مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید
مجلسِ عامہ اپریل 2024


کلِیسیائی اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اَب میرے لِیے فخر کی بات ہو گی کہ آپ کے تائیدی ووٹ کے لِیے کلِیسیا کے اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کو پیش کرُوں۔

براہِ کرم حسبِ معمُول اپنی حمایت کا اِظہار کریں۔ اگر کوئی پیش کردہ تجاویز میں سے کسی کی مخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سٹیک کے صدر سے رابطہ کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطور مُشیرِ اَوّل اور ہنری بنین آئرنگ کی صدارتِ اَوّل میں مُشیرِ دوم کے طور پر تائید کریں۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی، مُخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور جیفری آر ہالینڈ کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے تائید کی جائے۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان کی حیثیت سے درج ذیل کی تائید کریں: جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کُک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسَن، نیل ایل اینڈرسَن، رونلڈ اے ریس بینڈ، گیری ای سٹیون سَن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اُولِسیس سوارز، اور پیٹرک کیرون۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کرسکتا ہے۔

تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اَوّل میں مُشِیروں اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو اِسی طرح اِظہار کر سکتا ہے۔

درج ذیل اعلیٰ عُہدے داران کو اُن کی ذِمہ داریوں سے سُبکدوش کِیا جائے گا اور یکم اگست، 2024 سے اِعزازی حیثیت دی جائے گی: ایلڈر آئن ایس آرڈرن، شین ایم بوئن، پال وی جانسن، ایس گیفرڈ نِیلسن، برینٹ ایچ نِیلسن، ایڈریان اوکوا، گیری بی سبین، اور ایون اے شُمٹز۔

وہ جو اِن بھائیوں اور اُن کی زوجین کی کلِیسیا میں کئی برسوں کی پُرخُلوص خِدمت کے لیے ہمارے ساتھ مِل کر اِظہارِ تشکُر کرنا چاہتے ہیں وہ ہاتھ بُلند کر کے اَیسا کر سکتے ہیں۔

ہم ایلڈر کارلوس اَے گڈوئے کو ستّر کی صدارت کے رُکن کی حیثیت سے خِدمت کرنے سے بھی سُبکدوش کرتے ہیں، یکم اگست 2024 سے نافِذُ العمل ہے۔

وہ تمام جو اِس حیثیت میں ایلڈر گڈوئے کی خِدمات کی شُکر گُزاری کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں وہ اَیسا کر سکتے ہیں۔

دیگر علاقائی ستّر جو اپنی خِدمات پایہِ تکمیل تک پُہنچائیں گے ہم اُن کے نہایت شُکر گُزار ہیں اور اُن کے نام کلِیسیا کی ویب سائٹ پر مِل سکتے ہیں۔

وہ سب جو ہمارے ساتھ مِل کر اِن بھائیوں اور اُن کے خاندانوں کی بے لوث خِدمات کے حوالے سے خراجِ تحسِین کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

ہم ذیل کو سنڈے سکُول کی صدارتِ عامہ سے سُبکدوش کرتے ہیں، جو یکم اگست 2024 سے نافِذُ العمل ہے: مارک ایل پیس بطور صدر، مِلٹن کمارغو بطور مُشیرِ اوّل، اور جین ای نیو مین بطور مُشیرِ دوم۔

وہ سب جو اِن بھائیوں کی مُخلص خِدمت کے حوالے سے تشکُر کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم درج ذیل کی ستّر کی صدارت کے اَرکان کی حیثیت سے تائید کریں، ایلڈر مارکس بی نیش، جنھوں نے جنوری 2024 سے اپنی خِدمت کا آغاز کِیا، اور ایلڈرز مائیکل ٹی رِنگ وُوڈ، آرنُلفو ویلینزویلا، اور ایڈورڈ ڈُوب، جو یکم اگست، 2024 سے اپنی خِدمت کا آغاز کریں گے۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم درج ذیل کی علاقائی ستّر کے طور پر تائید کریں: ڈیوڈ ایل بکنر، گریگورِیو اَی کیسیلس، آرولڈو بی کاول کانتے، آئی ریمنڈ اِیبو، ڈی مارٹن گوری، کارل ڈی ہرسٹ، کرِسٹوفر ایچ کِم، سین ڈینو رومن، سٹیون ڈی شم وے، مائیکل بی سٹرانگ، اور سرغِیو آر وارگس۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

ہم توجہ دِلاتے ہیں کہ 64 نئے عِلاقائی ستّر کی تائید مجلِسِ عامہ کی قیادتی مجالِس کے دوران میں، جمعرات، 4 اپریل کو کی گئی تھی، اور پھر کلِیسیا کی ویب سائٹ پر اِعلان کِیا گیا تھا۔ ہم آپ کو اِن بھائیوں کی نئی ذِمہ داریوں میں اُن کی تائید کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم نئی سنڈے سکُول کی عمُومی صدارت کی تائید کریں، جو کہ یکم اگست 2024 سے مؤثر ہو گی، پال وی جانسن بحیثیتِ صدر، چیڈ ایچ ویب بطور مُشِیرِ اَوّل، اور گیبرائیل ڈبلیو رِیڈ مُشِیرِ دوم کی حیثیت سے۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مُخالفت میں ہو تو اَیسے ہی اِظہار کرے۔

