مجلسِ عامہ
تبدیلی میں مورمن کی کتاب کی قُدرت
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


تبدیلی میں مورمن کی کتاب کی قُدرت

مورمن کی کتاب رُوحانی غذا فراہم کرتی، منصوبہِ عمل تجویز کرتی، اورہمیں رُوحُ القُدس سے جُوڑتی ہے۔

حالیہ جسمانی معائنہ کی رپوٹوں کا جائزہ لینے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنے طرزِ زندگی میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ میری مدد کرنے کے لیے، میرے معالج نے غذا اور ورزش کا منصوبہ تجویز کیا، اِس پر اگر میں عمل کرنے کا انتخاب کروں، تو یہ مجھے زیادہ صحت مند شخص میں بدل دے گا۔

اگر ہم میں سے ہر ایک روحانی معائنہ کروائے، تو ہم اپنے بارے میں کیا جانیں گے؟ ہمارا روحانی طبیب ہمارے لیے کونسی اصلاحات تجویز کرے گا؟ وہ بننے کے لیے جو ہمیں بننے کی ضرورت ہے، یہ لازم ہے کہ ہم جانیں کہ کیا کرنا ہے اور جو ہم جانتے ہیں وہ کریں۔

یِسُوع مسِیح مدبّر طبیب ہے۔۱ اپنے کفارہ کے ذریعے، وہ ہمارے زخموں کو باندھتا، ہماری کمزوریاں خُود پر لیتا، اور ہمارے شکستہ دِلوں کو شفا بخشتا ہے۔۲ اُس کے فضل کے وسیلے سے ہماری کمزوریاں مضبوطی بن سکتی ہیں۔۳ وہ ہمیں اپنی پیروی کرنے کی دعوت دیتا ہے۴ اُس سے سیکھتے ہوئے، اُس کے الفاظ کو سُنتے ہوئے، اور اُس کے رُوح میں فروتنی سے چلتے ہوئے۔۵ اُس نے جیون بھر کے تبدیلی کے اِس عمل میں ہماری مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۶، جو ہمیں تبدیل کرتا اور جاوِداں خُوشی لاتا ہے۔۷

منجی نے تبدیلی کے لیے کمک فراہم کرنے کے واسطے ہمیں طاقتور آلہ کے طور پر مورمن کی کتاب دی ہے۔ مورمن کی کتاب رُوحانی غذا فراہم کرتی، منصوبہِ عمل تجویز کرتی، اورہمیں رُوحُ القُدس سے جُوڑتی ہے۔ ہمارے لیے تحریر کی گئی،۸ یہ کلامِ خُدا۹ جو سادگی پر مشتمل ہے۰اور ہمیں ہماری پہچان، مقصد، اور منزل بیان کرتی ہے۔۱۰ بائبل کے ہمراہ، مورمن کی کتاب یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی۱۱ اور ہمیں سِکھاتی ہے کہ ہم کیسے سچائی کو جان سکتے اور اُس کی مانند بن سکتے ہیں۔

شبیہ
بھائی سا پولو

بھائی سا پولو ۵۸ برس کا تھا جب اُسے یِسُوع مسِیح کی بحال شدہ اِنجیل سے متعارف کروایا گیا۔ جب میں اُس سے مِلا، وہ کئی برسوں سے بطور صدرِ شاخ خدمت کر رہا تھا، مگر مجھے معلوم ہوا کہ اُس نے کبھی مورمن کی کتاب کو نہیں پڑھا تھا کیونکہ یہ ابھی اُس کی مقامی برمی زبان میں دستیاب نہیں تھی۔ جب میں نے اُس سے دریافت کیا وہ اِسے پڑھے بغیر کیسے جانتا تھا کہ یہ کتاب سچی تھی، تو اُس نے جواب دیا کہ اُس نے مورمن کی کتاب کی کہانیوں کی تصویری کتاب کو ہر روز اُن خاکوں کو دیکھتے ہوئے، انگریزی الفاظ کا ترجمہ کرنے کے لیے لغت کا استعمال کرتے ہوئے، اور جو اُس نے سیکھا تھا دھیان سے اُس کے نوٹ لیتے ہوئے، اِسے پڑھا ہے۔ اُس نے وضاحت کی، ”ہر بار جب میں نے مطالعہ کیا، میں اُس کے بارے دُعا کرتا جو میں سیکھتا، اور میں اطمینان اور خُوشی محسوس کرتا، میرا ذہن واضح، اور میرا دِل نرم ہو جاتا تھا۔ میں نے رُوحُ القُدس کو مجھے گواہی دیتے ہوئے محسوس کیا کہ یہ سچی تھی۔ میں جانتا ہوں کہ مورمن کی کتاب خُدا کا کلام ہے۔“

