مجلسِ عامہ
معجزات، فرشتے، اور کہانتی قوت
مجلسِ عامہ اپریل 2024


معجزات، فرشتے، اور کہانتی قوت

اگر آپ کہانت کی برکات کے خواہش مند ہیں، بشمول معجزات اور فرشتوں کی خدمت کے، تو راہِ عہد پر چلیں جو خُدا نے میسر کی ہے۔

آج بہت سے لوگ کہتے ہیں معجزے مزید موجود نہیں ہیں، کہ فرشتے خیالی ہیں ،اور کہ آسمان بند ہیں۔ مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ معجزات موقوف نہیں ہوئے، فرشتے ہمارے درمیان موجود ہیں، اور آسمان درحقیقت کھلے ہیں۔

جب ہمارا مُنجّی، یِسُوع مسِیح، زمین پر موجود تھا، اُس نے اپنے سردار رسُول پطرس کو اپنی کہانتی کنجیاں عطا کِیں۔1 اِن کنجیوں کے ذریعے، پطرس اور دیگر رسُولوں نے مُنجّی کی کلِیسیا کی قیادت کی۔ مگرجب وہ رسُول وفات پا گئے، تو زمین سے کہانت کی کنجیاں اُٹھا لی گئیں۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ قدیم کہانتی کنجیاں پھر سے بحال ہو چُکی ہیں۔ پطرس، یعقوب، اور یوحنا اور دیگر قدیم انبیاء جی اُٹھی ہستیوں کی صورت میں وہ عطا کرتے ہوئے جوزف سمتھ پر ظاہر ہوئے جِسے خُداوند نے ”اپنی بادشاہی اور آخری زمانوں کے لیے اِنجیل کے اختیار کی کنجیاں“ قرار دیا ہے۔2

وہ ہی کنجیاں آج کے دِن تک نبی سے نبی تک منتقل کی گئی ہیں۔ 15 اشخاص جن کی ہم بطور، نبی، رویا بین اور مکاشفہ بین تائید کرتے ہیں وہ اُنہیں مُنجّی کی کلِیسیا کی قیادت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جیسے قدیم زمانوں میں تھا، ایک سنئیر رسُول ہے جو تمام کہانتی کنجیوں کا حامل اور اِنہیں استعمال کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔ وہ صدر رسل ایم نیلسن ہیں، ہمارے زمانہ میں بحال شدہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کے نبی اور صدر: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام۔

مُنجّی کی کلِیسیا کے ذریعے، ہم کہانت کی برکات پاتے ہیں—بشمول ہماری زندگیوں میں ہماری مدد کرنے کے لیے خُدا کی قدرت۔ مجاز کہانتی کنجیوں کے تحت، ہم خُدا کے ساتھ مُقدس عہُود باندھتے ہیں اور مُقدس رسُوم پاتے ہیں جو ہمیں اُس کی حضُوری میں رہنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔ بپتسما اور استحکام سے آغاز کرتے ہوئے، اور پھر ہَیکَل میں، ہم عہُود کی راہ پر آگے بڑھتے ہیں جو ہمیں واپس اُس کے پاس لے جاتے ہیں۔

ہم ہدایت، تسلی، نصحیت، شِفا، اور یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کی قوت سمیت، اپنے سروں پر ہاتھوں کے رکھے جانے سے کہانتی برکات پاتے ہیں۔ اپنی ساری زندگی مَیں اِس عظیم قوت سے بابرکت ہوا ہُوں۔ جیسے صحائف میں منکشف کیا جا چُکا ہے، ہم اِس کا حوالہ پاک ملکِ صدق کی کہانت کے طور پر دیتے ہیں۔3

