۲۰۱۰–۲۰۱۹
اِبتدائی تصریحات
اکتوبر ۲۰۱۸


اِبتدائی تصریحات

اب خاندان مرکوز کلیسیا کا وقت ہے، ہماری شاخوں، حلقوں، اور میخوں کی عمارتوں میں جو وقوع پذیر ہوتا اُس سے تقویت ملتی ہے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، ہم آپ کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے کلیسیا کی اکتوبر کی مجلسِ عامہ کے مُنتظر تھے۔ ہم ہر ایک کو تہہ دِل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم آپ کی پُر خلوص دُعاؤں کے لیے شُکر گُزار ہیں۔ ہم اُن کی تاثیر کو محسوس کر سکتے ہیں۔ شکریہ!

چھے ماہ پہلے دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کے لیے ہم آپ کی شاندار کاوشوں کے شاکر ہیں دُنیا بھر کی میخوں کی صدارتوں نے بُزرگوں کی جماعتوں کی تنظیمِ نو کے لیے ضرورت کے مُطابق اِلہام پایا ہے۔ اُن جماعتوں کے مرد حضرات کے ساتھ ساتھ اَنجمنِ خواتین کی بہنیں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی زیادہ ارفع و پاکیزہ خدمت کرنے کے واسطے جان فشانی سے محنت کر رہی ہیں۔ آپ کی اپنے خاندانوں، اور دوستوں تک نجات دہندہ کی محبت پہنچانے اور اُن کی خدمت کرنے کی نیکیوں اور غیر معمولی کوششوں کو جیسے وہ چاہتا ہے، ہم اِن کے قدردان ہیں۔

اَپریل مجلسِ عامہ سے شُروع کر کے، سسٹر نیلسن اور میں چار براعظموں اور سمندر کے جزائر پر اَرکان سے ملے۔ یروشلم سے ہرارے تک، وینی پیگ سے بنکاک تک، ہم نے آپ کی گواہی کی تقویت اور آپ کے پُختہ اِیمان سبق حاصل کیا۔

ہم اپنے جوانوں کی کثیر تعداد سے بہت شادمان ہُوئے جو خُداوند کی جوان فوج میں اِسرائیل کواِکٹھا کرنے کے لیے بھرتی ہُوئے ہیں۔۵ ہم آپ کے شاکر ہیں! اور جب آپ میرے دعوت ناموں پر جو میں نے دُنیا بھر کے جوانوں سے خطاب میں پیش کیے، عمل پیرا ہوتے ہیں تو آپ ہم سب کے لیے معیار مرتب کرتی ہیں۔ آپ جوان کتنی بڑی تبدیلی لا رہے ہیں!

حالیہ برسوں میں، ہم نے کلیسیائی صدارتی مجالس میں ایک بُنیادی سوال پر غور و فکر کیا ہے: ہم اِنجیل کو کیسے اِس کی اَصلی حالت میں، اور رُسوم کو اُن کی اَبّدی افادیت کے ساتھ خُدا کے تمام بچّوں تک پُہنچا سکتے ہیں؟

مُقدسینِ آخری ایّام ہوتے ہُوئے، ہم اِس سوچ کے عادی ہو گئے ہیں کہ ”کلیسیا“ کوئی ایسی شے ہے جو ہمارے عبادت خانوں میں تشکیل پاتی ہے، جو کچھ گھر میں رُو پذیر ہوتا ہے اُس سے معاونت حاصل کرتی ہے۔ ہمیں اِس ترتیب کو دُرست کرنے کی ضرورت ہے۔ اب خاندان مرکوز کلیسیا کا وقت ہے، ہماری شاخوں، حلقوں، اور میخوں کی عمارتوں میں جو وقوع پذیر ہوتا ہے اُس سے تقویت ملتی ہے۔

