مجلسِ عامہ
یِسُوع مسِیح کے ذریعے اعتمادِ عہُود
مجلسِ عامہ اپریل 2024


یِسُوع مسِیح کے ذریعے اعتمادِ عہُود

جب ہم خُداوند کے گھر میں داخل ہوتے ہیں، ہم مسِیح کے اعلیٰ و ارفع شاگرد بننے کے لیے سیکھنے کے مُقدس سفر پر نکلتے ہیں۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، مَیں دُعا گو ہُوں کہ ہم اِس ویک اینڈ پر اپنے قائدین کے الہامی پیغامات سے رُوحانی طور پر تر و تازہ کیے جائیں اور اُس مَیں شادمان ہُوں جسے مَیں ”یِسُوع مسِیح کے ذریعے اعتمادِ عہُود“ پکارنا پسند کرتا ہُوں۔ یہ اعتماد اُن کے لیے جو اپنے عہُود کو پورا کرتے ہیں خُدا کی وعدہ کردہ برکات کو پانے کی خاموش، تاہم اٹل یقین دہانی ہے اور ہمارے زمانے کے مشکل حالات کے درمیان میں ضروری ہے۔

صدر رسل ایم نیلسن کی الہامی قیادت کے تحت، پوری دُنیا میں خُداوند کے نئے گھروں کی تعمیر، کلِیسیائی ارکان کے درمیان بڑی خوشی کا باعث بنی ہے اور خداوند کی بادشاہت میں توسیع کی اہم علامت کے طور پر کام کرتی ہے۔

پچھلے اکتوبر کو فیدر ریور کیلورنیا ہَیکَل کی تِقدیس کے حیران کُن اور الہامی تجربہ پر غور و خوض کرتے ہوئے، مَیں نے سوچا کیا ہم اپنے شہروں اور سماجوں میں نئی ہَیکَلیں پانے کے جوش میں اتنے کھو جاتے ہیں کہ ہم اُن مُقدس عہُود کے پاک ترین مقصد کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو ہَیکَل میں باندھے جاتے ہیں۔

ہر ہَیکَل کے سامنے ایک سنجیدہ عبارت کندہ ہوتی ہے: ”خُداوند کے لِئے مُقدس۔“1 یہ الہام یافتہ اَلفاظ واضح دعوت ہیں، کہ جب ہم خُداوند کے گھر میں داخل ہوتے ہیں، ہم مسِیح کے اعلیٰ و ارفع شاگرد بننے کے لیے سیکھنے کے مُقدس سفر پر نکلتے ہیں۔ جیسے ہم خُدا کے سامنے پاکیزگی میں عہُود باندھتے ہیں اور مُنجّی کی پیروی کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، ہم اپنے دِلوں کو بدلنے، اپنی جانوں کو تر و تازہ کرنے، اور اُس کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے کے لیے قوت پاتے ہیں۔ ایسی کاوش ہماری جانوں کے لیے پاکیزگی لاتی اور خُدا اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ ایک مُقدس بندھن کی تشکیل کرتی ہے، جو وعدہ کرتا ہے کہ ہم ابدی زندگی کی نعمت میراث میں پا سکتے ہیں۔2 اِس مُقدس سفر کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اپنی روز مرہ زندگیوں میں یِسُوع مسِیح کے ذریعے کیے گئے عہُود کے وسیلے اعلیٰ و ارفع اعتماد حاصل کرتے ہیں۔

ایسا اعتماد خُدا کے ساتھ ہمارے الٰہی تعلق کا نقطہِ کمال ہے اور یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفارہ کی قربانی سے ہماری عقیدت اور اُس کے لیے تشکر کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ ایک ناپاک دُنیا میں جو نہایت زیادہ تاریک اور حوصلہ شکن ہے جینے کے لیے ہماری جانوں کو مضبوط کرتا اور دُوسروں کی خدمت اور مُحبّت کرنے کی ہماری صلاحیت کو تقویت پہنچاتا ہے ۔ یہ شک و مایوسی، خُوف و پریشانی، دردِ دِل اور نااُمیدی کے بیجوں پر غالب آنے کے لیے ہمیں قوت بخشتا ہے جو دشمن ہمارے دِلوں کے اندر گہرے طور پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے جب زندگی کٹھن، امتحان طویل، یا حالات مُشکل ہوتے ہیں۔ جب ہم آج کی دُنیاوی چنوتیوں کی سخت آندھی کے سامنے جھکتے ہیں تو بائبل کی ایک آیت ہم میں سے ہر ایک کے لیے مضبوط نصحیت فراہم کرتی ہے: ”اپنی دلیری کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔“3

