مجلسِ عامہ
وہ ہمارا ہراول ہے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۰


وہ ہمارا ہراول ہے

خُداوند اپنی اِنجیل اور اپنی کلیسیا کی بحالی کی پاسبانی کر رہا ہے۔ وہ مستقبل سے کامل طور پر واقف ہے۔ وہ آپ کو دعوتِ فریضہ دیتا ہے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مقدسین آخری ایّام کی اِس مجلسِ عامہ میں آپ کے ساتھ شامل ہونے پر شُکر گُزار ہُوں۔ آخری زمانے میں خُداوند کی کلیسیا کی بحالی کے طریقے پر غوروفکر کرنے کے لیے آپ کی دعوت نے ہمیں اور ہمارے عزیزوں کو بڑی برکت عطا کی ہے،صدر رسل ایم نیلسن نے وعدہ کیا تھا کہ ہمارا تجربہ نہ صرف یادگار بلکہ ناقابلِ فراموش ہوگا۔

میرا تجربہ بڑا یاد گار رہا ہے، مُجھے یقین ہے کہ آپ کا بھی ہُوا ہوگا۔ آیا ناقابلِ فراموش ہوگا یہ ہم میں سے ہر ایک پر منحصر ہے۔ یہ میرے لیے اہم ہے کیوں کہ اِس مجلس کی تیاری کے یادگار تجربے نے مجھے اِس انداز میں تبدیل کر دیا ہے کہ مَیں اِس کو طاری رکھنا چاہتا ہوں۔ مُجھے وضاحت کرنے دیں۔

میری تیاری نے مُجھے بحالی میں ہونے والے ایک واقع کی دستاویز تک پہنچا دیا۔ مَیں اُس واقعہ کے بارے میں متعدد بار پڑھ چُکا تھا، لیکن یہ ہمیشہ میرے لیے اہم ملاقات کا واقعہ رہا تھا جس میں بحالی کے نبی جوزف سمتھ شامل تھے۔ لیکن اِس بار، مَیں نے صحیفہ میں دیکھا کہ خُداوند کس طرح اپنی کلیسیا میں، اپنے شاگردوں، کی راہ نمائی فرماتا ہے۔ مَیں نے دیکھا کہ دُنیا کے نجات دہندہ، خالق و مالک کی ہم اِنسانوں کو راہ نمائی فراہم کرنے سے کیا مُراد ہے، جو ماضی، حال، اور مستقبل کی سب باتیں جانتا ہے۔ وہ ہمیں مرحلہ وار سکھاتا ہے اور ہمیں ہدایت فرماتا ہے، کبھی زبردستی نہیں کرتا۔

وہ واقعہ جس کو مَیں بیان کر رہا ہوں بحالی کا ایک اہم لمحہ تھا۔ یہ سبت کے دن کی عبادت تھی جو ۳ اپریل ۱۸۳۶ کو اوہائیو کے کرٹ لینڈ کی ہیکل میں اِس کی تخصیص کے سات دن بعد ہوا تھا۔ جوزف سمتھ نے دُنیا کی تاریخ کے اِس عظیم اُلشان لمحے کو آسان انداز میں بیان کیا۔ اِس رویا کا زیادہ تر متن عقائد اور عہود کی فصل ۱۱۰ میں درج ہے۔

”دوپہر کو مَیں نے کلیسیا میں خُداوند کی فسح بارہ سے پا کر بانٹنے میں دوسرے صدور کی مدد کی، جن کا اعزاز تھا کہ اِس روز الطار پر خدمت انجام دیں۔ اپنے بھائیوں کی خدمت کرنے کے بعد میں منبر پر واپس گیا، پردے گرے ہوئے تھے، اور اولیور کاؤڈری کے ساتھ میں نے خود کو متین اور چپ چاپ دُعا میں جھکایا۔ دُعا سے اُٹھنے کے بعد، مندرجہ ذیل رویا ہم دونوں پر ظاہر کی گئی۔“۱

”ہمارے ذہنوں سے پردہ اُٹھا لیا گیا، اور ہماری فہمیدہ آنکھیں کھولی گئیں۔

”ہم نے خُداوند کو منبر کی چھاتی کے برابر کی ٹیک پر اپنے سامنے کھڑے دیکھا؛ اور اُس کے پاؤں تلے خالص سونے کا چبوترا سا تھا، جو سنہرے سے رنگ کا تھا۔

