکل میں بِتایا گیا زیادہ وقت آپ کی زِندگی کو اَیسے وسِیلوں سے برکت دے گا جو اور کوئی نہیں دے سکتا۔

ہمارے پاس اِس وقت ۱۶۸ فعال ہَیکلیں ہیں اور ۵۳ نئی ہَیکلیں زیر تعمیر ہیں، اور مزید ۵۴ تعمیراتی ڈیزائن کے مرحلے میں ہیں!۲ مُجھے درج ذیل علاقوں میں ہَیکلوں کی تعمیر کے اپنے منصوبوں کا اعلان کرکے پُرمُسرت ہُوں: بوسان، کوریا؛ ناگا، فلپائن؛ سینٹیاگو، فلپائن؛ ایکیٹ، نائیجیریا؛ چِک لے او، پیرو؛ بیونس آئرس سٹی سینٹر، ارجنٹائن؛ لونڈرینا، برازیل؛ ری بیراؤ پریتو، برازیل؛ ہوہوتناآنگو، گوئٹے مالا؛ جیکسن ویل، فلوریڈا؛ گرینڈ ریپڈز، مشی گن؛ پراسپر، ٹیکساس؛ لون ماؤنٹین، نیواڈا؛ اور ٹاکوما، واشنگٹن۔

ہم مُنتخب بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں مُتعدد ہَیکلیں بنانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں موجُودہ ہَیکل تک کا سفر بُہت بڑا مسئلہ ہے۔ لہذا، مُجھے میکسیکو سٹی کے قریب چار مزید مقامات کا اعلان کرکے خُوشی ہو رہی ہے جہاں نئی ہَیکلیں تعمیر کی جائیں گی وہ ہیں چرناواکا، پاچُوکا، ٹولُوکا، اور ٹُولا۔

عزیز بھائیو اور بہنو، آپ ہَیکل پر اِن طریقوں سے توانائیاں مرکُوز کریں جَیسے آپ نے پہلے کبھی نہیں کی تھیں۔ مَیں آپ کو ہر روز خُدا اور یِسُوع مسِیح کے قریب تر ہونے کی برکت دیتا ہُوں۔ مَیں آپ سے پیار کرتا ہُوں۔ ہماری اَگلی مُلاقات تک خُدا آپ کے ساتھ ہو ، مَیں یِسُوع مسِیح کے مُقّدس نام سے دُعا دیتا ہُوں، آمین۔

حوالہ جات

  1. یہ نئی ویڈیوز گاسپل لائبریری اور دیگر چینلز پر کئی زبانوں میں دستیاب ہوں گی۔ مرحلہ وار قسطیں آج سے مجلِس کے بعد ہفتہ وار بُنیادوں پر نشر کی جائیں گی۔

  2. یکم اکتوبر ۲۰۲۲ تک، چار مزید ہَیکلوں کی تزئین و آرایش کی جا رہی ہے (سینٹ جارج یوٹاہ، مانٹی یوٹا، سالٹ لیک، اور کولمبس اوہائیو)، اور تین تخصِیص کی مُنتظر ہیں (ہیملٹن نیوزی لینڈ، کوئٹو ایکواڈور، اور بیلیم برازیل)۔