اپنی نوجوانی میں اِس قوت کے لیے مَیں نے بڑی عزت پائی، خصوصاً جیسے اِس کا ظہور کہانتی برکات میں ہوا۔ چِلی میں نوجوان مُناد کے طورپر خدمت کرنے کے دوران میں، مَیں اور میرا ساتھی گرفتار اور الگ ہو گئے تھے۔ ہمیں کبھی نہیں بتایا گیا کیوں۔ یہ بڑی سیاسی ہلچل کا وقت تھا۔ ہزاروں لوگوں کو فوجی پولیس نے حراست میں لیا اور پھر اُن کی کبھی خبر نہ ملی۔

تفتیش کیے جانے کے بعد، مَیں جیل کے کمرہ میں اکیلا بیٹھا تھا، نہ جانتے ہوئے آیا کہ مَیں پھر کبھی اپنے پیاروں کو دیکھ پاؤں گا۔ مَیں نے دلسوزی سے التجا کرتے ہوئے، اپنے آسمانی باپ کی طرف رجوع کیا: ”اے باپ مُجھے ہمیشہ سے سِکھایا گیا ہے کہ آپ اپنے مُنادوں کی رکھوالی فرماتے ہیں۔ براہ کرم، اے باپ، مَیں کوئی خاص نہیں ہُوں، مگر مَیں فرمان بردار رہا ہُوں، اور آج رات مُجھے آپ کی مدد درکار ہے۔“

اِس مدد کے بیج برسوں پہلے بوئے گئے تھے۔ میرے بپتسما کے بعد، مُجھے کلِیسیا کے رکن کے طور پر استحکام بخشا گیا اور رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کی گئی تھی۔ جیسے مَیں نے، سلاخوں کے پیچھے، اکیلے دُعا کی، رُوحُ القُدس فوری طور پر میرے پاس آیا اور مُجھے تسلی بخشی۔ وہ میری بطریقی برکت میں سے ایک خاص حوالہ میرے ذہن میں لایا، جو کہ کہانت کی ایک اور برکت ہے۔ اِس میں، خُدا نے مُجھ سے وعدہ کیا کہ اپنی وفاداری کے ذریعے مَیں ہَیکَل میں وقت اور ابدیت کے لیے خوبصورتی اور پاکیزگی و محبت سے معمور خاتون کے ساتھ مہر بند ہُوں گا، کہ ہم انمول بیٹوں اور بیٹیوں کے والدین بنیں گے، اور کہ مَیں اسرائیل میں ایک باپ کی حیثیت سے بابرکت اور نمایاں کیا جاؤں گا۔

میرے مستقبل کے متعلق الہام یافتہ الفاظ نے میری جان کو اطمینان سے بھر دیا۔ مَیں جانتا تھا کہ وہ الفاظ میرے پیارے آسمانی باپ کی طرف سے آئے تھے، جو سدا اپنے وعدے پورے کرتا ہے۔4 اُس لمحہ، مُجھے یقین دہانی حاصل ہوئی کہ میں رہائی پاؤں گا اور اُن وعدوں کو پورا ہوتے دیکھنے کے لیے زندہ رہوں گا۔

قریباً ایک برس بعد، آسمانی باپ نے مُجھے بیوی سے نوازا جو خوبصورتی اور نیکی اور محبت سے معمور ہے۔ لینیٹ اور مَیں ہیکل میں سربمہر ہوئے۔ ہمیں تین انمول بیٹوں اور چار انمول بیٹیوں کی نعمت سے نوازا گیا۔ مَیں باپ بنا، بطریقی برکت میں خُدا کے تمام وعدوں کے مطابق جو مَیں نے 17 سالہ لڑکے کے طور پر پائی تھی۔

”سو، میرے پیارے بھائیو [اور بہنو]، کیا معجزے اِس لیے موقوف ہو گئے کہ مسِیح آسمان پر چلا گیا؟ …