”اُس کی آنکھیں آگ کے شعلے کی سی تھیں؛ اور اُس کے سر کے بال خالص برف کی مانند سفید تھے؛ اُس کی صورت سورج کی روشنی سے زیادہ منور تھی؛ اور اُس کی آواز بہتے ہوئے بڑے پانیوں کی آواز کی سی تھی، یعنی یہواہ کی آواز، جو یہ فرماتی تھی:

”مَیں اَوّل اور آخِر ہُوں؛ مَیں وہ ہُوں جو زندہ ہے، مَیں وہ ہُوں جو مارا گیا تھا؛ مَیں باپ کے ساتھ تمھارا وکیل ہوں۔

”دیکھو، تُمھارے گُناہ تُمھیں معاف کیے گئے ہیں؛ تُم میرے حضور پاک ہو، اِس لیے اپنے سر بُلند کرو اور شادمان ہو۔

”تُمھارے بھائیوں کے دل شادمان ہوں، اور میرے سب لوگوں کے دل شادمان ہوں،جنھوں نے اپنی قوت سے اِس گھر کو میرے نام کے لیے تعمیر کیا ہے۔

”کیوں کہ دیکھو، میں نے اس گھر کو قبول کیا ہے، اور میرا نام یہاں ہو گا؛ اور مَیں رحم کے ساتھ خود کو اپنے لوگوں پر اِس گھر میں ظاہر کروں گا۔

”ہاں، مَیں اپنے خادموں پر ظاہر ہوں گا، اور اُن کے ساتھ خود ہم کلام ہُوں گا، اگر میرے لوگ میرے حکموں کو مانیں گے، اور اِس مقدس گھر کو آلودہ نہ کریں گے۔

”ہاں ہزاروں اور لاکھوں کے دل برکات کی بدولت جو نچھاور کی جائیں گی نہایت شادمان ہوں گے، اور ودیعت جو میرے خادموں کو اِس گھر میں عطا کی جا چکی ہے۔

”اور اُس گھر کا چرچا غیر قوموں میں پھیل جائے گا؛ اور یہ اِس برکت کا شروع ہو گا جو میرے لوگوں کے سروں پر اُنڈیلی جائے گی۔ ایسا ہی ہو۔ آمین۔“

”اِس رویا کے بند ہونے کے بعد، آسمان ہم پر پھر کھول دیئے گئے؛ اور موسیٰ ہمارے سامنے ظاہر ہُوا، اور زمین کے چاروں کونوں سے اِسرائیل کے جمع کرنے، اور شمالی سرزمین سے دس قبیلوں کی راہ نمائی کی کنجیاں ہمارے سپرد کیں۔

”اِس کے بعد، اِلیاس ظاہر ہوا، اور اَبرہام کو دی گئی اِنجیل کا زمانہ ہمارے سپرد یہ کہتے ہوئے کیا، کہ ہم اور ہماری اَولاد میں ہمارے بعد کی تمام نسلیں با برکت ہوں گی۔

”اِس رویا کے بند ہونے کے بعد، ایک اور عظیم اور پُر جلال رویا ہم پر افشاں ہوئی؛ کیوں کہ ایلیاہ نبی، جو موت چکھے بغیر آسمان پر اُٹھا لیا گیا تھا، ہمارے سامنے آ کھڑا ہوا، اور فرمایا:

”دیکھو، وقت پُوری طرح سے آ گیا ہے، جو ملاکی کے منہ سے فرمایا گیا تھا—جس نے گواہی دی یہ وہ [ایلیاہ] خُداوند کے عظیم اور ہولناک دن کے آنے سے پہلے بھیجا جائے گا—

”کہ والدوں کے دِل بچوں کی طرف، اور بچوں کے والدوں کی طرف پھیرے، ایسا نہ ہو کہ پوری زمین لعنت سے ماری جائے—

”پس، اِس زمانے کی کنجیاں تُمھارے ہاتھوں میں سونپی جاتی ہیں؛ اور تُم اِس سے جان لو کہ خُداوند کا عظیم اور ہولناک دن نزدیک ہے یعنی کہ دروازے پر ہے۔“۲

