مجلسِ عامہ
اِیمان میں آگے بڑھیں
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


اِیمان میں آگے بڑھیں

مَیں آپ کو سلامتی اور خُداوند پر اِیمان میں بڑھنے کی برکت دیتا ہُوں۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، ہم یہ تاریخی مجلس کے اِختتام پذیر ہونے کو ہے، ہم خُداوند کا شُکر ادا کرتے ہیں۔ حمدوثنا افضل اور پیغامات پُراثر تھے۔

اِس مجلس کے دوران میں، ہم نے کئی نُمایاں باتوں کا تجربہ پایا ہے۔ اِس دو صد سالہ سال گرہ پر، ہم نے یِسُوع مسِیح کی معموریِ اِنجیل کی بحالی کی حقیقت کا اعلان کرتے ہُوئے دُنیا کو فرمان سے مُتعارف کرایا ہے۔

ہم نے ہوشعنا کے نعرے کے ساتھ بحالی کی یادگار منائی ہے۔

ہم نے ایک نئی عِلامت کی نقاب کشائی کی جو خُداوند یِسُوع مسِیح پر ہمارے اِیمان کی نشان دہی کرتی ہے اور کلیسیا کی باضابطہ معلومات اور مواد کی بصری پہچان ہے۔

ہم نے عالمی یومِ روزہ اور دُعا کی دعوت دی ہے، کہ موجودہ عالمی وبا پر قابو پایا جائے، نگہداشت کرنے والے محفوظ رہیں، معیشت مُستحکم ہو، اور زندگی معمول پر آجائے۔ ۱۰ اپریل بروز پاک جمعہ کو روزہ رکھا جائے گا۔ یہ کس قدر فضل والا جمعہ ہوگا!

اَگلا اِتوار اِیسٹر کا اِتوار ہے، جب ہم دوبارہ اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے کفارے اور جی اُٹھنے کی یاد گار منائیں گے۔ اُس کے کفارے کی بدولت، اُس کے جی اُٹھنے کی نعمت اُن سب پر نازِل ہوگی جنھوں نے کبھی زندگی گُزاری تھی۔ اور ابدی زندگی کے لیے اِس کی نعمت اُن سب لوگوں پر نازِل ہوگی جو خُداوند کی مُقّدس ہیکلوں میں باندھے گئے عہود اور رُسوم کی پُوری وفاداری کے لائق ہیں۔

اِس اپریل ۲۰۲۰ میں ہونے والی مجلسِ عامہ کے بے شُمار پُرتاثیر اجزا—اور پاک ہفتہ جس کا ہم اب آغاز کرتے ہیں—اِس کا خُلاصہ قادرِ مُطلق کے دو فرمانوں سے کیا جاسکتا ہے: ”اِس کی سنو۔“۱ ہم دُعا گو ہیں کہ آسمانی باپ، جس نے یہ کلمات فرمائے، اور اُس کے محبوب بیٹے، یِسُوع مسِیح پر، آپ کی توجہ آپ کی یادوں میں کیے گئے اَفشائے رازوں میں سے سب سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ ہم دُعا گو ہیں کہ آپ نجات دہندہ کے کلام کو سُننے، غور سے سُننے، اور دھیان دینے کے لیے واقعی نئے سرے سے آغاز کریں گے۔۲ مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ خوف کی کمی اور اِیمان کی کثرت رُونما ہوگی۔

اپنے اپنے گھروں کو اِیمان کا سچا مسکن بنانے کے اِشتیاق کے لیے آپ کا شُکریہ، جہاں خُداوند کا روح بسیرا کر سکے۔ اِنجیلی مُطالعہ کے لیے ہمارا نصاب، میرے پیچھے چلے آؤ، آپ کی زندگیوں کو فیض یاب کرتا رہے گا۔ اِس دوڑ دھوپ میں آپ کی مُتواتر کوششیں—یہاں تک کہ اُن لمحوں کے دوران میں بھی جب آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ خاص طور پر کام یاب نہیں ہورہے—آپ کی زندگی، آپ کے خاندان، اور دُنیا کو بدلیں گی۔ جب ہم خُداوند کے مزید جرات مند شاگرد بنیں گے تو اُس کے لیے کھڑے ہونے اور آواز بُلند کرنے کے لیے، جہاں بھی ہم ہیں ہم مضبوط کیے جائیں گے۔