”… نہیں؛ نہ ہی فرِشتوں نے بنی آدم کی خدمت کرنا چھوڑ دی ہے۔“5

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ ہماری زندگیوں میں معجزے اور خدمات، اکثر کہانت کی براہ راست قوت کے نتیجہ میں مسلسل وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ چند کہانتی برکات فوراً پوری ہوتی ہیں، ایسے طریقوں سے جنہیں ہم دیکھ اور سمجھ سکتے ہیں۔ دیگر بتدریج سامنے آ رہی ہیں اور اِس زندگی میں مکمل طور پر سمجھی نہیں جائیں گی۔ لیکن خُدا ہمیشہ، اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے، جیسے ہماری خاندانی تاریخ میں واضح کیا گیا ہے:

میرے دادا، گرانٹ ریز بوون بڑے ایمان والے شخص تھے۔ مُجھے واضح طور پر اُن کی بتائی ہوئی بات سُننا یاد ہے کہ اُنہوں نے اپنی بطریقی برکت کیسے پائی۔ اپنے روزنامچہ میں، اُنہوں نے درج کیا: ”بطریق نے مُجھے شِفا کی نعمت کا وعدہ کیا۔ اُنہوں نے کہا، ’بیمار شِفا پائیں گے۔ ہاں، تیرے ہاتھوں سے مُردے زندہ کیے جائیں گے۔‘“

برسوں بعد، دادا جان چارے کا ڈھیر لگا رہے تھے جب اُنہوں نے گھر واپس لوٹنے کی ترغیب پائی۔ اُن کی مُلاقات ان کے والد صاحب سے ہوئی جو اُن کی طرف جا رہے تھے۔ ”گرانٹ، تمھاری والدہ ابھی فوت ہوئی ہیں،“ اُن کے والد نے کہا۔

میں پھر سے دادا جان کے روزمانچہ سے حوالہ دیتا ہُوں: ”مَیں رُکا نہیں بلکہ جلدی سے گھر کی طرف گیا اور باہری برآمدہ میں وہ ایک پلنگ پر پڑی تھیں۔ مَیں نے اُنہیں دیکھا اور مَیں مشاہدہ کر سکتا تھا کہ اُن میں زندگی کی کوئی رمق باقی نہ رہی تھی۔ مُجھے اپنی بطریقی برکت اور وعدہ یاد آیا کہ اگر مَیں وفادار رہُوں، تو میرے ایمان کے وسیلے سے بیمار شِفا پائیں گے؛ اور مُردے زندہ کیے جائیں گے۔ مَیں نے اپنے ہاتھ اُن کے سر پر رکھے، اور مَیں نے خُداوند کو بتایا کہ اگر بطریق کے ذریعے مُجھ سے کیا گیا وعدہ سچ ہے، تو اُس کو اِس وقت ظاہر کیا جائے اور میری ماں کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔ مَیں نے اُس سے وعدہ کیا اگر وہ ایسا کرے گا، تو مَیں اُس کی بادشاہی کی تعمیر کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے سے کبھی گریز نہیں کروں گا۔ جب مَیں نے دُعا کی، اُنہوں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور کہا، ’گرانٹ، مُجھے اُٹھاؤ۔ مَیں عالمِ ارُواح میں تھی، لیکن تُم نے مُجھے واپس بُلا لیا ہے۔ یہ تمھارے لیے اور میرے باقی ماندہ خاندان کے لیے سدا گواہی رہے۔‘“

صدر رسل ایم نیلسن نے ہمیں معجزات کے خواہاں ہونا اور توقع رکھنا سِکھایا ہے۔6 میں گواہی دیتا ہُوں کیوں کہ کہانت بحال ہُو چُکی ہے، خُدا کی قوت اور اختیار زمین پر موجود ہے۔ بُلاہٹوں اور مجالس کے ذریعے، مرد و خواتین، ضعیف و نوجوان، کارِ کہانت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ کارِ معجزات ہے، فرشتے جس کے شریکِ کار ہیں۔ یہ کارِ آسمان ہے، اور یہ خُدا کی ساری اُمت کو برکت دیتا ہے۔

