مجلسِ عامہ
پَھل جو قائم رہتا ہے
مجلسِ عامہ اپریل 2024


پَھل جو قائم رہتا ہے

رُوحُ القُدس کا ہماری رُسُوم پر مُہر لگانا لازِم و ملزُوم ہے اگر ہم کُل اَبَدیت کے واسطے موعُودہ برکات پانا چاہتے ہیں۔

نو عُمر لڑکے کی حیثیت سے، مُجھے تازہ، پکے ہُوئے آڑُو بُہت پسند تھے۔ آج بھی، وہ پکے ہُوئے، رسیلے آڑُو اور اُن کا کھٹّا مِیٹھا ذائقہ سوچتے ہی میرے مُنہ میں پانی آنے لگتا ہے۔ جب مُکمل طور پر تیار آڑُو اُتارے جاتے ہیں، تو وہ خراب ہونے سے پہلے دو سے چار دِن تک ٹھیک رہتے ہیں۔ اپنی ماں اور اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اپنے باورچی خانے میں کام کرنے کی میری دِل کش یادیں آج بھی تر و تازہ ہیں جب ہم آنے والے موسمِ سرما کے لیے کٹے ہُوئے تیار آڑُووں کو بوتلوں میں بند کر کے محفُوظ کِیا کرتے تھے۔ اگر ہم آڑُو کو دُرست طریقے سے محفُوظ کر لیں، تو یہ لذیذ پَھل دو سے چار دِن تک نہیں بلکہ کئی سال تک ٹھیک رہ سکتا ہے۔ اگر مُناسب طریقے سے تیار اور گرم کِیا جائے، تو یہ پَھل اُس وقت تک محفُوظ رہتا ہے جب تک کہ اِس کی مُہر نہ توڑی جائے۔

مسِیح نے ہمیں ہدایت دی کہ ”جا کر پَھل لاؤ، … اور تُمھارا پَھل قائم رہے۔“1 مگر وہ آڑُو کے مُتعلق بات نہیں کر رہا تھا۔ وہ خُدا کی اُمّت کے لیے اُس کی برکات کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ اگر ہم خُدا کے ساتھ عہُود باندھتے اور اُن کی پاس داری کرتے ہیں، تو اپنے عہُود سے وابستا برکات اِس زِندگی سے پَرے اور ہمارے ساتھ مُہر بند، یا ہمیشہ کے لیے محفُوظ کی جا سکتی ہیں، وہ پَھل بنتا ہے جو کُل اَبدَیت تک قائم رہتا ہے۔

رُوحُ القُدس، وعدے کے رُوح کے طور پر اپنے اِلہٰی کِردار میں، اُن پر ہر رَسم کو مُہر بند کرے گا جو اپنے عہُود سے وفادار ہیں تاکہ یہ فانیت کے بعد بھی کارآمد ہوں۔2 رُوحُ القُدس کا ہماری رُسُوم پر مُہر لگانا لازِم و ملزُوم ہے اگر ہم کُل اَبَدیت کے واسطے موعُودہ برکات پانا چاہتے ہیں، تو وہ پَھل بنیں جو قائم رہتا ہے۔

یہ بالخصُوص اَہم ہے اگر ہم سرفرازی پانا چاہتے ہیں۔3 جیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ، ہمیں ”آخرت کو ذہن میں رکھتے ہُوئے شُروعات کرنی چاہیے۔ … یقیناً، ہم میں سے ہر ایک کے لیے، ’آخرت‘ جو ہم پانا چاہتے ہیں وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ ایک سرفراز حالت میں ہمیشہ کے لیے رہنا ہے جہاں ہم خُدا، اپنے آسمانی باپ، اور اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح کی حُضُوری میں ہوں گے۔“4 صدر نیلسن نے یہ بھی فرمایا ہے کہ: ”سیلیسٹیئل بیاہ اَبَدی زِندگی کی تیاری کا اَہم حِصّہ ہے۔ اِس کے لیے کسی کا صحیح شخص سے، صحیح جگہ پر، صحیح اِختیار سے، اور اُس مُقدّس عہد کی وفاداری سے فرماں برداری کرنا لازِم ہے۔ پھر کسی کو خُدا کی سیلیسٹیئل بادشاہی میں سرفرازی کی یقین دِہانی کرائی جا سکتی ہے۔5

