مجلسِ عامہ
نُبُوّت کی تکمِیل
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


نُبُوّت کی تکمِیل

یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی معموری کی بحالی سے جن نُبُوّتوں کی تکمِیل ہوئی ہے وہ بہت ساری ہیں۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، اِس تاریخی مجلسِ عامہ میں آپ سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم جوزف سمتھ کی پہلی رویا کی یادگار منا رہے ہیں جب خُدا باپ اور اُس کا بیٹا، یِسُوع مسِیح، مقدس جھُنڈ میں اُس پر ظاہر ہوئے۔ وہ رویا اِنجیل کی بحالی اور اُس کے بعد ہونے والی سب باتوں کا شاندار آغاز تھا، جس میں مورمن کی کتاب، کہانتی اِختیار اور کُنجیوں کی واپسی، خُدا کی سچی کلیسیا کی تنظیم، اور ایامِ آخر میں کارِ خُداوندی کی رہنمائی کرنے والے انبیا اور رَسُول شامل ہیں۔

منصوبہِ الہی کے مطابق، خُدا کے انبیاِ قدیم، نے رُوحُ الُقدس کی جنبش سے بحالی اور ہمارے دنوں، یعنی آخری زمانہ اور وقتوں کی معموری میں بحالی کی نُبُوّت کی۔ اِس کام نے قدیم مُکاشفہ بینوں کو ”جان افروز“ کر دیا۔۱ نسل در نسل، اُنہوں نے پیشن گوئیاں کیں، خواب دیکھے، رویائیں دیکھیں، اور مستقبل میں زمین پر خُدا کی بادشاہی کی نُبُوّت کی، جسے یسعیاہ نے ”حیرت انگیز اور تعجب خیز“ کہا۔۲

بشمول کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے، یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کی معموری کی بحالی کے باعث پوری ہو چُکی نُبُوّتیں، بہت سی ہیں۔ تاہم، آج، مَیں اپنی چند پسندیدہ پر روشنی ڈالوں گا۔ یہ میری پرائمری کی معلمین نے اور میری فرشتہ ماں کی جھولی میں مجھے سکھائی گئی تھیں۔

شبیہ
دانی ایل شیروں کی ماند میں

دانی ایل، جس نے خُداوند یِسُوع مسِیح پر اِیمان اور خُدا کے خدمت گزار فرشتے کے ذریعے شیروں کے منہ بند کیے، اُس نے ہمارے ایّام کے بارے میں رویا دیکھی۔ نبُوکدنضر بادشاہ کے خواب کی تعبیر بتاتے ہوئے دانی ایل نبوت کرتا ہے کہ آخیر زمانہ میں خُداوند کی کلیسیا ایک سنگِ صغیر کی مانند ابھرے گی جو ”ہاتھ لگائے بغیر ہی پہاڑ سے کاٹا گیا ہو۔“۳ ”ہاتھ لگائے بغیر“ کا مطلب ہے الہٰی شفاعت سے، خُداوند کی کلیسیا اپنے حجم میں بڑھے گی جب تک یہ پوری زمین کو معمور نہ کر دے ”اور تا ابد نیست نہ ہو [گی] … [بلکہ] ابد تک قائم رہے گی۔“۴

شبیہ
دانی ایل خواب کی تعبیر بتاتے ہوئے

آج پوری دُینا سے، کلیسیا کے اَرکان کا مجلسِ عامہ کو سننا اور دیکھنا، عمیق گواہی ہے کہ دانی ایل کے الفاظ تکمیل پا رہے ہیں۔