بھائی سا پولو کی مانند، ہم میں سے ہر ایک اپنے حالات کے مطابق مورمن کی کتاب کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ جب ہم اِس کی تعلیمات پر یقین و غور کرنے کی خُواہش کرتے ہیں، تو ہم ایمان میں خُدا سے پوچھ سکتے ہیں آیا یہ تعلیمات سچی ہیں۔۱۲ اگر ہم جاننے کی اپنی خواہش میں مُخلص ہیں اور عمل کرنے کی حقیقی نیت رکھتے ہیں، تو وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے ہمارے دِلوں میں جواب دے گا۔ یہ رُوحُ القُدس کی قدرت سے ہے کہ ہم تمام چیزوں کی سچائی جان لیں گے۔۱۳ جب ہم مورمن کی کتاب کی الہیٰ شہادت پا لیتے ہیں، ہم اِسی قدرت سے یہ بھی جانیں گے کہ یِسُوع مسِیح دُنیا کا نجات دہندہ ہے، کہ جوزف سمتھ اُس کا نبی ہے، اور کہ کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مقدسین آخری ایام اُس کی بحال شدہ کلیسیا ہے۔۱۴

بطورِ نوجوان اپنی تبلیغی خدمت کا آغاز کرتے ہوئے، میں آسٹریلیا جانے والے ہوائی جہاز پر سوار ہوا۔ بہت تنہا، مضطرب، اور ناکافی محسوس کرتے ہوئے، مگر خدمت کرنے کے عہد کا پابند ہوتے ہوئے، مجھے اس بات کی یقین دہانی کی اشد ضرورت تھی کہ میں جس پر ایمان رکھتا ہوں وہ سچ ہے۔ میں نے دلجمعی سے دُعا کی اور اپنے صحائف کا مطالعہ کیا، لیکن جیسے پرواز آگے بڑھی، میرا عدم اعتماد گہرا اور میری جسمانی حالت خراب ہوتی گئی۔ میرے کئی گھنٹے تکلیف میں گزارنے کے بعد، ایک فضائی میزبان چلتا ہوا آیا اور میری نشست کے پاس رُک گیا۔ اُس نے میرے ہاتھوں سے مورمن کی کتاب پکڑی جو میں پڑھ رہا تھا۔ اُس نے سر ورق پر نظر ڈالی اور کہا، ”یہ نہایت شاندار کتاب ہے!“ پھر مجھے کتاب تھمائی اور چلنا جاری رکھا۔ میں نے اُسے پھر کبھی نہیں دیکھا۔

جبکہ اُن اِلفاظ کی گونج میرے کانوں میں تھی، میں نے واضح طور پر اپنے دِل میں سُنا اور محسوس کیا، ”میں یہاں ہوں، اور میں جانتا ہوں کہ تُم کہاں ہو۔ صرف اپنی بہترین کوشش کرو، کیونکہ باقی میں سنبھال لوں گا۔“ بحرِ اوقیانوس کے اوپر اُس جہاز میں، مَیں نے مورمن کی کتاب کے اپنے مطالعہ کے ذریعے ذاتی گواہی اور رُوحُ القُدس کی تحاریک پائیں کہ میرا منجی جانتا تھا کہ میں کون ہوں اور کہ انجیل سچی ہے۔

بزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا: ”یہ جاننا کہ انجیل سچی ہے گواہی کا جوہر ہے۔ اِنجیل کے ساتھ مستقل طور پر وفادار رہنا تبدیلی کا جوہر ہے۔“۱۵ تبدیلی ہم سے ”کلام پر عمل کرنے والے نہ کہ محض سُننے والے“ بننے کا تقاضا کرتی ہے۔۱۶ خُداوند کا ہمارے لیے منصوبہِ عمل—مسِیح کی تعلیم—مورمن کی کتاب میں نہایت واضح طور پر سِکھائی گئی ہے۔۱۷ اس میں شامل ہے:

  • اوّل، یِسُوع مسِیح پر ایمان کی مشق کرنا بذریعہ اُس پر بھروسہ کرتے ہوئے، اُس کے احکام کی تعمیل کرتے اور جانتے ہوئے کہ وہ ہماری مدد فرمائے گا۔۱۸

  • دوّم، روزانہ اپنی کوتاہیوں سے توبہ کرنا اور جب وہ ہمیں معاف کرتا ہے تو خُوشی اور اطمینان کا تجربہ پانا۔۱۹ توبہ ہم سے دُوسروں کو معاف کرنے کا تقاضا کرتی۲۰ اور آگے بڑھنے میں ہماری معاونت کرتی ہے۔ جتنی بار بھی ہم تُوبہ کریں منجی نے ہمیں معاف کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔۲۱

  • سوم، بپتسمہ جیسی رسوم کے ذریعے خُدا سے عہود باندھنا اور پورا کرنا۔ یہ ہمیں اُس عہد کی راہ پر رکھے گا جو اُس کی طرف جاتی ہے۔۲۲

  • چہارم، رُوحُ الُقدس کی نعمت پانا۔ یہ نعمت ہمیں اُس کی پہم رفاقت کی اجازت دیتی ہے جو ہمیں پاک کرتا، تسلی بخشتا، اور ہدایت دیتا ہے۔۲۳

  • پنجم، ثابت قدمی سے آگے بڑھتے ہوئے آخر تک برداشت کرنا جس دوران روزانہ مسِیح کے کلام پر ضیافت کرنا۔۲۴ مورمن کی کتاب سے ضیافت کرنے اور اِس کی تعلیمات پر مضبوطی سے کاربند رہنے سے، ہم آزمائشوں پر غالب آ سکتے ہیں اور جیون بھر راہنمائی اور حفاظت پا سکتے ہیں۔۲۵