عزیز بھائِیو اور بہنو، وہ جو خُداوند کے گھر میں یِسُوع مسِیح کے ذریعے عہُود باندھنے سے حقیقی اعتماد پاتے ہیں وہ اُن قوی ترین قوتوں میں سے ایک کے حامل ہوتے ہیں جس تک ہم رسائی پا سکتے ہیں۔

جیسے ہم نے اِس سال آ، میرے پیچھے ہولے میں مورمن کی کتاب کا مطالعہ کیا ہے، ہم نے شہادت پائی ہے کہ کیسے نِیفی نے خوبصورتی سے اپنی وفاداری کے ذریعے اِس قسم کے اعتمادِ عہد کا نمونہ پیش کیا ہے جب اُس نے اوراق کو پانے کے خُداوند کے حکم میں ناکامیوں اور چنوتیوں کا سامنا کیا۔ نیفی، لامن اور لیموئیل کے خوف اور ایمان کی کمی کے باعث نہایت غمگین ہونے کے باوجود، پُر اعتماد رہا کہ خُداوند اوراق اُن تک پہنچائے گا۔ اُس نے اپنے بھائیو سے کہا، ”ہمیں زندہ خُداوند کی قسم، اور اپنی حیات کی قسم، ہم جب تک اُس کام کو پُورا نہیں کر لیتے جِس کا خُداوند نے ہمیں حُکم دِیا ہے ہم اپنے باپ کے پاس بیابان میں نہیں جائیں گے۔“4 نِیفی کے خُداوند کے وعدہ پر اعتماد کی بدولت، اُس نے معجزہ کا تجربہ پایا اور اُس کی تکمیل پانے کے قابل ہُوا جس کا اُسے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔5 بعد میں، اپنی رویا میں، نِیفی نے اِس قسم کے اعتماد کے اثر کو دیکھا، یہ تحریر کرتے ہوئے کہ، ”مَیں، نِیفی نے، خُدا کے برّہ کی قُدرت دیکھی، جو کہ خُدا کے برّہ کی کلِیسیا کے مُقدّسین، اور خُداوند کے موعودہ لوگوں پر نازِل ہُوئی، … اور وہ راست بازی اور خُدا کی قُدرت کے بڑے جلال سے لیس تھے۔“6

مَیں نے خُدا کے بچوں کی زندگی میں خُداوند کے مُحبّت بھرے وعدوں اور قوت کو، اُنہیں زندگی کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے مضبوطی بخشتے ہوئے، برا ہ راست دیکھا ہے۔ کچھ دِن پہلے میری بیوی ہَیکَل میں اپنی پرستش کے بعد گھر آئی اور مُجھے بتایا کہ وہ اُس سے بڑے گہرے طور پر متاثر ہوئی تھی جس کا اُسے وہاں تجربہ ہُوا۔ جیسے وہ خُداوند کے گھر میں داخل ہوئی، اُس نے ایک آدمی کو وئیل چیئر میں آہستگی سے حرکت کرتے ہوئے اور ایک خاتون کو چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے بڑی مُشکل سے چلتے ہوئے دیکھا، دونوں دلیری سے خُداوند کے گھر میں اُس کی پرستش کرنے آئے تھے۔ جیسے میری بیوی ابتدائی حصّہ میں داخل ہوئی، اُس نے ایک پیاری بہن کو جس کا ایک بازو نہیں تھا—اور دُوسرے بازو کا ایک حصہ تھا—خوبصورتی سے اور آفاقی طور پر کسی بھی کام کو کرتے دیکھا جو اُسے سونپا گیا تھا۔

جب مَیں نے اور میری بیوی نے اُس تجربہ کے بارے میں بات کی، ہم نے نتیجہ اخذ کیا کہ صرف خُدا کے ابدی وعدے، اُس کے پاک گھر میں اُس کے ساتھ باندھے گئے مُقدس عہُود کے ذریعے فراہم کردہ خالص اور دِل کو چھونے والا اعتماد ہی اُس یخ بستہ دِن پر مسِیح کے اُن شاندار شاگردوں کو اُن کی زندگیوں کے حالات کے باوجود اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

میرے عزیز دوستو، ایک چیز جس کے ہم مالک ہو سکتے ہیں—اور ایک چیز جو ہم اپنے بچوں اور اپنے پوتے پوتیوں میں منتقل کر سکتے ہیں جو اُن میں سے ہر ایک کی آنے والے امتحانوں اور مُشکلات میں مدد کرے گی—یہ یِسُوع مسِیح کے ذریعے اُن عہُود پر اعتماد ہو گا۔ ایسی الہٰی ملکیت کو حاصل کرنا اُن کی خُداوند کے وفادار پیروکار کی حیثیت سے جینے میں مدد کرے گی: ”میرے شاگرد مقدس جگہوں پر کھڑے ہوں گے اور جنبش نہ کھائیں گے۔“7