وفا شعار پطرس رسول بیان کرتا ہے ”جب تک کہ وہ سب چِیزیں بحال نہ کی جائیں … دُنیا کے شُرُوع سے۔“۵ پولس رسول لکھتا ہے کہ زمانوں کے پُورے ہونے میں، خُدا ”مسِیح میں سب چِیزوں کا … مجمُوعہ کرے گا،“۶ ”جِس کے کونے کے سِرے کا پتھّر خُود مسِیح یِسُوع ہے۔“۷ جب میں نے روم، اٹلی کی ہَیکل کی تقدیس میں شمولیت کی تو میں نے اِن نُبُوّتوں کو بڑے زور میں محسوس کیا۔ پطرس اور پولس کی طرح، یِسُوع مسِیح، دُنیا کے مخلصی دینے والے، کی گواہی دیتے ہوئے تمام نبی اور رسول وہاں موجود تھے۔ کلیسیا اُس بحالی کی زِندہ مثال ہے، بھائیو اور بہنو، اور ہمارے ارکان اُن قدیم الہٰی نُبُوّتوں کے گواہ ہیں۔

شبیہ
نبی اور رَسُول روم اٹلی کی ہَیکل میں

مصر کے یوسف نے نُبُوّت کی کہ آخِری ایّام میں ”خُداوند خُدا ایک رویا بین برپا کرے گا جو میری نسل کے لیے چنیدہ رویا بین ہو گا۔“۸ ”کیونکہ وہ کارِ [خُداوندی] انجام دے گا۔“۹ جوزف سمتھ، بحالی کا نبی، ہی وہ رویا بین تھا۔

جب یُوحنّا عارف نے نُبُوّت کی کہ قادرِ مطلق کا فرِشتہ بحالی کے اہم عناصر کو اکٹھا کرے گا تو اُس نے یہ اِلفاظ کہے: ”پھِر مَیں نے ایک اور فرِشتہ کو آسمان کے بِیچ میں اُڑتے ہُوئے دیکھا جِس کے پاس زمِین کے رہنے والوں کی ہر قَوم اور قبِیلہ اور اہلِ زبان اور اُمّت کے سُنانے کے لِئے ابدی خُوشخَبری تھی۔“۱۰ وہ فرِشتہ مرونی تھا۔ اُس نے ہمارا زمانہ دیکھا جیسا کہ مورمن کی کتاب میں مرقوم ہے۔ اپنے ظہورِ مکرر سے، اُس نے جوزف سمتھ کو اُس کی خدمت کے لیے تیار کیا، جس میں مورمن کی کتاب: یِسُوع مسِیح کی بابت ایک اور عہد نامہ، کا ترجمہ بھی شامل ہے۔

شبیہ
نبی جوزف سمتھ پر مرونی ظاہر ہوا

دیگر انبیا نے بھی ہمارے ایّام کی پیشن گوئی کی۔ ملاکی نے ایلیاہ کی بات کی کہ وہ ”باپ کا دِل بَیٹے کی طرف اور بَیٹے کا دِل باپ کی طرف مائل کرے گا۔“۱۱ ایلیاہ آ چکا ہے، اور اُس کے نتیجے میں، ۱۶۸ ہَیکلیں زمین پر پھیلی ہیں۔ ہر ہَیکل میں اہل اَرکان کی خدمت کی جاتی ہے کہ وہ مُقدّس عہود باندھیں اور اپنے اور اپنے مرحوم اسلاف کے حق میں بابرکت رسوم پائیں۔ ملاکی کا بتایا ہوا یہ مُقدّس کام ”اپنے بچّوں کی ابدی تقدیر کے لیے خالق کے منصوبہ کا مرکز ہے۔“۱۲

ہم نبوت کیے ہوئے دور میں رہتے ہیں؛ ہم وہ لوگ ہیں جنہیں یِسُوع مسِیح کی آمدِ ثانی کو راہ دینے کا کام سونپا گیا ہے؛ ہمیں اطفالِ یزداں کو اکٹھا کرنا ہے، جو ابدی اِنجیل کی سچائیوں، عہود اور اور وعدوں کو سُنیں اور قبول کریں گے۔ صدر نیلسن اِسے ”عظیم ترین مقابلہ، عظیم ترین مقصد، اور زمِین پر آج عظیم ترین فریضہ“ کہتے ہیں۔۱۳ میں اِس مُعجِزے کی گواہی دیتا ہوں۔

