مجلسِ عامہ
جو کُچھ مَیں نے دیکھا اور سُنا اُس کی رُوداد
مجلسِ عامہ اپریل 2024


جو کُچھ مَیں نے دیکھا اور سُنا اُس کی رُوداد

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کا رُکن بننے کے لیے آج سے بہتر کوئی وقت نہیں رہا ہے۔

لاء اسکول سے گریجویشن کرنے کے بعد، مَیں اور میری اہلیہ، مارسیاؔ، نے ایک وکالتی فرم میں شمولیت اختیار کرنے کا انتخاب کِیا جو مقدماتی وکالت میں خصوصی مہارت رکھتی تھی۔ جب مَیں نے اپنے کام بمع تربیت کا آغاز کِیا، تو میرا زیادہ تر وقت مقدمے کی گواہی کے لیے گواہ تیار کرنے میں گزرتا تھا۔ مَیں جلد سیکھ گیا کہ کمرہِ عدالت میں حقائق کا تعین تب کِیا جاتا تھا جب گواہان، حلف کے تحت، اُس سچ کی گواہی دیتے تھے جسے اُنھوں نے سُنا اور دیکھا بھی ہوتا تھا۔ گواہان کی گواہی، پر مبنی بیانات کو درج اور محفوظ بھی کِیا جاتا تھا۔ مصدقہ گواہان کی اہمیت ہمیشہ میری تیاری میں سب سے اوّل رہتی تھی۔

مُجھے یہ جاننے میں زیادہ دیر نہ لگی کہ جن اصطلاحات کا مَیں بطورِ وکیل ہر روز استعمال کِیا کرتا تھا یہ وہی اصطلاحات تھیں جو مَیں اپنی اِنجیلی گفتگو میں بھی برُوئے کار لایا کرتا تھا۔ ”گواہ“ اور ”گواہی“ وہ اصطلاحات ہیں جو ہم یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی صداقت کے بارے میں اپنا علم اور احساسات بیان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

جب میری نئے علاقائی ستّر کے طور پر تائید کی گئی، مَیں نے اپنے فرائض سیکھنے کی غرض سے صحائف کو کھولا، تو مَیں نے عقائد اور عہُود ۲۵:۱۰۷ کا جائزہ لیا، جہاں لکھا ہے، ”ستّر کو بھی غیر قوموں اور ساری دُنیا میں … خاص گواہ بننے کے لیے بُلایا گیا ہے۔“ جیسے آپ تصور کر سکتے ہیں، میری نظریں لفظ ”خاص گواہ“ پر ٹھہر گئیں۔ مُجھ پر واضح ہو گیا کہ اپنی گواہی دینا میری ذمہ داری ہے—تاکہ مَیں دُنیا میں جہاں بھی جاؤں—یِسُوع مسِیح کے نام کی گواہی دُوں۔

صحائف میں ایسے بہت سے چشم دید گواہوں کی مثالیں ملتی ہیں جنھوں نے جو کُچھ دیکھا اور سُنا دونوں کی گواہی دی۔

جیسے قدیم نبی مورمن اپنی رُوداد کا آغاز کرتے ہُوئے، لکھتا ہے، ”اور اَب مَیں، مورمن، اِن باتوں کو قلم بند کرتا ہُوں جو مَیں نے دیکھی اور سُنی بھی ہیں، اور اِسے مورمن کی کِتاب کا نام دیتا ہُوں۔“

مُنجّی کے رَسُولوں پطرس اور یُوحنّا نے ایک آدمی کو یِسُوع مسِیح ناصری کے نام میں شفا دی۔ جب اُنھیں حُکم دیا گیا کہ یِسُوع کا نام لے کر مُنادی نہ کرنا تو اُنھوں نے کہا:

”تُم ہی انصاف کرو، آیا خُدا کے نزدیک یہ واجب ہے کہ ہم خُدا کی بات سے تمہاری بات زیادہ سُنیں۔

”کیوں کہ مُمکِن نہیں کہ جو ہم نے دیکھا اور سُنا ہے وہ نہ کہیں۔“

ایک اَور زبردست گواہی مورمن کی کِتاب کے مُقدّسِین سے تعلق رکھتی ہے جنھوں نے مُنّجی یِسُوع مسِیح کے ساتھ ملاقات کی گواہی دی تھی۔ اُن کی گواہی کا بیان سُنیں: ”اور اُنھوں نے اِس طرح سے گواہی دی، اتنی عظیم اور عجیب باتیں جو ہم نے یِسُوع کو باپ سے کہتے ہُوئے سُنا نہ ہی آنکھوں نے کبھی دیکھیں اور نہ ہی کانوں نے کبھی سُنیں ہیں۔“

