۲۰۱۰–۲۰۱۹
مورمن کی کتاب کا تبدیلی میں کردار
اکتوبر ۲۰۱۸


مورمن کی کتاب کا تبدیلی میں کردار

ہم آخری بار اسرائیل کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ایسا، تبدیل کرنےکے قوی ترین آلہ کارمیں سے ایک، یعنی مورمن کی کتاب کے ساتھ کر رہے ہیں۔

آج بہت سے لوگ خُدا کی حقیقت اور اُس کے ساتھ ہمارے تعلقات کے بارے متعجب ہیں۔ بہت سے اُس کے عظیم خوشی کے منصوبہ کے بارے نہایت کم یا بالکل نہیں جانتےہیں۔ ۳۰ سے زیادہ برس قبل، صدر عزرا ٹافٹ بینسن نے مشاہدہ کیا کہ ”آج زیادہ تر دُنیا …منجی کی الہویت کو رد کرتی ہے۔ وہ اُس کی معجزانہ پیدائش ، اُس کی کامل زندگی، اور اُس کی قیامت کی جلالی حقیقت پر سوال اُٹھاتے ہیں۔“۱

ہمارے زمانہ میں، سوالوں کو نہ صرف ہمارے منجی پر بلکہ اُس کی کلیسیا —کلیسیا ئے یِسُوع مِسیح برائے مقدسین آخری ایام— پر بھی مرتکز کیا جاتا ہے، جسے اُس نے نبی جوزف سمتھ کے ذریعے بحال کیا۔ اکثراِن سوالات کی توجہ کا مرکزمنجی کی کلیسیا کی تاریخ ، تعلیمات، یا طرز عمل ہوتا ہے۔

مورمن کی کتاب گواہی کو فروغ دینے میں ہماری مدد کرتی ہے

میری انجیل کا پرچار کرومیں ہم پڑھتے ہیں: ”یاد رکھیں کہ [آسمانی باپ اور اُس کے خوشی کے منصوبہ کا ] ہمارا فہم جدید انبیاء—جوزف سمتھ اور اُس کے بعد آنے والوں کے زریعے— آتا ہےجو خُدا سے براہ راست مکاشفہ پاتے ہیں۔ پس، پہلا سوال جس کا کسی کو جواب دینا چاہیے یہ ہے کہ آیا جوزف سمتھ نبی تھا، اور وہ اس کا جواب مورمن کی کتاب کو پڑھنے اور اِس کے بارے دُعا کرنے سے دے سکتا یا سکتی ہے۔۲

جوزف سمتھ کی الہٰی بُلاہٹ کے بارے میری گواہی مورمن کی کتاب: یِسُوع مِسیح کا ایک اور عہدنامہ، کے دُعا گو مطالعہ سے مضبوط ہوئی ہے۔ میں نےمورمن کی کتاب کی سچائی جاننے کے لئے مرونی کی دعوت ”مِسیح کے نام سےخُدا ابدی باپ سے دُعا کرنا“پر عمل کیا ہے۔۳ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں جانتا ہوں کہ یہ سچی ہے۔ مجھے یہ علم ”رُوحُ القُدس کی قدرت“ سے مِلا ہے، جیسے یہ آپ کو مِل سکتا ہے۔۴

مورمن کی کتاب کا تعارف بیان کرتاہے: ”وہ جو پاک رُوحُ کے وسیلےسے یہ الہٰی گواہی[مورمن کی کتاب کی] پائیں گے اُنہیں اُس ہی قدرت کے وسیلے سے علم ہو گا کہ یِسُوع مِسیح دُنیا کا نجات دہندہ ہےاور کہ جوزف سمتھ اِن آخری ایام میں اُس کی طرف سے مکاشفہ بین اور نبی ہےاور یہ کہ کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایام خُداوند کی بادشاہی ہےجو کہ مِسیح کی دوسری آمد کی تیاری کے لئے زمین پر دوبارہ قائم کی گئی ہے۔“۵

بطور نوجوان مبلغ چِلی جاتے ہوئے ، میں نے مورمن کی کتاب کی تبدیل کرنے والی قوت کے بارے میں زندگی بدلنے والاسبق سیکھا۔ مسٹر گونزالزکئی سالوں سے اپنے چرچ میں ایک عزت دار عہدے پر خدمت سر انجام دے رہا تھا۔ اُس نے تھیالوجی میں ڈگری سمیت وسیع مذہبی تربت پائی تھی۔ وہ بائبل کے اپنے علم پر بڑا نازاں تھا۔ ہم پر یہ واضح تھا کہ وہ مذہبی عالم تھا۔

وہ کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ ایام آخر کے مبلغین سے بہ خوبی آگاہ تھا جیسے وہ اُسکے شہر ، لیما ، پیرئومیں اپنا کام کرتے پھرتے تھے۔ وہ ہمیشہ اُن سے ملنا چاہتا تھا تاکہ اُنہیں بائبل کی تعلیم دے سکے۔

ایک روز، تقریباً آسمان سے ایک نعمت کی مانند، جیسا اُس کا خیال تھا، دو مبلغین نے اُسے گلی میں رُوکا اور پوچھا کیا وہ اُس کے ساتھ پاک کلام شئیر کرنے کے لئے اُس کے گھر آ سکتے ہیں۔ یہ تُو اُس کا خواب پورا ہو گیا تھا! اُس کی دُعائوں کا جواب مِل گیا تھا۔ آخرکار، وہ ان بے سمت نوجوانوں کو راہ راست پر ڈال سکتا تھا۔ اُس نے اُنہیں بتایا کہ وہ صحائف پر گفتگو کرنے کے لئے اُن کے اپنے گھر آنے پر خوش ہو گا۔