ہم یِسُوع مسِیح کے ذریعے ایسا اعتماد کیسے پا سکتے ہیں؟ یہ فروتنی، اپنی زندگیوں کو مُنجّی پر مرکوز کرنے، یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کے اصُولوں کے مطابق جینے، نجات اور سرفرازی کی رسومات پانے، اور اُن عہُود کا مان رکھنے سے آتی ہے جو ہم نے خُدا سے اُس کے پاک گھر میں باندھے ہیں۔

2019 کی مجلسِ عامہ کے اپنے اختتامی کلمات میں، ہمارے عزیز نبی نے ہمیں اعتمادِ عہُود کو حاصل کرنے کے ایک اہم مرحلہ کے بارے میں، یہ کہتے ہوئے یاد کرایا: ”خُداوند کے گھر میں داخل ہونے کے لیے انفرادی اہلیت کے لیے انفرادی رُوحانی تیاری درکار ہے۔ زیادہ سے زیادہ خُداوند کی مانند بننے، دیانت دار شہری بننے، بہتر مثال بننے، اور زیادہ پارسا شخص بننے کی اِنفرادی اَہلیت دِل و دماغ کی کامل تبدیلی کی طلب گار ہوتی ہے۔“8 لہٰذا، اگر ہم ہَیکل میں داخل ہونے کے لیے اپنی تیاری کو تبدیل کریں تو ہم ہَیکل میں اپنے تجربے کو بدل دیں گے، جو ہَیکل سے باہر ہماری زندگیوں کو تبدیل کر دے گا۔ ”نیکی تیرے خیالوں کو بلا توقف آراستہ کرے؛ پھر تیرا اعتماد خُدا کی حضوری میں مضبوط ہو گا؛ اور کہانت کی تعلیم تیری جان پر آسمان کی شبنم کی مانند گرے گی۔“9

میرا جاننے والا ایک بشپ پرائمری کی قدیم ترین جماعت کا حوالہ بطور ”پرائمری“ نہیں بلکہ ”ہَیکَل کی تیاری“ کی جماعت دیتا ہے۔ جنوری میں بشپ نے جماعت کے اَرکان اور معلمین کو اپنے دفتر میں آنے کو کہا، جہاں اُنہوں نے بات کی کیسے وہ سارا سال ہَیکَل میں جانے کی تیاری کرنے میں گزاریں گے۔ بشپ اجازت نامہ برائے ہَیکَل کے قابلِ اطلاق سوالوں کو پڑھنے کے لیے وقت نکالتا ہے، جن کو پھر اُن کے پرائمری کے اسباق میں شامل کیا جاتا ہے۔ وہ بچوں کو تیار رہنے کی دعوت دیتا ہے تاکہ جب وہ ایک سال میں بشپ کے دفتر میں آئیں، وہ پر اعتماد ہُوں، اعتمادِ عہد، اجازت نامہ برائے ہَیکَل پانے اور خُداوند کے گھر میں داخل ہونے کے لیے تیار ہوں۔ اِس برس بشپ کے پاس چار لڑکیاں تھیں جو ہَیکَل میں جانے کے لیے پُر جوش، تیار، اور پُر اعتماد تھیں کہ وہ چاہتی تھیں کہ بشپ نئے سال کے روز آدھی رات 12:01 پہ اُن کے اجازت نامے پرنٹ کر دے۔

تیاری صرف ہَیکَل میں پہلی مرتبہ جانے والوں کے لیے ہی نہیں ہے۔ ہم سب کو خُداوند کے گھر میں جانے کے لیے سدا تیار رہنا چاہیے۔ ایک سٹیک جِسے میں جانتا ہُوں اُس نے اپنا نصب العین بنایا ہے ”گھر مرتکز، کلِیسیائی حمایت یافتہ، اور ہَیکَل سے جُڑے۔“ جُڑے10 ایک دلچسپ لفظ ہے کہ اِس کا مطلب ہے سمت پر مرکوز، مگر اِس کا یہ بھی مطلب ہے بندھے ہُوئے، یا محفوظ کیے ہوئے، ارادہ رکھے ہوئے، اور فیصلہ کُن، پُر یقین۔ لہذا ہَیکَل سے جڑے ہونا ہمیں مُنجی میں محفوظ رکھتا ہے، ہمیں موزوں سمت اور استحکام دیتا ہے یہ یقینی بناتے ہوئے کہ ہم یِسُوع مسِیح کے ذریعے اعتمادِ عہُود پائیں۔ اِس لیے، ہم میں سے ہر ایک کو شعوری طور پر خُداوند کے ساتھ اُس کے گھر میں وقت مقرر کرتے ہوئے ایسے بندھن کو بڑھانا چاہیے، چاہے ہَیکَل دور ہو یا نزدیک۔11