اب، مَیں نے کئی بار اِس حوالے کو پڑھا تھا۔ رُوحُ القُدس نے مُجھے مُستحکم کیا تھا کہ یہ اَمر سچّا تھا۔ لیکن جب میں نے مُطالعہ کیا اور اِس مجلس کی تیاری کی، تو، مَیں نے اور زیادہ صاف صاف طور پر خُداوند کی قُدرت کو اپنے کام میں اپنے شاگردوں کی تفصیل سے راہ نمائی کرتے دیکھا۔

کرٹ لینڈ میں موسیٰ کی طرف سے جوزف کو اِسرائیل کے اِکٹھا کرنے کی کُنجیاں سُپرد کرنے سے سات برس پہلے، جوزف نے مورمن کی کِتاب کے سرورق سے جان لیا تھا کہ اِس کا مقصد ’اِسرائیل کے گھرانا کے بقیہ پر ظاہر کرنا تھا — کہ خُداوند کے عہود کو جانیں، کہ اُنھیں ہمیشہ کے لیے خارج نہیں کیا گیا۔‘ ۱۸۳۱ میں، خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ اِسرائیل کے اِکٹھے ہونے کا آغاز کرٹ لینڈ میں ہوگا، ’اور وہاں سے [کرٹ لینڈ]، جس کو بھی مَیں چاہوں ساری قوموں میں جائے گا — کیوں کہ اسرائیل بچایا جائے گا، اور مَیں اُن کی راہ نمائی کروں گا۔‘“۳

اگرچہ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کے لیے فریضہِ تبلیغ کی ضرورت تھی، خُداوند نے اپنے خادموں کو اِلہام دیا کہ اِن بارہ کو سِکھائیں، جو بعض ہمارے اِبتدائی مُبلغین مُقرر ہُوئے، ”یاد رکھو، جب تک تُم ودیعت نہ پاؤ، تُم دُوسری قوموں کے پاس نہ جانا۔“۴

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کرٹ لینڈ ہیکل کم از کم دو وجوہات کی بِنا پر خُداوند کے مرحلہ وار منصوبے میں اہم تھی: پہلی، موسیٰ اِسرائیل کے اِکٹھا کرنے کی کُنجیوں کو بحال کرنے کے لیے ہیکل کی تکمیل تک اِنتظار کرتے رہا۔ اور دُوسری، صدر جوزف فیلڈنگ سمتھ نے سِکھایا کہ ”خُداوند نے مُقّدسین کو ہیکل تعمیر کرنے کا حُکم دیا جس میں وہ اِختیار کی کُنجیاں نازِل کر سکتا اور جہاں رُسول ودیعت پا سکتے اور آخِری بار اُس کے تاکستان کو تراشنے کے واسطے تیاری کر سکتے تھے۔“۵ اگرچہ ہیکل کی ودیعت کرٹ لینڈ ہیکل میں ایسی نہ تھی جیسے ہم آج جانتے ہیں، نبوّت کے پُورا ہونے کے لیے، اِبتدائی ہیکل کی رُسوم کو مُتعارف کرانے کا آغاز وہاں سے ہُوا،اِس کے ساتھ ساتھ رُوحانی ظہوروں کی فراوانی جس نے اُن کو تیار کیا جو تبلیغ کے لیے بُلائے گئے ”عالمِ بالا سے قُدرت“۶ کی اِس موعودہ ودیعت کے ساتھ جس سے تبلیغی خدمت کے وسیلے سے اِکٹھا کرنے کی اِبتدا ہوئی۔

جوزف سمتھ کو اِسرائیل کے اِکٹھا کرنے کی کُنجیاں عطا کرنے کے بعد، خُداوند نے نبی پر اِلہام اُتارا کہ بارہ کے اَرکان کو تبلیغ کے لیے بھیجے۔ جس دوران میں مَیں نے مُطالعہ کیا، یہ بات میرے لیے واضح ہوگئی کہ خُداوند نے بارہ کے بیرون ملک تبلیغوں پر جانے کا طریقہ تفصیل سے تیار کیا تھا جہاں لوگ اِن پر اِیمان لانے اور اِن کو سہارا دینے کے لیے تیار تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، ہزاروں، اِن کے وسیلے سے، خُداوند کی بحال شُدہ کلیسیا میں شامل ہوجائیں گے۔