سرفرازی کی برکات کیا ہیں؟ اِس میں بطور میاں بیوی اَبَدیت کے لیے خُدا کی حُضُوری میں سُکُونت کرنا، ”تاج و تخت، بادشاہتیں، حُکومتیں، اور اِختیار … اور ہمیشہ سے ہمیشہ تک اَولاد کا تسلسل،“6 وہ سب کُچھ جو خُدا باپ کے پاس ہے پانا شامِل ہے۔7

خُداوند نے جوزف سمِتھ کے ذریعے آشکار کِیا ہے:

”سیلیسٹیئل جلال میں تِین آسمان، یا درجے ہیں؛

”اور اعلیٰ ترین کو پانے کے لیے، اِنسان کو کہانت کے اِس طریق میں داخِل ہونا ضُرور ہے [یعنی نِکاح کا نیا اور اَبَدی عہد]؛

”اور اگر وہ نہیں ہوتا، تو وہ اُسے نہیں پا سکتا۔

”وہ کسی اور میں داخِل ہو سکتا ہے، لیکن یہ اُس کی بادشاہت کا آخِر ہے؛ اور بڑھوتی نہیں پا سکتا۔“8

ہم یہاں سیکھتے ہیں کہ ہر غیر شادی شُدہ فرد بھی، سیلیسٹیئل بادشاہی میں جا سکتا، یا خُدا کی حُضُوری میں رہ سکتا ہے۔ لیکن سیلیسٹیئل بادشاہی کے اعلیٰ ترین درجے میں سرفراز ہونے کے لیے، مُناسب اِختیار کے وسیلے سے نِکاح میں داخِل ہونا اور پھر اِس بیاہ میں باندھے گئے عہُود پر کاربند رہنا لازم ہے۔ جب ہم اُن عہُود سے وفادار رہتے ہیں، تو وعدہ کا رُوحُ القُدس ہمارے نِکاح کے عہُود پر مُہر کر سکتا ہے۔9 اَیسی مُہربند برکات قائم رہنے والا پَھل بنتی ہیں۔

نِکاح کے نئے اور اَبَدی عہد پر وفاداری سے قائم رہنے کے واسطے کیا ضرُوری ہے؟

صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ جب ہم اِس اَبَدی نِکاح کے عہد میں داخِل ہوتے ہیں تو اِس میں دو طرح کے بندھن شامِل ہیں: میاں اور بیوی کے درمیان برابری کا بندھن، اور خُدا کے ساتھ اعلیٰ بندھن ہے۔10 سرفرازی کی سعادت پانے اور اِس زِندگی کے بعد بھی قائم رہنے کے لیے، ضُرور ہے کہ ہم عہد کے دونوں بندھنوں یعنی برابری اور اعلیٰ بندھن کے ساتھ صادِق رہیں۔

اپنے جیون ساتھی کے ساتھ برابری کے بندھن کو قائم رکھنے کے لیے؛ خُدا نے ہمیں مشورت دی ہے کہ ”[ اپنی] بیوی [یا شوہر] سے اپنے سارے دِل سے پیار کرنا اور … [اُس] کے ساتھ وفادار رہنا اور کسی اور کے ساتھ نہیں۔“11 اُن کے لیے جو شادی شُدہ ہیں، اُس سے وفادار رہنے اور کسی اور کے ساتھ نہیں کا مفہُوم یہ ہے کہ آپ محبّت سے باہم مشورت کریں، آپ ایک دُوسرے سے پیار اور ایک دُوسرے کی دیکھ بھال کریں، آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ وقت بِتانے کو بیرونی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں، اور آپ اپنی کمزوریوں پر غالِب آنے میں مُعاونت کے لیے خُدا کے حُضُور فریاد کرتے ہیں۔12 اِس سے مُراد یہ بھی ہے کہ آپ کے نِکاح سے باہر کسی بھی قِسم کی جذباتی بے تکلُّفی یا جِنسی تعلقات نہ ہونا ہے، بشمُول جُھوٹی محبّت یا ڈیٹنگ، اور ہر طرح کی فُحش نِگاری بھی، جو ہَوس کو بڑھاتی ہے۔13