جیسے جیسے کلیسیا دُنیا بھر میں پھیلتی جاتی ہے، بہت سارے اَرکان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں ہمارے گرجا گھر نہیں—اور شاید مُستقبل قریب میں بھی نہ ہوں۔ مجھے خاندان یاد آیا، جو اسی قسم کی صورتِ حال سے دوچار تھا، وہ اپنے گھر میں ہی عبادت کرتا تھا۔ میں نے ماں سے پوچھا کہ آپ کو اپنے گھر میں گرجا جانا کیسا لگتا ہے۔ اُس نے جواب دیا، ”مجھے پسند ہے! اب میرے شوہر شایشتہ زبان اِستعمال کرتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ اُنھیں ہر اِتوار یہاں عشائے ربانی پر برکت دینا ہوگی۔“

کلیسیا کا دیرینا نصب اُلعین یہ ہے کہ سب اَرکان کا خُداوند یِسُوع مِسیح پر اور اُس کے کفارے پر اِیمان بڑھانے میں مدد کرے، خُداوند کے ساتھ عہد باندھنے اور ماننے میں مدد فراہم کرے، اور خاندانوں کو مُضبوط اور مُہر بند کرے۔ اِس پیچیدہ و کٹھن دُنیا میں رہنا بالکل آسان نہیں۔ دُشمن بڑی سُبک رفتاری سے اِیمان پر اور ہمارے اُوپر اور ہمارئ خاندانوں پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔ رُوحانی بقا کے واسطے، مزاحمتی حکمت عملی اور فعال منصوبوں کی ضرورت ہوگی۔ نتیجتاً، اب ہم چاہتے ہیں کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی جائیں جو ہمارے اَرکان اور اُن کے خاندانوں کو مزید مُستحکم کریں گی۔

کئی برسوں سے، کلیسیائی راہ نما خاندان مرکوز اور کلیسیائی معاونت کے منصوبے کے تحت افراد اور خاندانوں کو مضبوط کرنے، تعلیمات سکھانے، اِیمان کو تقویت دینے، اور شخصی عبادت پر اور زیادہ زور دینے کے لیے مربوط نصاب پر کام کر رہے تھے۔ حالیہ برسوں میں سبت کو پاک ماننے—اِس کو خُوش کُن بنانے اور خُدا کے لیے اپنی محبت کا ذاتی نشان—ہماری کاوشوں اور اِن تبدیلیوں کی وجہ سے جن کو اب متعارف کرائیں گے مزید افروزاں ہوگا۔

آج صبح ہم کلیسیا میں اور خاندان میں اِنجیل کی تعلیم کے نئے توازن اور اِرتبات کا اعلان کریں گے۔ ہم میں سے ہر کوئی اپنی اپنی شخصی رُوحانی ترقی کا ذمہ دار ہے۔ صحائف صاف صاف بیان کرتے ہیں کہ اپنے بچّوں کو تعلیم دینا والدین کی بُنیادی ذمہ داری ہے۔۲ یہ کلیسیا کا فرض ہے کہ ہر رُکن کی فرمانِ اِلہٰی کے مطابق اُن کے اِنجیل کے علم میں اِضافہ کرنے کے حوالے سے معاونت کرے۔

بُزرگ کؤنٹن ایل کُک اب اِن تبدیلیوں کی تفصیل بیان کریں گے۔ صدارتِ اَوّل کی مجلس اور بارہ رُسولوں کی جماعت کے تمام اَرکان اِس پیغام کی توثیق و تصدیق پر اِتفاق کرتے ہیں۔ ہم عاجزی سے خُداوند کی طرف سے نازل ہونے والے اِلہام کا ذکر کرتے ہیں جس نے اِن منصوبوں اور طریقوں کی ترقی و ترویج پر سایہ کیا ہے جنھیں بُزرگ کُک پیش کریں گے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو،میں جانتا ہُوں کہ خُدا زندہ ہے۔ یِسُوع المِسیح ہے! یہ اُس کی کلیسیا ہے کہ وہ مُکاشفے اور نبوت کے وسیلے سے اپنے برگُزیدہ خادموں کی راہ نمائی کرتا ہے۔ میں اِس کی گواہی یِسُوع مِسیح کے نام پر دیتا ہوں، آمین۔