ہم غَور کرتے ہیں کہ بھائی رِیڈ اِس وقت آسٹریلیا سِڈنی مِشن کے صدر کے طور پر خِدمت اَنجام دے رہے ہیں اور اِس واسطے مجلِسِ عامہ کے لیے سالٹ لیک سِٹی میں موجُود نہیں ہیں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ عُہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی موجُودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

وہ سب جو حمایت میں ہیں مہربانی سے ہاتھ اُٹھا کر اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے وہ بھی اِظہار کرے۔

بھائیو اور بہنو، کلِیسیائی قائدین کی جانب سے آپ کے مُسلسل اِیمان اور دُعاؤں کے لیے، آپ کا شُکریہ۔

عِلاقائی ستّر کی تبدیلیاں

مندرجہ ذیل عِلاقائی ستّر کی قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حصہ ہے تائید کی گئی تھی:

ڈینیل اَے ابیو، موریسِیو اَے آروجو، رینڈی ٹی آسٹن، مائیکل ڈی ایویجنن، فِلپ جے بارٹن، بریڈلی ایس بیٹ مین، ایبر اینٹونیو بیک، ایرک ڈی بیڈنار، جیرڈ بلیک، برائن جی بوریلا، جیمی اَے براوو، یُووان جی کارڈیناس، سانچو این چُوکُوو، مارک جے کلف، ڈینیلو ایف کوسٹالیس، ڈینیل اَے کرُوزاڈو، گریگریو ڈیولوس، جُولیو این ڈیل سیرو، رائن اَی دوبس، سٹیفن ڈبلیو ڈائر، برِک وی آئر، ڈینی فاعالوگو، ٹِمتھی ایل فرنس، مارٹن پی فرنینڈیز، لوئس اَے فیریزو، اینجل جے گومز، جورجی اَی گیڈی، شنجیرو ہارا، ڈینیل ایل ہیرس، ٹاڈ ڈی ہینی، تھامس ہینگسٹ، جان آر ہیگینز، نیلز او جینسن، فریٹزر اَے جوزف، کیونی کاسونگو، جان ایس کے کاؤو سوم، ڈین کاواشِیما، جے جوزف کِیل، کارل ایف کراس، یُو مَن کُوان، وُو چیول لی، وے ہنگ میک، ڈیوڈ آر میریٹ، اگناٹیوس مازی اوفا، ڈیرک بی مِلر، البرٹ مُٹاریسوا، مارون آئی پالومو، کیونگ یی اول پارک، ڈومینگو جے پیریز، آسکر اے پیریز، راؤل پیریز، گیل ایل پولک، پیرے پورٹس، مارکو اَے قیزادہ، سٹیفن ٹی روک وُوڈ، گُولرمو روجس، کومٹسو ٹی سہلوہو، سینڈرو ایلکس سِلوا، جُسوان ٹنڈی مین، آسُوکو اَی اُودُوبانگ، ڈیوین جے وین ہیرڈن، شیہ نینگ (سٹیو) یانگ، یُوآن ایف ضورِیلا، لیوپالڈو زُونیگا۔

ذیل کے علاقائی ستّر کو یکم اگست 2024 تک یا اِس سے قبل سُبکدوش کر دِیا جائے گا:

سولومن آئی الیش، گلیرمو اَے الویز، ڈیرن آر بارنی، جولیس ایف براینٹوس، جیمز ایچ بیکر، ڈیوڈ ایل بکنر، گلین برگز، مارکس کبرال، گریگوریو اَی کیسیلس، ڈنستن جی بی ٹی چاڈامبوکا، ایلن سی کے چنگ، پال این کلیٹن، مائیکل زِیسلا، ہیرویوکی ڈومون، مرنارڈ پی ڈونیٹو، ریمنڈ اِیبو، زیکری ایف ایونز، ساپلے فالوگو جونئیر، ساؤلو جی فرانکو، ڈیوڈ ایل فریش ینچٹ، جان جے گالیگو، افرین آر گارسیا، رابرٹ گورڈن، مارک اے گاٹفریڈسن، ڈی مارٹن گوری، مائیکل جے ہیس، بھانُو کے ہیرانندانی، رِچرڈ ہچِنز، ٹیٹو آبائنز، اُستاکے لُنگا، ایکانوری آیتو، انتھونی ایم کاکُو، کرسٹوفر ایچ کِم، ایچ مرونی کلین، سٹیفن چی کانگ لائی، وی ڈینیئل لاتارو، تھابو لیبی تھووا، ٹرمو لیپ، اسزکوٹل لازانو، کیون جے لیتھگو، کلیمنٹ ایم مستواگوتھاتھا، ایڈگر پی مونٹس، لوز سی ڈی. کوائروز، افانومیزانا راسولونڈریب، ایڈوارڈو ڈی ریسیک، تھامس جی رومان، رامون ای سرمائونٹو، سٹیون ڈی شم وے، لوس سپینا، جیرڈ ڈبلیو سٹون، مائیکل بی سٹرانگ، جارٹ سُوبی انتورو، کارلوس جی سفرٹ، وائی آر تائی اولی، کریم ڈیل ویلے، سرجیو آر ورگس، ہیلمٹ وُہ ندرا۔