بھائیو اور بہنو، آج مَیں اعلانیہ گواہی دیتا ہُوں اور اُن سب باتوں کی رُوداد لکھتا ہُوں جو مَیں نے خُداوند یِسُوع مسِیح کے ستّر کے طور پر اپنی مُقدّس خدمت کے دوران دیکھی اور سُنیں بھی ہیں۔ ایسا کرتے ہُوئے، مَیں آپ کے سامنے محبت بھرے آسمانی باپ اور اُس کے مہربان بیٹے، یِسُوع مسِیح، کی گواہی دیتا ہُوں، جس نے دُکھ اُٹھایا، مر گیا اور خُدا کے فرزندوں کو ہمیشہ کی زندگی دینے کے لیے دوبارہ جی اُٹھا۔ مَیں گواہی دیتا ہوں ”ایک عظیم اور عجیب کام کی“ اور یہ بھی کہ خُداوند نے ایک مرتبہ پھر زمین پر اپنی اِنجیل کو اپنے زندہ نبیوں اور رَسُولوں کے ذریعہ سے بحال کرنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔ جو کُچھ مَیں نے دیکھا اور سُنا بھی ہے اُس کی بنیاد پر، مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخری ایام کا رُکن بننے کا آج سے بہتر وقت پہلے کبھی نہیں آیا۔ جو کُچھ مَیں نے دیکھا اور سُنا بھی ہے اُسی کے ذریعے یہ معرفت مُجھے خُود، کسی دوسرے ذریعے کے بغیر، حاصل ہُوئی ہے۔

میرے ہائی سکول کے آخری سال کے دوران، سیمینری پاس کرنے کے لیے مُجھے کلِیسیا کی تمام 15 ہَیکلوں کی شناخت کرنا پڑی۔ ہر ہَیکل کی ایک ایک تصویر ہمارے کمرہِ جماعت کے سامنے لگی تھی اور مُجھے یہ جاننا تھا کہ یہ کن جگہوں کی ہَیکلیں ہیں۔ اب، کئی سال بعد—335 فعال یا اعلان کردہ ہَیکلوں کے ساتھ—ہر ایک کی شناخت کرنا بہت بڑی چنوتی ہے۔ مَیں شخصی طور پر خُداوند کے اِن گھروں میں سے کئی ایک دیکھ چکا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ خُداوند پوری دُنیا میں اپنے بچّوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھنے کے لیے اپنی برکات اور رُسُوم پیش کر رہا ہے۔

فیملی سرچ کے میرے دوستوں نے مُجھے سکھایا ہے کہ وہ ہر روز دس لاکھ سے زیادہ نئے نام فیملی سرچ میں شامل ہوتے ہیں اگر آپ کو گزرے کل اپنے آباؤاَجداد کا نام نہیں ملا، تو مَیں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئندہ کل دوبارہ تلاش کیجئے گا۔ جب بات ہو اسرائیل کو پردے کی دوسرے طرف جمع کرنے کی، تو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخری ایام کا رُکن بننے کے لیے آج سے بہتر کبھی کوئی دِن نہیں۔

جب ہم نے اپنے بچّوں کی پرورش ٹوئن فالز، آئیڈاہو، میں کر رہے تھے تو اُس وقت عالم گیر کلِیسیا کے لیے ہمارا نُقطہِ نظر محدود تھا۔ جب مُجھے اعلیٰ حکام بننے کی بُلاہٹ ملی، تو مُجھے اور مارسیاؔ کو پیسیفک علاقہ میں خدمت کے لیے مقرر کِیا گیا، یعنی ایک ایسی جگہ جہاں مَیں کبھی نہیں گیا تھا۔ ہمیں نیوزی لینڈ میں اُوپر تلے سٹیکیں اور ایک ہَیکل دیکھ بہت کر خوشی ہوئی، جس کی تقدِیس 1958 میں کی گئی تھی۔ یہ اُن 15 میں سے ایک ہَیکل تھی جس کو مُجھے سیمینری میں یاد کرنا پڑا تھا۔ ہمیں پورے برِاعظم آسٹریلیا کے ہر بڑے شہر میں ہَیکلیں اور اُن کے ساتھ سٹیکیں بھی نظر آئیں۔ ہمیں ساموا میں تفویضات مکمل کرنا تھیں، جہاں 25 سٹیکیں تھیں، اور ٹونگا میں، جہاں تقریباً نصف آبادی کلِیسیا کے اراکین ہیں۔ ہمیں ایک تفویضی مشق جزیرہ کریباتی پر بھی مکمل کرنا تھی، جہاں ہمیں دو سٹیکیں ملی۔ ہمارے پاس مارشل آئی لینڈز میں واقع ایبائی اور پاپوا نیو گنی میں واقع دارو میں موجود ہَیکلوں کا دورہ کرنے کی تفویضات بھی ملی تھیں۔