شبیہ
ڈربن ساوتھ افریقہ کی ہَیکل کی تقدیس

اِس سال فروری میں، صدر رسل ایم نیلسن سے تفویض پا کر میں نے ڈربن ساوتھ افریقہ ہَیکل کی تقدیس کی۔ یہ ایسا دن تھا جسے میں زِندگی بھر یاد رکھوں گا۔ میں ایسے ارکان کے ساتھ موجود تھا جو اِنجیل تک ویسے ہی پہنچے جیسے یرمیاہ نے بہت پہلے نُبُوّت کی تھی—”ہر ایک شہر میں سے ایک اور ہر گھرانے میں سے دو۔“۱۴ پوری دُنیا میں—خُدا کے بَیٹے اور بَیٹیوں، اِنجیل میں بھائیوں اور بہنوں کے طور پر—مسِیح کی تعلیم ہم سب کو متحد کرتی ہے۔ چاہے ہم دیکھنے میں کیسے بھی ہوں کیسے بھی کپڑے پہنیں، ہم اپنے آسمانی باپ کے ساتھ ایک قوم ہیں جس کا شروع ہی سے منصوبہ تھا کہ اپنے خاندان کو ہَیکل کے عہود باندھنے اور اُن پر عمل کرنے کے ذریعے سے واپس اکٹھا کرے۔

۱۸۳۴ میں، کرٹ لینڈ، اوہائیو، سکول کے ایک چھوٹے سے کمرے میں کہانتی حاملین کے ایک چھوٹے سے گروہ سے بات کرتے ہوئے نبی جوزف سمتھ نے نُبُوّت کی ”آج شام آپ مُٹھی بھر کہانتی حاملین دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ کلیسیا شمالی اور جنوبی امریکہ میں پھیل جائے گی—یہ پوری دُنیا میں پھیل جائے گی۔“۱۵

حالیہ سالوں میں کلیسیا کے ارکان سے ملنے کے لیے مَیں نے دُنیا بھر کا سفر کیا ہے۔ بارہ رَسُولوں کی جماعت کے میرے بھائیوں کو بھی ایسی ہی ذمہ داریاں ملی ہیں۔ لیکن، ہمارے عزیز نبی، صدر نیلسن، کے جدول کا مقابلہ کون کر سکتا ہے، جنہوں نے کلیسیا کے صدر کے طور پر اپنے پہلے دو سالوں میں مُقدّسین سے ملنے اور زِندہ مسِیح کی گواہی دینے کے لیے بتیس ممالک اور ریاست ہائے متحدہ کے ذیلی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔۱۶

مجھے یاد ہے جب مجھے اپنی نوجوانی کے دنوں میں مشن کی بُلاہٹ ملی۔ میں اپنے باپ، بھائی، اور بہنوئی کی طرح جرمنی میں خدمت کرنا چاہتا تھا۔ کسی کے بھی گھر آنے کا انتظار کیے بغیر، میں جلدی سے میل باکس کی طرف گیا اور اپنی بُلاہٹ کا لفافہ کھولا۔ میں نے پڑھا کہ مجھے مشرقی ریاستوں کے مشن میں بُلاہٹ ملی تھی، جس کا مرکزی دفتر نیویارک میں تھا۔ مجھے مایوسی ہوئی، سو میں گھر کے اندر گیا اور اپنی تسلی کے لیے صحائف کھولے۔ میں نے عقائد اور عہود میں پڑھنا شروع کیا: ”دیکھو اور سُنو، اِس جگہ، اور ارد گرد کے علاقوں میں میرے بہت سے لوگ ہیں؛ اور اِس مشرقی سرزمین کے ارد گرد کے علاقوں میں موثر دروازہ کھولا جائے گا۔“۱۷ ۱۸۳۳ میں جوزف سمتھ کو دی گئی، یہ رویا، میرے لیے مُکاشفہ تھا۔ اُسی وقت میں نے جان لیا کہ مجھے عین اُسی مشن میں بُلاہٹ دی گئی ہے جہاں خُداوند چاہتا ہے کہ میں خدمت کروں۔ میں نے بحالی اور اُس کے ڈرامائی آغاز کی تعلیم دی جب آسمانی باپ نے جوزف سمتھ سے کلام کیا اور کہا ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اِس کی سُنو!“۱۸