عہد میں برابری کے بندھن کو قائم رکھنے کے لیے، ہر ساتھی کو بیاہ میں ثابت قدم رہنے کی آرزُو کرنی چاہیے۔ صدر ڈیلن ایچ اوکس نے حال ہی میں سِکھایا کہ: ”ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ [خُدا] کسی کو بھی اُس کی مرضی کے خِلاف مُہربندی کے تعلق پر مجبُور نہیں کرے گا۔ مُہربندی کے تعلقات کی برکات اُن سب کے لیے یقینی بن جاتی ہیں جو اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں مگر زبردستی کسی دُوسرے نااَہل یا ناراضی شخص پر تھوپے نہیں جاتے۔“14

صدر نیلسن اعلیٰ بندھن کے حوالے سے کیا کہتے ہیں؟ اعلیٰ بندھن ہم خُدا کے ساتھ باندھتے ہیں۔

خُدا کے ساتھ اعلیٰ بندھن قائم رکھنے کے لیے، ہمیں اُن ہَیکلی عہُود کے ساتھ وفادار ہونا ہے جو فرماں برداری، قُربانی، اِنجِیل، پاک دامنی، اور تقدِیس کے قوانین کی بابت ہیں۔ ہم اَبَدی رفیق پانے اور راست باز شریکِ حیات اور والدین بننے کی غرض سے بھی خُدا کے ساتھ عہد باندھتے ہیں۔ جب ہم اعلیٰ بندھن قائم رکھتے ہیں، تو ہم ابرہام کے عہد کے وسیلے سے خُدا کے خاندان کا حِصّہ ہونے کی برکات کے اَہل ہوتے ہیں، بشمُول آنے والی نَسل، اِنجِیل، اور کہانت کی برکات کے۔15 یہ برکات ہی وہ پَھل ہے جو قائم رہتا ہے۔

اَگرچہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ سب جو نئے اور اَبَدی عہد میں داخِل ہوتے ہیں صادِق رہتے ہیں اور کُل اَبَدیت کے لیے مُہربندی کی برکات پاتے ہیں، کبھی کبھار یہ مِثالی نمُونہ ہماری دَسترس سے باہر دِکھائی دیتا ہے۔ اپنی پُوری خِدمت کے دوران مَیں اُن اَرکان سے مِلا ہُوں جو عہُود باندھتے اور اُن کی پاس داری کرتے ہیں، جب کہ اُن کا جیون ساتھی اَیسا نہیں کرتا۔ اَیسے لوگ بھی ہیں جو غیر شادی شُدہ ہیں، جنھیں فانیت میں کبھی بھی بیاہ کرنے کا موقع نہیں مِلا۔ اور اَیسے لوگ بھی ہیں جو اپنے نِکاح کے عہُود میں وفادار نہیں ہیں۔ اَیسے ہر ایک حالات میں اَفراد کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

  1. اگر آپ ودیعت پانے کے بعد باندھے گئے عہُود سے وفادار رہتے ہیں، تو ودیعت میں آپ سے وعدہ کی گئی ذاتی برکات آپ کو مِلیں گیں چاہے آپ کے شریکِ حیات نے اپنے عہُود کو توڑ ڈالا ہو یا نِکاح سے دست بَردار ہو گیا ہو۔ اگر آپ مُہربند ہُوئے اور بعد میں طلاق ہو گئی، اور اگر آپ کی مُہربندی منسُوخ نہیں کی گئی، تو اُس مُہربندی کی شخصی برکات آپ کے واسطے مؤثر رہیں گی اگر آپ وفادار رہتے ہیں۔16

