مجلسِ عامہ
کلِیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، 2023
مجلسِ عامہ اپریل 2024


کلِیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے 2023

بنام صدارتِ اَوّل برائے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام

عزیز بھائیو: مُکاشفہ کی زیرِ ہدایت جیسا کہ عقائد اور عہُود کی فصل ١٢٠میں درج ہے، مجلِس التصرف برائے دہ یکی—جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رَسُولوں کی جماعت، بِشپ صاحبان کی صدارتی مجلِس پر مُشتمل ہے—کلِیسیائی اَخراجات کی اِجازت دیتی ہے۔ کلِیسیائی اکائیاں منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور طریقہِ کار کے مُطابق اِن ہدیہ جات کو صرف کرتے ہیں۔

کلِیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ، مُستند اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے اور کلِیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات اور اِداروں سے بااِختیار ہے، موصُول ہونے والے ہدیہ جات، اُٹھنے والے اَخراجات، اور کلِیسیائی اثاثوں کی حِفاظت کے بارے میں مناسب یقین دہائی کرنے کے مقصدکی خاطر آڈٹ کرنے کی ذمہ داری اِس کے پاس ہے۔

کِیے گئے آڈٹ کی بُنیاد پر، کلِیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصُول شُدہ ہدیہ جات، کئے گئے اَخراجات، اور سال 2023 کے کلِیسیائی اثاثہ جات کا اَندراج رکھا گیا ہے اور اُن کا اِنتظام و انصرام کلِیسیا کے منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور کھاتہ داری کے اُصُولوں کے مُطابق کیا گیا ہے۔ کلِیسیا اِن اُصُولوں کی تقلید کرتی ہے جو اپنے اَرکان کو بجٹ کے اندر رہنے، قرض سے بچنے، اور آڑے وقت کے لِیے بچت کرنے کے بارے میں سِکھائے جاتے ہیں۔

مودبانہ انداز سے جمع کی جاتی ہے،

کلِیسیائی شبعہِ آڈیٹنگ

جیرڈ بی لارسن

مینجنگ ڈائریکٹر