پوری کلیسیا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل یسعیاہ کی نُبُوّت ہے، جو اُس کی یِسُوع مسِیح کی پیدائش سے ۷۰۰ برس پہلے کی: ”آخری دنوں میں یوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائم کیا جائے گا… اور سب قومیں وہاں پہنچیں گی۔“۱۹

آج مَیں اپنے ذہن میں، اپنے ارکان اور دوستوں کی لاکھوں کی تعداد کو دیکھتا ہوں جو برقی، ٹی وی، انٹرنیٹ یا دیگر ذرائع سے اِن عبادات میں شامل ہیں۔ ہم گویا یوں اکٹھے بیٹھے ہیں جیسے ”پہاڑوں کی چوٹیوں پر“ ہوں۔۲۰ یہ بریگھم ینگ ہی تھے جنہوں نے یہ نُبُوّتی اِلفاظ کہے،”یہی درست جگہ ہے۔“۲۱ مُقدّسین، جن میں کچھ میرے اولین آباد کار اسلاف تھے، اُنہوں نے سنگلاخ پہاڑوں نے صیون قائم کرنے کے لیے کام کیا ”اُس کی مرضی اور رضا سے جو زمین کی قوموں کا ہدایت کار ہے۔“۲۲

شبیہ
۲۰۰۲ کی اولمپکس کے دوران سالٹ لیک ہَیکل

میں آج اُس مقدس زمین پر کھڑا ہوں جس نے لاکھوں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ۲۰۰۲ میں، سالٹ لیک نے موسمِ سرما کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی۔ خیمہ اجتماع کی کوائر نے افتتاحی رسومات میں گایا، اور کلیسیا نے مہمانوں اور کئی مُلکوں سے آنے والوں کے لیے موسیقی کی تقریب اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا۔ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا کہ رات کی خبروں کی بین الاقوامی نشریات کے پس منظر میں ہَیکل کی تصویر ہوتی تھی۔

شبیہ
کلیسیا اور NAACP کے رہنما

گزشتہ سالوں میں، ریاست ہائے متحدہ کے صدور، بادشاہوں، ججوں، وزیرِ اعظموں، سفیروں اور کئی مُلکوں سے رہنماؤں نے سالٹ لیک سٹی میں آ کر ہمارے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ صدر نیلسن نیشنل ایسوسی ایشن برائے ہر رنگت کے لوگوں کی ترقی کے رہنماؤں کی میزبانی کر چکے ہیں، یہ ایک امریکی تنظیم ہے جو نسلی تفریق کو مٹا کر برابری کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔ مجھے ان دوستوں اور رہنماؤں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا یاد ہے جب صدر نیلسن دُنیا میں مزید شائستگی اور نسلی ہم آہنگی کی پکار میں اُن کے ساتھ شامل ہوئے۔۲۳

کئی اور لوگ ٹیمپل سکوائر آئے اور کلیسیائی رہنماؤں سے باہم مشورت کے لیے ملے ہیں۔ مثال کے طور پر، پچھلے سال،صرف چند کے بارے میں بتاتے ہوئے، ہم نے اقوامِ متحدہ کی ۶۸ ویں سول سوسائٹی کانفرنس کو خوش آمدید کہا، جو عالمگیر مجمع تھا اور نیو یارک سٹی سے باہر پہلی بار منعقد ہوا تھا۔ ہم ویت نام کی کمیٹی برائے مذہبی امور، اور کیوبا، فلپائن، آرجنٹینا، رومینیا، سوڈان، قطر، اور سعودی عرب کے سفیروں سے مل چکے ہیں۔ ہم نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کا بھی خیر مقدم کیا۔