    بعض اوقات، دھوکہ دہی اور اِنتہائی حقیقی تکلیف کے احساسات کے باعث، ایک وفادار شریکِ حیات اپنے بے وفا جیون ساتھی کے ساتھ مُہربندی کو منسُوخ کرنا چاہتا ہے، تاکہ وہ فانیت اور اَبَدیت دونوں میں جہاں تک مُمکن ہو سکے، اُس سے دُور ہو جائے۔ اگر آپ فِکر مند ہیں کہ آپ کسی نہ کسی طرح بے ندامت سابق جیون ساتھی کے ساتھ جُڑ جائیں گے، تو یاد رکھیں، آپ کو اَیسا نہیں کرنا چاہیے! خُدا کسی سے یہ تقاضا نہیں کرے گا کہ وہ پُوری اَبَدیت میں اُس کی منشا کے خِلاف مُہربند رِشتہ قائم رکھے۔ آسمانی باپ یقینی بنائے گا کہ ہم ہر وہ برکت پائیں جس کی ہماری خواہشات اور اِنتخابات اِجازت دیتے ہیں۔17

    بہرکیف، اگر منسوخِ مُہر بندی مطلُوب ہو، تو مُختاری کا احترام کِیا جاتا ہے۔ کُچھ طریقہِ کار پر عمل کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ بے ضابطہ نہیں کی جانی چاہیے! صدارتِ اوّل زمین و آسمان پر باندھنے کی کُنجیاں رکھتی ہے۔ ایک بار جب صدارتِ اوّل کی طرف سے منسوخِ مُہربندی کی منظُوری دے دی جائے، تو اُس مُہربندی سے جُڑی برکات اَب کارآمد نہیں رہتیں؛ اور دونوں بندھن یعنی برابری اور اعلیٰ بندھن منسُوخ ہو جاتے ہیں۔ یہ سمجھنا ضرُوری ہے کہ سَرفرازی کی برکات پانے کے لیے، ہمیں یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ ہم اِس حیاتی میں یا آنے والی زِندگی میں، وفاداری سے اِس نئے اور اَبَدی عہد کو قائم رکھنے کے واسطے راضی ہیں۔

  2. اُن لوگوں کے لیے جو کلِیسیا کے غیر شادی شُدہ اَرکان ہیں، براہِ کرم یاد رکھیں کہ ”خُداوند کے اپنے طریق اور وقت پر، اُس کے وفادار مُقدّسین سے کوئی برکت روکی نہیں جائے گی۔ خُداوند دِلی خواہشوں کے ساتھ ساتھ اَعمال کے مُوافق ہر فرد کا اِنصاف کرے گا اور اُس کو بدلہ دے گا۔“18

  3. اگر آپ اپنے ہَیکلی عہُود سے وفادار نہیں رہے ہیں، تو کیا کوئی اُمید باقی ہے؟ جی ہاں! یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل اُمید کی اِنجِیل ہے۔ یہ آس سچّی توبہ اور مسِیح کی تعلیمات کی بَجاآوری کے ساتھ یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے آتی ہے۔ مَیں نے اَفراد کو سنگین غلطیاں کرتے، اور مُقدّس عہُود توڑتے ہُوئے دیکھا ہے۔ باقاعدگی سے، مَیں لوگوں کو مُخلصانہ توبہ کرتے، مُعاف کِیے جاتے، اور راہِ عہد پر واپس لوٹتے بھی دیکھتا ہُوں۔ اگر آپ نے اپنے ہَیکلی عہُود کو توڑا ہے، تو مَیں آپ کو یِسُوع مسِیح کی جانب رُجُوع کرنے، اپنے بِشپ سے مشورت کرنے، توبہ کرنے، اور اپنی جان کو یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی بدولت دستیاب عظیم شِفا بخش قُدرت کے لیے پیش کرنے کی تاکید کرتا ہُوں۔