ہمارے اندراج کے مُطابق، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ برطانوی جزیرے پر بارہ کے دو تبلیغی ادوار میں ۷،۵۰۰ سے ۸،۰۰۰ کے درمیان افراد نے بپتسما پایا تھا۔ اِس ا،قدام نے یورپ میں کارِ تبلیغ کی بُنیاد رکھی۔ ۱۹ویں صدی کے آخر تک تقریبا ۹۰،۰۰۰امریکہ میں جمع ہوچُکے تھے جن میں سے بیشتر برطانوی جزائر اور اسکینڈینیویا سے آئے تھے۔۷ خُداوند نے جوزف اور اُن اِیمان دار مُبلغین کو اِلہام عطا کیا تھا اور وہ فصل کی کٹائی کے لیے کام میں جُت گئے اُس وقت جو اُن کی پہنچ سے باہر نظر آتا تھا۔ لیکن خُداوند نے اپنی کامل بِینائی اور دانائی سے اِس کو ممکن بنایا۔

عقائد اور عہود کی فصل ۱۱۰ کی بظاہر سادا اور شاعرانہ زبان آپ کو یاد ہے:

”دیکھو، وقت پُوری طرح سے آ گیا ہے، جو ملاکی کے منہ سے فرمایا گیا تھا—جس نے گواہی دی یہ وہ [ایلیاہ] خُداوند کے عظیم اور ہولناک دن کے آنے سے پہلے بھیجا جائے گا—

”کہ والدوں کے دِل بچوں کی طرف، اور بچوں کے والدوں کی طرف پھیرے، ایسا نہ ہو کہ پوری زمین لعنت سے ماری جائے—

”پس، اِس زمانے کی کنجیاں تُمھارے ہاتھوں میں سونپی جاتی ہیں؛ اور تُم اِس سے جان لو کہ خُداوند کا عظیم اور ہولناک دن نزدیک ہے، یعنی کہ دروازے پر ہے۔“۸

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ خُداوند نے مستقبل کے بارے میں دیکھا اور آخری دنوں میں اپنے مقاصد کی تکمیل میں ہماری مدد کرنے کے لیے وہ کس طرح ہماری راہ نمائی فرمائے گا۔

کئی برس پہلے جب مَیں صدارتی اُسقُف کے عُہدے پر خدمت انجام دے رہا تھا، اُس وقت مجھ پر اِلزام عائد کیا گیا کہ مَیں بنائے گئے ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ گروپ کی نگرانی کر رہا تھا جس کو ہم نے فیملی سرچ کا نام دیا۔ مَیں سوچ سمجھ کر کہتا ہُوں کہ مَیں ”ہدایت کار“ کی بجائے، اِس کی تخلیق پر ”نگران“ تھا۔ بہت سے زیرک لوگوں نے پیشوں کو چھوڑ کر جو خُداوند چاہتا تھا تعمیر کرنے آئے تھے۔

صدارتِ اَوّل نے رُسوم کی دُہرائی میں کمی کرنے کے مقصد کا تعین کیا تھا۔ اُن کی بڑی فکر یہ تھی کہ ہم اِس بات کو جاننے سے قاصر تھے کہ آیا کسی شخص کی رُسوم پہلے ادا کی جا چُکی ہیں یا نہیں۔ برسوں سے — یا برسوں کی طرح لگتا تھا — صدارتِ اَوّل نے مجھ سے پوچھا، ”تُم یہ کب مکمل کرو گے؟“

دُعا، جان فشانی، اور بڑی قابلیت کے حامل افراد کی ذاتی قربانی کی بدولت، اِس فرض کو انجام تک پہنچایا گیا۔ ایسا مرحلہ وار ہُوا۔ پہلا کام فیملی سرچ کو اُن لوگوں کے لیے آسان بنانا تھا جو کمپیوٹر سے زیادہ واقف نہیں تھے۔ مزید تبدیلیاں رُو نما ہُوئیں، اور مَیں جانتا ہُوں کہ وہ ہوتی رہیں گی، کیوں کہ جب بھی ہم کسی الہام کے وسیلے سے ایک مسئلے کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو، ہم پیش رفت کے لیے مزید مُکاشفے کے دروازے کھول دیتے ہیں جو مساوی طور اُتنے ہی اہم ہیں لیکن اب تک نظر نہیں آئے تھے۔ آج بھی، فیملی سرچ ایسا جُز بن رہی ہے جس کی خُداوند کو اپنی کلیسیا کی بحالی کے لیے ضرورت ہے - اور نہ کہ صرف رُسوم کی تضعیف سے بچنے کے واسطے۔