پیسیفک آئی لینڈز میں خدمت کے بعد، ہمیں فلپائن میں خدمت پر مامور کر دیا گیا۔ مُجھے حیرانی ہوئی، فلپائن میں یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میرے تصور سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ وہاں اب 125 سٹیکیں، 23 مشنز، اور 13 فعال یا اعلان کردہ ہَیکلیں ہیں۔ مَیں نے ایک اَیسی کلِیسیا دیکھی جس کے اراکین اِس ملک میں 850,000 سے بھی زیادہ تھے۔ مَیں دُنیا میں مسِیح کی کلِیسیا کے قیام کے بارے میں اِتنا بے خبر کیسے رہا۔

فلپائن میں تین سال کے بعد، مُجھے مشنری ڈیپارٹمنٹ کی خدمت سونپ دی گئی۔ میری تفویضی مشق ہمیں دُنیا بھر کے مشنز پر لے گئی۔ مُنّجی کی عالم گیر کلِیسیا کے بارے میرے نظریے کو کئی گنا وُسعت ملی۔ مجھے اور مارسیاؔ کو ایشیا میں مشنز کا دورہ کرنے بھیجا گیا۔ ہم نے سنگاپور میں ایک خُوب صُورت سٹیک سینٹر دیکھا جس کے اراکین بہت مِلن سار اور وفادار تھے۔ ہم نے کوٹا کینابالو، ملائیشیا میں واقع ایک چیپل کے اَرکان اور مشنریوں سے ملاقات کی۔ ہم ہانگ کانگ میں مشنریوں سے ملے اور وفادار اور وقف شدہ مُقدّسِین کے ہمراہ ایک زبردست سٹیک کانفرنس میں بھی شمولیت اختیار کی۔

یہی تجربہ ہم نے پورے یورپ، لاطینی امریکہ، دی کیریبین اور افریقہ میں مشنریوں اور اَرکان کے ساتھ ملاقات کی صورت میں دہرایا۔ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا افریقہ میں بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

”مَیں یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی مسلسل بحالی اور جوزف سمتھ کی اِس نبوت کی تکمیل کا چشم دید گواہ ہوں کہ ”خُدا کی سچائی دلیری، عظمت اور خُود انحصاری کے ساتھ پھیلے گی، جب تک کہ یہ ہر براعظم میں سرایت کرنے، ہر خطے میں داخل ہونے، ہر ملک میں عام ہونے اور ہر کان میں گونجنے نہ لگے۔“

اِس کُرہِ ارض کا احاطہ کرنے کے لیے ہمارے 74,000 زبردست مُناد پوری طرح مستحکم ہیں۔ اراکین کے ہمراہ کام کرتے ہوئے، وہ ہر ماہ 20,000 لوگوں کو بپتِسما دے رہے ہیں۔ حالیہ عرصے میں 18-، 19-، اور 20-سال کے نوجوان مردوں اور نوجوان عورتوں نے، خُداوند کی مدد سے، اِس عظیم اور معجزانہ رفاقت کو تشکیل دیا ہے۔ ہمیں یہ نوجوان عورتیں اور نوجوان مرد وینواتو کے چھوٹے دیہاتوں اور نیویارک، پیرس اور لندن جیسے بڑے شہروں میں بھی نظر آتے ہیں۔ مَیں نے اُنھیں فجی کے دیہی اجتماعات اور ریاست ہائے متحدہ میں ٹیکساس، کیلیفورنیا اور فلوریڈا کے بڑے اجتماعات میں مُنّجی کے بارے میں تعلیم دیتے ہوئے دیکھا ہے۔

آپ کو یہ مشنری 60 مختلف زبانیں بولتے اور زمین کے ہر کونے میں مُنّجی کے اُس عظیم حُکم کی تکمیل کرتے نظر آئیں گے جس کا حکم اُس نے متّی 28 میں یوں دیا تھا: ”پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسما دو۔“ مَیں کلِیسیا کے ماضی اور حال کے مُنادوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا اور اپنی اُبھرتی ہوئی نسل کو صدر رسل ایم نیلسن کی جانب سے آئیں اور اسرائیل کو جمع کریں کے دعوت نامہ کی یاد دلاتا ہوں۔

