مجلسِ عامہ
ہوشعنا کا نعرہ
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


ہوشعنا کا نعرہ

اب، میرے پیارے بھائیو، بہنو، جب ہم جوزف سمتھ پر باپ اور بیٹے کی پہلی رویا کا جشن مناتے ہیں، تو ہم نے محسوس کیا ہے کہ ہوشعنا کے نعرے میں شامل ہوتے ہُوئے مل کر خوشی منانا مناسب ہوگا۔

یہ مُقّدس نعرہ اِس زمانے میں سب سے پہلے ۲۷ مارچ ۱۸۳۶ کو کرٹ لینڈ ہیکل کی تخصیص کے موقع پر ادا کیا گیا تھا۔ اب یہ ہر ہیکل کی تخصیص کے موقع پر ادا کیا جاتا ہے۔ یہ باپ اور بیٹے کے لیے مُقّدس نذرانہِ عقیدت ہے، جو اُس لشکر کے رد عمل کی علامت ہے جب نجات دہندہ یروشلیم میں شاہانہ طریقے سے داخل ہُوا۔ یہ اِس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ نوجوان جوزف نے اُس دِن مُقّدس جُھنڈ میں جو عرفان پایا—یعنی، باپ اور بیٹا دو جلالی ہستیاں ہیں جن کی ہم عبادت کرتے ہیں اور حمدوثنا گاتے ہیں۔

اب مَیں دِکھاؤں گا کہ ہوشعنا کا نعرہ کیسے ادا کیا جاتا ہے۔ جیسے مَیں ادا کرتا ہُوں، میں میڈیا میں اپنے ساتھیوں کو دعوت دیتا ہُوں کہ وہ اِس مُقّدس رسم کو وقار اور احترام کے ساتھ پیش کریں۔

ہر شرکت کرنے والا صاف ستھرا رومال لیتا ہے، اُس کو ایک کونے سے تھامتا ہے، اور جب مِل کر کہتے ہُوئے اِس کو لہراتا ہے، ”ہوشعنا، ہوشعنا، ہوشعنا خُدا اور برّہ کے واسطے،“ تین بار دُہرایا جاتا ہے، اِس کے بعد ”آمین، آمین، اور آمین۔“ اگر آپ کے پاس سفید رومال نہیں ہے تو، آپ اپنا ہاتھ لہرا سکتے ہیں۔

بھائیو، بہنو، مَیں اب آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ آپ کھڑے ہوں اور ہوشعنا کے نعرے میں شرکت کریں، جس کے بعد ہوشعنا کا ترانہ اور ”خُدا کا رُوح“۱ گایا جائے گا۔

کنڈکٹر کے اِشارے پر، براہ کرم ”The Spirit of God“ گانے کے لیے شریک ہوں۔

خُدا اور برّے کے لیے ہوشعنا کا نعرہ لگاؤ۔

خُدا اور برّے کے لیے ہوشعنا کا نعرہ لگاؤ۔

خُدا اور برّے کے لیے ہوشعنا کا نعرہ لگاؤ۔

آمین، آمین، اور آمین۔

حوالہ جات

  1. گیت، نمبر 2۔