بھائیو اور بہنو، ہمارے پیارے آسمانی باپ نے ہمیں عہُود عطا کِیے ہیں تاکہ ہم اُس سب تک رسائی پائیں جو اُس نے ہمارے واسطے محفُوظ کر رکھا ہے۔ خُدا کی طرف سے یہ مُقدّس برکات کسی بھی زمینی پَھل سے زیادہ شیریں اور لذیذ ہیں۔ جب ہم اپنے عہُود سے وفادار رہتے ہیں، تو وہ پَھل بنتے ہُوئے جو قائم رہتا ہے، ہمیشہ کے لیے ہمارے واسطے محفُوظ کِیے جا سکتے ہیں۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ خُدا نے زمین اور آسمان پر باندھنے کا اِختیار بحال کر دِیا ہے۔ یہ اِختیار کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں پایا جاتا ہے۔ یہ صدارتِ اوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کے زیرِ اِنتظام ہے اور اِس کا اِستعمال صدر رسل ایم نیلسن کی ہدایت سے کِیا جاتا ہے۔ جو لوگ شادی کے نئے اور اَبَدی عہد میں داخِل ہوتے ہیں اور اِس عہد پر قائم رہتے ہیں وہ کامِل بن سکتے اور بالآخر باپ کے جلال کی معمُوری پا سکتے ہیں، اِس سے قطعِ نظر کہ حالات اُن کے اِختیار سے بالا تر ہیں۔19

ہمارے عہُود سے جُڑی موعُودہ برکات وعدہ کے رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے ہم پر مُہربند ہو سکتی ہیں اور ہمیشہ سے ہمشہ تک وہ پَھل بن سکتی ہیں جو قائم رہتا ہے۔ مَیں اِس کی گواہی یِسُوع مسِیح کے نام پر دیتا ہُوں، آمین۔

حوالہ جات

  1. یُوحنّا ۱۵:‏۱۶۔

  2. دیکھیے ڈیل جی رینلنڈ، ”عہُود کے وسِیلے سے خُدا کی قُدرت تک رسائی پانا،“ لیحونا، مئی 2023، 35–38؛ عقائد اور عہُود ۱۳۲:‏۷۔

  3. رَسم تب مُہر بند ہوتی ہے جب اُسے آسمان اور زمین دونوں میں کارآمد بنایا جاتا ہے کیوں کہ اِسے کوئی اِختیار کا حامِل اَدا کرتا ہے اور رُوحُ القُدس اِس کی توثیق کرتا ہے۔

    ہم مُہربندی کے اِختیار کی بابت اِس ڈھنگ سے سوچتے ہیں کہ صِرف ہَیکل کی بعض رُسُوم پر اِس کا اِطلاق ہوتا ہے، بلکہ یہ اِختیار کسی بھی رَسم کو زمِین اور آسمان پر جائز اور راست ٹھہرانے کے لیے ضرُوری ہے۔ مُہربندی کی قُدرت آپ کے بپتِسما کو جائز ٹھہراتی ہے، مثلاً، اِس لِیے کہ یہ یہاں اور آسمان پر تسلِیم کِیا جا سکے۔ بالآخر، تمام کہانتی رُسُوم کلِیسیا کے صدر کی کُنجیوں کے زیرِ سایہ اَدا کی جاتی ہیں، اور جِس طرح صدر جوزف فیلڈنگ سمِتھ نے وضاحت فرمائی کہ: ’اُس [صدرِ کلِیسیا] نے ہمیں اِختیار دِیا ہے، اُس نے ہماری کہانت میں مُہربندی کی قُدرت کو رکھا ہے، کیوں کہ اُس کے پاس وہ کُنجیاں ہیں‘ [ہیرلڈ بی لی نے حوالہ دِیا، مجلِسِ عامہ کی رپورٹ میں، اکتوبر 1944، 75] (ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”مُہربندی کی قُدرت،“ لیحونا، نومبر 2023، 20)۔