1989 میں، ہمارا سات افراد کا خاندان وارڈ کے ساتھ سیر و تفریح سے واپس لوٹ رہا تھا۔ کافی دیر ہو چُکی تھی۔ لینیٹ ہمارے چھٹے بچے کی اُمید سے تھی۔ اُس نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھنے کی بڑی مضبوط ترغیب پائی، جسے وہ لگانا بھول گئی تھی۔ اُس کے تھوڑی دیر بعد ہم سڑک پر ایک موڑ پر آئے؛ ایک کار اپنی لین سے پرے ہماری لین میں گھس آئی تھی۔ تقریباً 70 میل (112 کلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے جاتے ہوئے میں نے آنے والی کار سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے گاڑی کو گھمایا۔ ہماری وین لڑھکی، ہائی وے پر پھسلتی ہوئی، اور سڑک پر گھسیٹتی ہوئی، مسافروں والی جانب سے مٹی میں گر کر، آخرکار رُک گئی۔

اگلی بات جو مُجھے یاد ہے وہ لینیٹ کی آواز سُننا تھی: ”شَین، ہمیں تمھاری جانب والے دروازے سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔“ مَیں اپنی سیٹ بیلٹ سے ہوا میں لٹکا ہوا تھا۔ سنبھلنے میں چند لمحے لگے۔ ہم نے ہر ایک بچے کو اپنی جانب والی کھڑکی سے باہر نکالنا شروع کیا، جو کہ اب وین کی چھت تھی۔ حیران ہوتے ہوئے کہ کیا ہو گیا ہے، وہ رو رہے تھے۔

ہم نے جلد ہی محسُوس کیا کہ ہماری دس سالہ بیٹی، ایملی، نہیں ملی تھی۔ ہم نے اُس کا نام پکارا، لیکن کوئی جواب نہ مِلا۔ وارڈ کے اَرکان، جو واپس گھر کو سفر کر رہے تھے، جائے وقوعہ پر بے چینی سے اُس کی تلاش کر رہے تھے۔ تاریکی تھی۔ مَیں نے ٹارچ کے ساتھ پھر سے وین میں دیکھا، اور اپنے خوف کے ساتھ، ایملی کا چھوٹا سا جسم وین کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا۔ مَیں مایوسی سے چلایا، ”ہمیں ایملی کے اوپر سے وین کو ہٹانا ہو گا۔“ مَیں نے چھت کو پکڑا اور پیچھے دھکیلا۔ چند ایک لوگ ہی وین کو اُٹھا رہے تھے، مگر معجزانہ طور پر، ایملی کے بے جان جسم کو دکھاتے ہوئے، وین اپنے ٹائروں پر اُلٹ گئی۔

ایملی سانس نہِیں لے رہی تھی۔ اُس کا چہرہ آلو بخارے کی مانند جامنی ہو چُکا تھا۔ مَیں نے کہا، ”ہمیں اِسے برکت دینے کی ضرورت ہے۔“ ایک عزیز دوست اور رکنِ وارڈ میرے ساتھ گھٹنے ہوا، اور ملکِ صدق کی کہانت کے اختیار سے، یِسُوع مسِیح کے نام پر، ہم نے اُسے جینے کا حکم دیا۔ اُس لمحے، ایملی نے ایک لمبی سانس کھینچی۔

اُس کے بعد کے لمحات جو کہ گھنٹوں محسوس ہوتے تھے، آخر کار ایمبولینس پہنچی۔ ایملی کو جلدی سے ہسپتال لے جایا گیا۔ اُس کا ایک پھیپھڑا کام کرنا چھوڑ گیا تھا اور اُس کے گھٹنے کی نس کٹ چُکی تھی۔ آکسیجن کے بغیر گزارے ہوئے وقت کی بدولت اُس کو دماغی نقصان کا بھی خطرہ تھا۔ ایملی ڈیڑھ روز تک بے ہوشی کی حالت میں رہی۔ ہم نے اُس کے لیے دُعا اور روزہ رکھنا جاری رکھا۔ اُسے مکمل صحت یابی کی برکت ملی۔ آج، ایملی اور اُس کا شوہر، کیون، چھ بیٹیوں کے والدین ہیں۔