اب، آئیں ہم ہیکلوں کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے پاس دُنیا بھر ۱۶۸ تخصیص شُدہ ہیکلیں ہیں۔ باقی منصوبہ بندی اور تعمیر کے مُختلف مراحل میں ہیں۔ جب کسی نئی ہیکل کی تعمیر کے اعلان کیے جاتے ہیں، تو وہ ہماری مُقّدس تاریخ کا حصہ بن جاتی ہے۔

جب ہماری ساری ہیکلیں کچھ عرصہ کے لیے بند کی گئی ہیں تو نئی ہیکلوں کا اعلان کرنا عجیب لگے گا۔

سو سے زائد برس پہلے ، صدر ولفورڈ وڈرف نے ہمارے آج کے حالات کو بھانپ لیا تھا ، جب اُس نے ۱۸۹۳ میں عطا کی گئی سالٹ لیک ہیکل کی تخصیصی دُعا میں فرمایا۔ آپ میں سے بعض لوگوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اِس قابل ذکر دُعا کے اقتباسات دیکھے ہوں گے۔

خُدا کے زبردست نبی کی اِن فریادون کو سُنیں: ”جب تیرے لوگوں کو اِس مُقّدس گھر میں داخل ہونے کا موقع نہ ملے — اور وہ مظلوم اور پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں، مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں — اور اپنا اپنا رُخ تیرے اِس مُقّدس گھر کی طرف موڑیں گے اور تجھ سے نجات کے لیے درخواست کریں گے، تاکہ تیری قُدرت اُن تک پُہنچے، ہم تُجھ سے مدد کے لیے اِلتجا کرتے ہیں کہ تُو اپنی حرمتِ رحمت سے نیچے دیکھے — اور اُن کی فریادیں سنیں۔ یا جب تیری اُمت کے بچّے، آنے والے برسوں میں، کسی بھی وجہ سے، اِس جگہ سے، جُدا کیے جائیں گے — اور اپنی تکلیف اور غم کی اَتھاہ گہرائیوں سے تجھ سے فریاد کریں گے، تاکہ اُن پر مدد اور نجات نازِل ہو، ہم فروتنی سے تجھ سے گُزارِش کرتے ہیں — اُن کی فریادوں پر غور کر، اور اُن کو وہ نعمتیں عطا کر جس کے لیے وہ مانگتے ہیں۔“۳

بھائیو اور بہنو، ہماری پریشانی کے وقت جب ہیکلیں بند کی گئی ہیں، تو آپ پھر بھی اپنے ہیکل کے عہود اور ودیعت کی قُدرت کی طرف راغب ہو سکتے ہیں جب آپ اپنے عہود کا احترام کرتے ہیں۔ براہ کرم جب ہیکلیں بند کی گئی ہیں تو اِس وقت کو بروئے کار لائیں ہیکل کے لائق زندگی گزاریں، یا ہیکل کے اَہل بنیں۔

اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیکل کے بارے میں بات کریں۔ کیوں کہ یِسُوع مسِیح ہیکل میں ادا کی جانے والی ہر رسم کے مرکز میں ہوتا ہے، جب آپ ہیکل کے بارے میں مزید سوچیں گے تو آپ خُدا کے بارے میں زیادہ سوچ رہے ہوں گے۔ مُطالعہ اور دُعا کریں اور اُس قُدرت اور معرفت کے بارے میں مزید جانیں جس کے وسیلے سے آپ کو ودیعت عطا کی گئی ہے—یا جو آپ کو عطا کی جائے گا۔

آج ہم بڑی مُسرت سے درج ذیل مقاموں پر آٹھ نئی ہیکلوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہیں: باہیا بلانکا، ارجنٹائن؛ ٹالاہاسی، فلوریڈا؛ لوبمباشی، عوامی جمہوریہ کانگو؛ پِٹس برگ، پنسلوانیا؛ بینن سٹی، نائیجریا؛ سراکیوز، یوٹاہ؛ دوبئی، مُتحدہ عرب اَمارات؛ اور شنگھائی، عوامی جمہوریہ چین۔

اِن تمام آٹھ مقاموں پر، کلیسیائی ماہرینِ تعمیرات مقامی افسران کے ساتھ مِل کر کام کریں گے تاکہ ہیکل ہر برادری کے ساتھ ہم آہنگ ہو اور خوبصورتی میں اضافہ کرے۔