    ”اَیسا عمل جسے وعدہ کے پاک رُوح کے وسیلے سے مُہربند کِیا جاتا ہے یہ وہ ہے جس کی توثیق رُوحُ القُدس کی طرف سے کی جاتی ہے، یہ وہ ہے جسے خُداوند نے منظُور کِیا ہے۔ … کوئی بھی رُوحُ القُدس کے ساتھ جُھوٹ نہیں بول سکتا اور اِسے بغیر دریافت کِیے پایا نہیں جا سکتا۔ … اِن اُصُولوں کا اِطلاق کلِیسیا میں ہر دُوسری رَسم اور اُس کی اَدائیگی پر بھی ہوتا ہے۔ یُوں اگر دونوں فریقین [نِکاح میں] ’راست اور سچّے‘ ہوں، [عقائد اور عہُود ۷۶:‏۵۳] اگر وہ اَہل ہوں، تو اُن کے ہَیکلی نِکاح پر توثیقی مُہر کر دی جاتی ہے؛ اگر وہ نااَہل ہوں، اور رُوح کے وسیلے سے اُن کی تائید نہ ہو تو رُوحُ القُدس کی توثیق روک دِی جاتی ہے۔ بعد اَزاں اَہلیت مُہر کو کارآمد بنا دے گی اور ناراستی کسی بھی مُہر کو توڑ ڈالے گی (برُوس آر میک کوںکی، ”وعدے کا رُوحُ القُدس،“ راہ نُما کِتاب برائے اَبَدی بیاہ کے لیے تیاری میں [2003]، 136)۔

    وعدے کا پاک رُوح وہ رُوحُ القُدس ہے جو ہر رَسم: یعنی بپتِسما، اِستحکام، تقرری، اور نِکاح کی توثیق کرتا ہے۔ وعدہ یہ ہے کہ برکات وفاداری کے ذریعے حاصِل کی جائیں گی۔ اگر کوئی شخص عہد کی خِلاف ورزی کرتا ہے، چاہے وہ بپتِسما، تقرری، بیاہ یا کسی اور بات کی ہو، رُوح منظُوری کی توثیق واپس لے لیتا ہے، اور برکات حاصِل نہیں ہوں گی۔ ہر رَسم مُہربند ہوتی ہے وفاداری پر مَبنی اَجر کے وعدے کے ساتھ۔ جہاں عہُوڈ توڑے جاتے ہیں وہاں رُوحُ القُدس منظُوری کی توثیق روک دیتا ہے“ (جوزف فیلڈنگ سمِتھ، عقائدِ نجات، مجموعہ۔ برُوس آر میک کونکی [1954]، 1:‏45)۔

  4. رسل ایم نیلسن، مُعامللاتِ قلب: ۱۰۰ برس زِندگی گزارنا مُجھے کیا سِکھاتا ہے (2023)، 15۔ ضُرور ہے کہ تمام عہُود وعدے کے رُوحُ القُدس کے وسیلے سے مُہربند کِٰیے جائیں اگر اُنھیں مُردوں کی قیامت کے بعد کارآمد بنانا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳۲:‏۷

  5. رسل ایم نیلسن، ”سیلیسٹیئل نکاح،“ لیحونا، نومبر 2008، 94۔

  6. عقائد اور عہُود ۱۳۲:‏۱۹۔

  7. دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۴:‏۳۸۔

  8. عقائد اور عہُود ۱۳۱‏:۱–۴۔

  9. دیکھیے عقائد اور عہُود ۱۳۲:‏۱۹–۲۰۔ ”وہ اعلیٰ ترین منزل—آسمان کی بادشاہی میں سرفرازی—کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی توجّہ کا مرکز ہے“ (ڈیلن ایچ اوکس، ”جلال کی بادشاہتیں،“ لیحونا، نومبر 2023، 26)۔

  10. ”جس طرح بیاہ اور خاندان مُنفرد برابری کے بندھن کا رشتہ قائم کرتے ہیں جو خاص محبّت پیدا کرتا ہے، اِسی طرح جب ہم اعلیٰ بندھن کے طور پر اپنے خُدا کے ساتھ عہد کے وسیلے سے خُود کو باندھتے ہیں … جب ہم شادی کے نئے اور اَبَدی عہد میں داخِل ہوتے ہیں تو نیا رشتہ قائم ہوتا ہے (رسل ایم نیلسن، مُعاملاتِ قلب، 41–42)۔