معجزانہ طور پر، باقی سب وہاں سے بغیر کسی نقصان کے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ لینیٹ جس بچے کو جنم دینے والی تھی وہ ٹائیسن تھا۔ وہ بھی ہر خطرے سے باہر تھا اور آئندہ فروری کو پیدا ہوا۔ اپنا زمینی جسم پانے کے، آٹھ ماہ بعد، ٹائیسن آسمانی باپ کے گھر واپس لوٹ گیا۔ وہ ہمارا سرپرست فرشتہ فرزند ہے۔ ہم اپنے خاندان میں اُس کے اثر کو محسُوس کرتے ہیں اور پھر سے اُس کے ساتھ ہونے کے مشتاق ہیں۔7

وہ جنہوں نے ایملی کے اوپر سے وین کو ہٹایا اُنہوں نے مشاہدہ کیا کہ لگتا تھا وین کا کوئی وزن نہیں تھا۔ مَیں جانتا تھا کہ ایملی کے اوپر سے وین ہٹانے کے لیے زمینی فرشتوں کے ساتھ آسمانی فرشتے بھی شامل تھے۔ مَیں یہ بھی جانتا تھا کہ ایملی کو پاک کہانت کی قدرت سے واپس زندگی میں لایا گیا تھا۔

خُداوند نے اپنے خُدام پر اِس حقیقت کو آشکارا کیا ہے: ”مَیں تمھارے آگے آگے جاؤں گا۔ مَیں تمھارے دائیں ہاتھ اور تمھارے بائیں ہوں گا، اور میرا رُوح تمھارے دِلوں میں ہوگا، اور میرے فرشتے، تمھیں سہارا دینے کے لئے، تمھارے چوگرد، وہ تمہھیں ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے۔“8

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ ”خُدا کے بیٹے کے طریق کے مُطابق، مُقدس کہانت“9—ملکِ صدق کی کہانت—اپنی کنجیوں، اختیار، اور قوت کے ساتھ اِن آخری اَیّام میں، زمین پر بحال ہو چُکی ہے۔ مَیں جانتا ہُوں کہ اگرچہ تمام حالات ویسے نہیں نکلتے جیسا ہم نے دُعا یا اُمید کی ہوتی ہے، خُدا کے معجزے اُس کی مرضی، اُس کے وقت، اور ہمارے لیے اُس کے منصوبہ کے مطابق رونما ہوں گے۔

اگر آپ کہانت کی برکات کے خواہش مند ہیں، بشمول معجزات اور فرشتوں کی خدمت کے، تو مَیں آپ کو راہ عہد پر چلنے کی دعوت دیتا ہُوں جو خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کے لیے میسر کی ہے۔ کلِیسیا کے اَرکان اور قائدین جو آپ سے محبت کرتے ہیں اگلا قدم اُٹھانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح، ابنِ خُدا، جیتا ہے اور اپنی کلِیسیا کی زندہ انییاء کے ذریعے قیادت کرتا ہے جو کہانت کی کنجیاں رکھتے اور استعمال کرتے ہیں۔ رُوحُ القُدس حقیقی ہے۔ مُنجّی نے ہمیں شِفا دینے، بازیاب کرنے، اور ہمیں گھر لے کر جانے کے لیے اپنی جان دی۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ معجزات موقوف نہیں ہوئے، فرشتے ہمارے درمیان موجود ہیں، اور آسمان درحقیقت کھلے ہیں۔ اور اوہ، وہ کتنے کشادہ کھلے ہیں! یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