ہمارے پیارے نبی، صدر رسل ایم نیلسن، ہمیں اُن اہم اُصُولوں کے بارے میں یہ کہتے ہوئے یاد دلاتے ہیں: ”ہیکل ہمارے ایمان اور روحانی استقامت کو مُحکم کرنے کا مرکز ہے کیوں کہ نجات دہندہ اور اُس کی تعلیم قلبِ ہَیکَل ہے۔ ہَیکل میں سِکھائی جانے والی ہر تعلِیم، ہدایت اور رُوح کے وسِیلے سے، یِسُوع مسِیح کے مُتعلق ہمارے فہم کو بڑھاتی ہے۔ اِس کی لازمی رُسُومات ہمیں مُقدّس کہانتی عہُود کے ذریعے سے اُس کے ساتھ باندھتی ہیں۔ پھر، جب ہم اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں، تو وہ ہمیں اپنی شفا بخش، مضبُوط کرنے کی قُوّت عطا کرتا ہے۔ اور ہاں، ہمیں آنے والے دِنوں میں یہ قُوت شدد سے دَرکار ہو گی۔“12

نجات دہندہ چاہتا ہے کہ جب ہم اپنے آسمانی باپ کے ساتھ اُس کے نام پر عہُود باندھتے ہیں، تو ہم بڑی وضاحت سے، سمجھنے، عمل کرنے کے لیے بالکل تیار ہُوں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی مراعات، وعدوں، اور ذمہ داریوں کا تجربہ پانے کے لیے تیار ہُوں؛ ہمیں اُن رُوحانی بصیرتوں اور بیداریوں کے لیے تیار رہنا چاہیے جن کی ہمیں اِس زندگی میں ضرورت ہے۔ مَیں جانتا ہُوں کہ اُس پر رضامندی سے اپنی زندگیوں کو مرکوز کرنے، اور اُن رسوم اور عہُود پر جو ہم اُس کے گھر میں باندھتے ہیں، خُداوند اپنے کامل طریقے سے، معجزوں اور شفیق رحم کے ساتھ کوشش کرنے کی ہماری خواہش کی چنگاری یا راستبازی کی رمق کو، دیکھتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

یہ خُداوند کا گھر ہی ہے جہاں ہم اعلیٰ اور ارفع طریقوں سے بدلے جا سکتے ہیں۔ پس، جب ہم ہَیکَل سے باہر نکلتے ہیں، عہُود کے وعدوں کی اپنی اُمید میں تبدیل، عالمِ بالا سے قوت سے لیس، ہم ہَیکَل کو اپنے گھروں اور حیات میں لے جاتے ہیں۔ مَیں آپ کو یقین دِلاتا ہُوں کہ ہمارے اندر خُداوند کے گھر کا جذبہ، ہمیں مکمل طور پر تبدیل کر دیتا ہے۔

ہم ہَیکَل سے یہ بھی جانتے ہیں کہ اگر ہم بِلا روک ٹوک اپنی زندگیوں میں خُداوند کے رُوح کو رکھنا چاہتے ہیں، تو یہ بڑی سادہ سی بات ہے ہم کسی کے لیے نامہربان احساسات نہیں رکھ سکتے اور لازم ہے کہ نہ ہی ہم اِن نامہربان احساسات کو رکھیں۔ چاہے سماجی میڈیا پر یا ہمارے گھروں میں، اپنے دلوں یا ذہنوں میں نامہربان احساسات کو جگہ دینا نامہربان الفاظ اور اعمال کو پیدا کرے گا، جو خُداوند کے رُوح کو دور کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اِس لیے، اعتماد کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں، بلکہ، اپنے اعتماد کو مزید مضبوط ہونے دیں۔

ہَیکَلوں کی لگاتار اور بڑھتی ہوئی تعمیر ہمیں پرُجوش کرنا، حوصلہ افزائی کرنا، اور برکت دینا جاری رکھے گی۔ تاہم اِس سے بھی اہم، جیسے ہم ہَیکَل میں اپنے داخلے کی تیاری کو تبدیل کرتے ہیں، ہم ہَیکَل میں اپنے تجربہ کو بدلیں گے، جو ہَیکَل سے باہر ہماری زندگیوں کو بدلے گا۔ کاش یہ تبدیلی یِسُوع مسِیح کے ذریعے خُدا سے کیے گئے ہمارے پاک عہُود سے ہمیں اعتماد سے معمور کرے۔ خُدا موجود ہے، یِسُوع مسِیح ہمارا مُنجّی ہے اور زمین پر یہ اُس کی بحال شدہ کلِیسیا ہے۔ میں تعظیم کے ساتھ اِن سب سچائیوں کا مُنجّی، یِسُوع مسِیح کے مقدس نام پر، اعلان کرتا ہُوں، آمین۔