خُداوند لوگوں کو اُن کے آباواجداد سے پیار اور یہاں تک کہ محبت کا احساس دِلانے اور اُن کی رُسومِ ہیکل کی تکمیل میں مدد کرنے کے لیے ہمیں بہتری لانے دے گا۔ اب، جب کہ خُداوند کو یقیناً معلوم تھا کہ ایسا ہوگا کہ، نوجوان اپنے والدین اور حلقے کے اَرکان کے لیے کمپیوٹر کے اتالیق بن جائیں گے۔ سب کو اِس خدمت میں بہت شادمانی ملی ہے۔

ایلیاہ کا رُوح جوان اور بوڑھے، بچوں اور والدینوں، پوتوں اور دادا دادی کے دِل بدل رہا ہے۔ ہیکلیں پھر سے بخوشی بپتسما کے مواقعوں اور دیگر مقدس رُسوم کے اوقاتِ کار بنا رہے ہوں گے۔ اپنے آباواجداد کی خدمت کرنے کی خواہش اور والدین اور بچوں کے مابین بندھن مضبوط ہو رہے ہیں۔

خُداوند نے یہ سب آتے دیکھا۔ اُس نے اِس کا مرحلہ وار منصوبہ بنایا، جیسا کہ وہ اپنی کلیسیا میں دیگر تبدیلیوں کی بابت کر چُکا ہے۔ اُس نے اِیمان دار لوگوں کو تیار اور برپا کیا ہے جو سخت کاموں کو بخوبی انجام دینے کے مُشتاق ہیں۔ وہ ہمیشہ سے پیار بھرے صبر سے ہمیں سیکھنے میں مدد کرتا ہے کہ ”فرمان پر فرمان، حُکم پر حُکم ،تھوڑا یہاں اور تھوڑا وہاں۔“۹ وہ وقت کے تعین اور اپنے اِرادوں کے تسلسل پر قائم ہے، پھر بھی وہ یقین دِلاتا ہے کہ قُربانی اکثر ایسی جاری و ساری برکات لاتی ہے جس کا ہم نے تصّور نہیں کیا تھا۔

مَیں خُداوند کا شُکر ادا کرتے ہوئے ختم کرتا ہُوں — جس نے صدر نیلسن کو اِلہام عطا کیا کہ مُجھے مدعو کریں کہ اِس مجلس کی تیاری کے لیے قُربانی ادا کروں۔ میری تیاری کے دوران میں ہر گھڑی اور ہر دُعا میرے لیے برکت لاتی تھی۔

مَیں اُن سب کو دعوت دیتاہُوں جو یہ پیغام سُنتے ہیں یا اِن کلمات کو پڑھتے ہیں یقین رکھیں کہ خُداوند اپنی اِنجیل اور اپنی کلیسیا کی بحالی کی قیادت کررہا ہے۔ وہ ہمارا ہراول ہے۔ وہ مستقبل سے کامل طور پر واقف ہے۔ وہ آپ کو دعوتِ فریضہ دیتا ہے۔ وہ آپ کو اِس میں شامل کرتا ہے۔ اُس کے پاس آپ کے لیے خدمت کا منصوبہ ہے۔ اور یہاں تک کہ جب آپ قربانی دیتے ہیں، آپ خوشی محسوس کریں گے جب آپ دوسروں کو اُس کی آمد کے لیے تیار رہنے میں مدد کرتے ہیں۔

میں آپ کو گواہی دیتا ہُوں کہ خُدا باپ زندہ ہے۔ یِسُوع المِسیح ہے۔ یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ وہ آپ کو جانتا اور پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کی ہدایت کرتا ہے۔ اُس نے آپ کے لیے راستہ تیار کیا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