  11. عقائد اور عہُود ۴۲‏:۲۲؛ مزید دیکھیے عمُومی راہ نُما کِتاب : کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام میں خِدمت کرنا، 38.6.16۔ یہاں بیاہ پر گُفتگُو کرتے ہُوئے، مَیں خُدا کی شریعت کے مُطابق نِکاح کا حوالہ دے رہا ہُوں، جس میں نِکاح کو مَرد اور عورت کے درمیان قانُونی اور شرعی اِتحاد کے طور پر بیان کِیا گیا ہے (دیکھیے ”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اِعلان،“ گاسپل لائبریری)۔

  12. دیکھیے ”خاندان: دُنیا کے لیے ایک اعلان،“ گاسپل لائبریری۔

  13. دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۲‏:۲۲–۲۴۔

  14. ڈیلن ایچ اوکس، ”جلال کی بادشاہتیں،“ 29؛ تاکید شامِل ہے۔

  15. دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۶‏:۸–۱۱؛ ۱۱۳‏:۸؛ ابرہام ۲:‏۹–۱۱۔

  16. دیکھیے عمُومی راہ نُما کِتاب، 38.4.1۔

    جب مَیں سوئٹزرلینڈ میں کُل وقتی فریضہِ مُنادی اَنجام دے رہا تھا، تو مَیں نے اور میرے رفیق نے 60 سالہ سوِئس جوڑے کے ساتھ اِنجِیل کو بانٹا۔ جب ہم نے اُس جوڑے کو یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ کلِیسیا کے مُتعلق سِکھایا، تو اُس عورت نے ہماری تعلیم میں بُہت دِل چسپی ظاہر کی۔ اگلے چند ہفتوں کے دوران میں، اُس نے اِس حقیقت کی گواہی حاصِل کی کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح بحال ہُوئی خُدا کی طرف سے دُرست اِختیار کے ساتھ اور کہ یِسُوع مسِیح زِندہ نبیوں اور رَسُولوں کے وسیلے سے اپنی کلِیسیا کی راہبری کرتا ہے۔ ہم اُس جوڑے کو بحالی کی سب سے اَرفع عقیدے، اَبَدی نِکاح کے موقع کے بارے میں سِکھانے کے مُنتظر تھے۔ حیرت کی بات ہے، تاہم، جب ہم نے اُس جوڑے کو اَبَدی بیاہ کے عقیدے کی بابت سِکھایا، تو اُس سوِئس عورت نے کہا کہ اُسے کُل اَبَدیت کے لیے اپنے شوہر کے ساتھ رہنے میں کوئی دِل چسپی نہیں ہے۔ اُس کے لیے، آسمان میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا شامِل ہی نہیں تھا جس سے اُس کی شادی ہُوئے 36 برس بِیت چُکے تھے۔ اُس بہن نے بپتِسما پایا، مگر اُس کے شوہر نے اَیسا نہ کِیا۔ وہ کبھی ہَیکل میں مُہربند نہ ہُوئے۔

    تاہم، بُہت سوں کے لیے، آسمان اُس شخص کے ساتھ رہے بغیر آسمان نہیں ہو گا جس کے ساتھ اُس کا بیاہ ہُوا ہے۔ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ جسے آپ پیار کرتے ہیں اِکٹھے رہنا ہمیشہ کے لیے، حقیقی طور پر آسمان کی مانِند لگتا ہے۔ جیسا کہ ایلڈر جیفری آر ہالینڈ نے اپنی محبُوب زوجہ پیٹ کے مُتعلق بتایا، ”آسمان اُس کے بغیر آسمان نہ ہو گا (دیکھیے ”سکاٹ ٹیلر: ایلڈر ہالینڈ، اُس کی بیوی اور بچّوں کے بغیر آسمان ’میرے واسطے جنت نہیں ہو گا،‘“ کلِیسیائی خبریں، 22 جُولائی، 2023، thechurchnews.com)۔

  17. دیکھیے ڈیلن ایچ اوکس، ”جلال کی بادِشاہتیں،“ 26۔

  18. رِسل ایم نیلسن، ”سیلیسٹیئل بیاہ،“ 94۔

  19. دیکھیے یُوحنّا ۱۵:‏۱۶۔