آج مَیں گواہی دیتا ہوں کہ مَیں نے مُنّجی کی اِنجیل کی گہری بحالی کو خُود اپنی آنکھوں سے دیکھا اور خُود اپنے کانوں سے سُنا ہے۔ مَیں خدا کی عالم گیر خدمت کا گواہ ہوں۔ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخِری ایّام کا رُکن بننے کے لیے آج سے بہتر کوئی وقت نہیں رہا۔

شاید بحالی کا مؤثر ترین معجزہ جس کا مَیں چشم دید گواہ ہوں وہ آپ ہیں، یعنی ہر خطے میں کلِیسیا کے وفادار اراکین۔ آپ، مُقدّسِینِ آخِری ایّام، کے بارے میں مورمن کی کِتاب میں نیفی نے، ہمارے دِن کو دیکھا اور گواہی دی، ”اور ایسا ہُوا کہ مَیں نیفی نے خُدا کے برّہ کی قدرت دیکھی جو کہ خُدا کے برّہ کے مُقدّسِین اور رُویِ زمین پر پھیلے ہوئے خُداوند کے موعودہ لوگوں پر نازل ہوئی جو تمام رُویِ زمین پر پھیلے تھے۔ اور وہ راست بازی اور خُدا کی قدرت کے بڑے جلال سے لیس تھے۔“

مَیں گواہی دیتا ہوں کہ جو کُچھ نیفی نے دیکھا وہ سب مَیں نے بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے یعنی آپ، ہر خطے میں موجود عہد کے مُقدّسِین، جو راست بازی اور خُدا کی قدرت سے لیس ہیں۔ جس وقت مَیں دُنیا کی اِن عظیم قوموں میں سے ایک کے منبر پر تھا، تو خُداوند نے میرے دِل میں وہ بات ڈالی جو مورمن کی کِتاب کے مضایاہ ۲ میں بِنیامِین بادشاہ نے سِکھائی تھی۔ برینٹ، ”مَیں یہ بھی چاہتا ہُوں کہ تُم اِن کی بابرکت اور مسرُور حالت پر غَور کرو جو خُدا کے حُکموں کو مانتے ہیں۔ کیوں کہ دیکھو، وہ تمام چیزوں رُوحانی اور جسمانی دونوں میں آسُودہ ہیں۔“

مَیں دُنیا بھر میں موجود آپ جیسے، خُدا کے وفادار مُقدّسِین کے سامنے گواہی دیتا ہوں جو حُکموں کو مانتے ہیں کہ مَیں نے یہ خُود اپنی آنکھوں سے دیکھا اور خُود اپنے کانوں سے سُنا ہے۔ آپ آسمانی باپ کے موعُودہ بچّے ہیں۔ یِسُوع مسِیح کے شاگرد ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ مَیں کیا جانتا ہوں کیوں کہ یِسُوع مسِیح کی بحال شدہ اِنجیل کی صداقت کو آپ بھی حاصل کر چُکے ہیں۔ مُںّجی نے سکھایا تھا کہ ”لیکن مبارک ہیں تمہاری آنکھیں اِس لیے کہ وہ دیکھتی ہیں اور تمہارے کان اِس لیے کہ وہ سُنتے ہیں۔“

خُداوند کی ہدایت اور اُس کے نبیوں اور رَسُولوں کی قیادت میں، ہم مشنریوں کو تیار کرنا، مُقدّس عہُود باندھنا اور قائم رکھنا، دُنیا بھر میں مسِیح کی کلِیسیا قائم کرنا اور اُن برکات کو حاصل کرنا جو خُدا کے حُکموں کو ماننے سے حاصل ہوتی ہیں، جاری رکھیں گے۔ ہم متحد ہیں۔ ہم خُدا کے بچّے ہیں۔ ہم اُسے جانتے ہیں اور ہم اُس سے محبّت کرتے ہیں۔

میرے دوستو، مَیں آپ سب کے ساتھ شریک ہوتا ہوں کہ آئیے متحد ہو کر گواہی دیں کہ یہ باتیں سچی اور برحق ہیں۔ جو کُچھ ہم نے دیکھا اور سُنا بھی ہے اُس کی ہم رُوداد لکھتے ہیں۔ آپ اور مَیں گواہی دینے والوں کے گواہ ہیں۔ یہ اِس متحدہ گواہی کی قدرت سے ہے کہ ہم خُداوند یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجیل پر ایمان میں مسلسل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح زِندّہ ہے۔ وہ ہمارا مُنجّی اور مُخلصی دینے والا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