دبئی میں ہیکل بنانے کا منصوبہ اُن کے فراخ دِلانہ دعوت نامے کے جواب میں آیا ہے، جس کو ہم شُکر گُزاری سے تسلیم کرتے ہیں۔

شنگھائی کے منصوبے کے لیے سیاق و سباق بہت اہم ہے۔ دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے، ہیکل کے اَہل اَرکان عوامی جمہوریہ چین میں ہانگ کانگ چین ہیکل میں عبادت گُزران رہے ہیں۔ لیکن جولائی ۲۰۱۹ میں، بڑی طویل منصُوبہ بندی اور اشد تعمیرِ نو کی ضرورت کے تحت بند کر دیا گیا تھا۔

شنگھائی میں، ایک عام سی کثیرالمقاصد عبادت گاہ چینی اِرکان کو موقعہ عطا کرے گی کہ وہ ہیکل کی رُسُوم میں شامِل ہوں—عوامی جمہوریہ چین میں—اپنے اور اپنے اباواجداد کے واسطے۔۴

ہر مُلک میں، یہ کلیسیا اپنے اَرکان کو قوانین کی پاس داری، فرماں برداری، اور احترام کی تلقین کرتی ہے۔۵ ہم اچھے والدین اور مثالی شہری ہوتے ہُوئے ہم خاندان کی اہمیت کے بارے میں سِکھاتے ہیں۔ چوں کہ ہم عوامی جمہوریہ چین کے قوانین اور ضوابط کا احترام کرتے ہیں، اِس لیے کلیسیا تبلیغی مُبلغین کو وہاں نہیں بھیجتی؛ نہ ہم اب ایسا کریں گے۔

چینی اور غیر مُلکی جماعتیں الگ الگ عبادات جاری رکھیں گی۔ وہاں پر کلیسیا کی قانونی حیثیت جوں کی توں برقرار رہے گی۔ عبادت گاہ کے اِستعمال کے لیے اِبتدائی مرحلے میں، داخلہ صرف مُلاقات کے ذریعے سے ہوگا۔ شنگھائی میں خُداوند کا گھر دُوسرے مُلکوں کے زائرین کے لیے زیارت گاہ نہ ہوگا۔

یہ آٹھ نئی ہیکلیں موت کے پردے کے دونوں اطراف کے بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو برکت دیں گے۔ ہیکلیں یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی معموری کی بحالی کا اعلیٰ حصّہ ہیں۔ خُدا کی فضیلت اور سخاوت میں، وہ اپنی ہیکل کی برکات ہر جگہ اپنے بچّوں کے قریب لا رہا ہے۔

جیسے بحالی جاری رہتی ہے، مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا زمین پر اپنی بادشاہی سے متعلق بہت ساری عظیم اور اہم چیزوں کا ظہور کرتا رہے گا۔۶ اَیسی بادشاہت کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسینِ آخِری ایّام کی ہے۔

پیارے بھائیو اور بہنو، مَیں آپ سے اپنی اُلفت کا اِظہار کرتا ہُوں۔ کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے اِس دور میں، اور اپنے عطا کردہ اِختیار کو اِستعمال کرتے ہُوئے، مَیں رُسولی برکت سے آپ کو نوازتا ہُوں۔

مَیں آپ کو خُداوند پر اِیمان کی کثرت اور سلامتی کی برکت دیتا ہُوں۔۷

مَیں آپ کو توبہ کی تمنا اور ہر روز تھوڑا زیادہ اُس کی مانند بننے کی برکت دیتا ہُوں۔۸

مَیں آپ کو اِس معرفت کی برکت دیتا ہُوں کہ جوزف سمتھ یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی معموری کی بحالی کا نبی ہے۔

اگر آپ میں یا آپ کے عزیزوں میں کوئی بیماری ہو تو مَیں خُداوند کی منشا کے مطابق صحت یاب ہونے کی برکت دیتا ہُوں۔

مَیں آپ کو برکت دیتا ہُوں، ایک بار پھر آپ میں سے ہر ایک کے واسطے اپنی اُلفت کے اِظہار کو شامل کرتے ہُوئے، یِسُوع مِسیح کے مقدس نام پر، آمین۔