اپنے جیون میں مستقل طور پر مسِیح کی تعلیم کا نفاذکرنے سے، ہم اُس جمود پر غالب آسکتے ہیں جو تبدیلی کی راہ میں روڑے اٹکاتا ہے اور خُوف جو عمل کو بے اثر کر دیتا ہے۔ ہم ذاتی مکاشفہ پائیں گے، کیونکہ رُوحُ القُدس ”تمہیں سب باتیں بتائے گاجو تمہیں کرنی ہیں،“۲۶ اور ”مسِیح کا کلام تمہیں ساری باتیں بتا دے گا جو تمہیں کہنی ہیں۔“۲۷

۲۰ برس تک، بھائی ہوانگ جنکانگ شراب، سگریٹ اور عادی جوئے بازی سے نبردآزما رہا۔ جب یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال اِنجیل سے متعارف کروایا گیا، بھائی ہوانگ نے اپنے نوجوان خاندان کی خاطر بدلنے کی خواہش کی۔ اُس کی سب سے بڑِی چنوتی تمباکو نوشی تھی۔ لگاتار تمباکو نوشی کرنے والا، وہ کئی مرتبہ ترک کرنے کی ناکام کوشش کر چُکا تھا۔ ایک روز مورمن کی کتاب میں سے یہ الفاظ اُس کے ذہن میں گھر کر گئے: ”سچے دِل، اور نیک نیتی سے۔“۲۸ اگرچہ سابقہ کوششیں ناکام ہوئی تھیں، اُس نے محسوس کیا شاید وہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی مدد سے بدل سکتا ہے۔

کُل وقتی مبلغین نےاپنے اِیمان کو اُس کے اِیمان سے متحد کیا اور عملی مداخلت کا ایک عملی منصوبہ فراہم کیا، نیز کثرتِ دُعا اور کلامِ خُدا کا مطالعہ کیا۔ سچے دِل اور نیک نیتی کے ساتھ، بھائی ہوانگ نے وفادار ارادے کے ساتھ عمل کیا اور جانا کہ جیسے اُس نے نئی عادات پر زیادہ توجہ مرکوز کی جن کو وہ فروغ دینا چاہتا تھا، جیسا کہ مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرنا، اُس نے اُن عادات پر کم توجہ دی جنہیں وہ ترک کرنا چاہتا تھا۔

۱۵ سال قبل اپنے تجربہ کو یاد کرتے ہوئے، اُس نے تبصرہ کیا، ”مجھے یاد نہیں میں نے کب تمباکو نوشی ترک کی، لیکن جب میں نے ہر روز وہ کام کرنے کی کوشش کی جو خُداوند کے رُوح کو اپنی زندگی میں مدعو کرنے کے لیے مجھے کرنے کی ضرورت تھی اور اُنہیں کرنا جاری رکھا، میں پھر کبھی سگریٹوں کی طرف مائل نہ ہوا اور تب سے نہیں ہوا ہوں۔“ مورمن کی کتاب کی تعلیمات کا اطلاق کرنے سے، بھائی ہوانگ کی زندگی بدل چُکی ہے، اور وہ بہتر شوہر اور والد بن چُکا ہے۔

شبیہ
ہوانگ جنکانگ اور خاندان

صدر رسل ایم نیلسن نے وعدہ کیا ہے:”جب آپ ہر روز دُعاگو ہو کر مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں، آپ بہتر فیصلے کریں گے—ہر روز۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ اُس پر غور کریں گے جو آپ مطالعہ کرتے ہیں، آسمان کے دریچے کھل جائیں گے، اور آپ اپنے ذاتی سوالوں کے جواب اور خُود اپنی زندگی کے لیے ہدایت پائیں گے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ روزانہ مورمن کی کتاب میں غوطہ زن ہوں گے، آپ زمانے کی برائیوں، حتٰی کہ جکڑ لینے والے فحش مواد کےطاعون اور ذہن کو بے حس کرنے والی دیگر لتوں کے خلاف قوتِ مدافت پائیں گے۔“۲۹

عزیز دوستو، مورمن کی کتاب خُدا کا کلام ہے، اور ہم اُس کے قریب تر ہوں گے اگر ہم اِس کا مطالعہ کرتے ہیں۔۳۰ جب ہم اِس کے الفاظ کا تجربہ کرتے ہیں،۳۱ ہم اِس کی سچائی کی گواہی پائیں گے۔ جب ہم مسلسل اِس کی تعلیمات کے مطابق جیتے ہیں، تب ہم میں ”بدی کرنے کی خواہش نہیں رہے گی۔“۳۲ مزید منجی کی مانند بننے کے لیے ہمارے قلوب، چہرے، اور فطرت بدل جائے گی۔۳۳ میں اپنی یقینی گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع ہی المسِیح ہے؛ ہمارا نجات دہندہ، مخلصی دینے والا، اور دوست۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر آمین۔