جو کچھ مَیں بیان کر رہا ہوں یہ یسعیاہ کی نُبُوّت کی تکمیل ہے کہ آخِری دنوں میں قومیں ”خُداوند کے گھر کے پہاڑ“۲۴ تک پہنچیں گی۔ عظیم سالٹ لیک ہیکل وقار و جلال کے وسط میں کھڑی ہے۔

شبیہ
سالٹ لیک ہَیکل کا مینار

لوگ قدرتی مناظر کی وجہ سے یہاں نہیں آتے، اگرچہ ہماری جگہ شاندار ہے؛ وجہ خالص مذہب کا نچوڑ ہے جو کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام اور اُس کے لوگوں کی رُوح، ترقی، بھلائی اور فراغ دلی میں نظر آتا ہے؛ ہماری محبّت ویسی ہے جیسے خُدا محبّت رکھتا ہے؛ اور ہمارا نصب العین اعلیٰ ہے، جسے جوزف سمتھ نے ”مسِیح کا نصب العین بتایا ہے۔“۲۵

ہم یہ نہیں جانتے کہ نجات دہندہ کب لوٹے گا، لیکن ہم یہ جانتے ہیں۔ ہمیں دل اور دماغ میں تیار، اُس کو قبول کرنے کے اہل رہنا ہے، اور اُس بات میں اعزاز محسوس کرنا ہے کہ ہم اُن چیزوں کا حصہ ہیں جن کی نُبُوّت بہت پہلی کی گئی تھی۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ صدر رسل ایم نیلسن زمین پر خُداوند نے نبی ہیں، اور اُن کے ساتھ خُدا کے بلائے رَسُول ہیں، جن کی بطور نبی، رویا بین اور مُکاشفہ بین تائید کی گئی ہے۔ اور، میرے عزیز بھائیو اور بہنو، بحالی جاری ہے۔

میں جوزف سمتھ کی نُبُوّت سے اختتام کرتا ہوں، جن اِلفاظ کی میں گواہی دیتا ہوں کہ سچ ہیں: ”کوئی ناپاک ہاتھ اِس کام کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتا؛ ایذا رسانیاں ہو سکتی ہیں، بلوہ باز اکٹھے ہو سکتے ہیں، فوجیں صف بندی کر سکتی ہیں، تہمتیں بدنام کر سکتی ہیں، لیکن خُدا کی سچائی دلیری، عالی ظرفی، اور آزادانہ طور پر آگے بڑھے گی، جب تک یہ ہر براعظم میں داخل نہ ہوجائے، ہر آب و ہوا کو چھو نہ لے، ہر مُلک میں سرایت نہ کر جائے، اور ہر کان میں سُنائی نہ دے، جب تک خُداکے مقاصد پورے نہ ہو لیں، اور عظیم یہواہ کہے کہ کام تمام ہوا۔“۲۶ میں گواہی دیتا ہوں کہ جوزف سمتھ کی یہ نُبُوّتیں پوری ہو رہی ہیں۔

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ ہمارے عزیز نبی، صدر رسل ایم نیلسن، اُن کے مشیروں، رَسُولوں اور کلیسیا کے دیگر رہنماؤں کی اِلہامی مشورت پر عمل کریں گے، اور قدیم انبیا کی بات پر کان لگائیں گے جنہوں نے ہماری دن کے بارے میں پیشن گوئی کی، تو آپ اپنے دل اور جان کی گہرائی تک، رُوح اور کارِ بحالی سے معمور ہو جائیں گے۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ اپنی زِندگیوں میں دستِ خُداوند دیکھیں گے، اُس کی ترغیبات سُنیں گے اور اُس کی محبّت کو محسوس کریں گے۔ اُس کی بے مثال محبّت کے ثبوت کے طور، اُس کی اِنجیل اور اُس کی کلیسیا کی بحالی کے لیے شگر گزاری کے ساتھ، یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