وہ بمشکل اِس وقت ملاقات کے لئے انتظار کر سکتا تھا۔ وہ اُن کے عقائد کو غلط ثابت کرنے کے لئَ بائبل کو استعمال کرنے کے لئے تیار تھا۔ وہ پُر اعتماد تھا کہ بائبل واضح اور مفسرانہ طور پر اُن کی تعلیمات کو غلط ثابت کرے گی۔ مُلاقات کی رات آئی،، اور مبلغین نے اُس کے دروازے پر دستک دی۔ وہ نہایت پُر جوش تھا۔ اُن کی تعلمات کو غلط ثابت کرن کا اُس کا وقت آن پہنچا تھا۔

اُس نے دروازہ کھولا اور مبلغین کو اندر مدعو کیا۔ مبلغین میں سے ایک نے اُسے ایک نیلی کتاب تھمائی اور مخلص گواہی دی کہ وہ جانتا تھا کہ کتاب خُدا کے کلام پر مشتمل ہے۔ دوسرے مبلغ نے کتاب سے متعلق اپنی قوی گواہی دی، گواہی دیتے ہوئے یہ کہا کہ اِس کا ترجمہ خُدا کے جدید نبی بنام جوزف سمتھ نے کیا ہے اور کہ یہ مِسیح کے بارے سیکھاتی ہے۔ مبلغین نے اجازت لی اور اُس کے گھر سے چلے گئے۔

مسٹر گونزالز بہت مایوس ہوا۔ مگر اُس نے کتاب کھولی اور اِس کی ورق گردانی کرنے لگا۔ اُس نے پہلا صفحہ پڑھا۔ اُس نے ورق در قرق پڑھا اور اگلے روز سہ پہر تک پڑھنا بند نہ کیا۔ اُس نے ساری کتاب پڑھی اور جانا کہ یہ سچی ہے۔ وہ جانتا تھا کہ اُسے کیا کرنا ہے۔ اُس نے مبلغین کو فون کیا، اسباق لئے، اور کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کا رکن بننے کے لئے اپنے سابقہ طرز زندگی کو ترک کر دیا۔

وہ شاندار آدمی پروہ، یوٹاہ ایم ٹی سی میں میرا معلم تھا۔ بھائی گونزالزکی تبدیلی کی کہانی اور مورمن کی کتاب کی قوت نے مجھ پر بڑا اثر ڈالا۔

جب میں چلی میں پہنچا، میرے تبلیغ کےصدر، صدر روئڈن جے گلیڈ ، نے ہمیں ہر ہفتہ تاریخ —جوزف سمتھ میں مرقوم نبی جوزف سمتھ کی گواہی کو پڑھنے کی دعوت دی۔ اُس نے ہمیں سیکھایا کہ پہلی رویا کی ہماری گواہی انجیل کی ہماری اپنی گواہی اور مورمن کی کتاب کی ہماری گواہی سے براہ راست تعلق رکھے گی۔

میں نے اُس کی دعوت کو سنجیدگی سےقبول کیا۔ میں نے پہلی رویا کے احوال کو پڑھا ہے، میں نے مورمن کی کتاب کو پڑھا ہے۔ میں نےمورمن کی کتاب کی سچائی جاننے کے لئے جیسے مرونی نے ہدایت کی ہے ”مِسیح کے نام پر خُدا ابدی باپ “۶سے پوچھا ہے کیا مورمن کی کتاب سچی ہے۔ آج میں گواہی دیتا ہوں کہ میں جانتا ہوں مورمن کی کتاب، جیسے نبی جوزف سمتھ نے فرمایا، ” زمین پر موجود کسی بھی کتاب سے زیادہ درست ہے اور یہ ہمارے مذہب میں کلیدی پتھر کی حیثیت رکھتی ہے، کوئی بھی آدمی کسی اور کتاب کی نسبت اِس کتاب میں دی گئی تعلیم کے مطابق زندگی گزار کر خُدا کے قریب تر ہو سکتا ہے۔“۷ نبی جوزف سمتھ نے یہ بھی اعلان کیا:”مورمن کی کتاب اور مکاشفوں کو نکال دیں ، تُو ہمارا مذہب کدھر ہے؟ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں۔“۸

ذاتی تبدیلی

ہم کون ہیں اور مورمن کی کتاب کے مقاصد کیا ہیں، جب ہم بہتر طور پر سمجھتے ہیں، تو ہماری تبدیلی مزید گہری اور یقینی ہوتی ہے۔ ہم نے خُدا کے ساتھ جو عہود باندھے ہیں اُن کو پورا کرنے کرنے کے اپنے ارادے میں مضبوطی پاتے ہیں۔

مورمن کی کتاب کا بنیادی مقصد منتشر اسرائیل کو اکٹھا کرنا ہے۔ یہ اکٹھا کرنا، خُدا کے تمام بچوں کو عہد کی راہ میں داخل ہونے اور، اُن عہود کی تعظیم کرنے سے، باپ کی حضوری میں لوٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جب ہم توبہ کی منادی کرتے اور تبدیل شدگان کو بپتسمہ دیتے ہیں ، ہم منتشر اسرائیل کو جمع کرتے ہیں۔

مورمن کی کتاب میں اسرائیل کے گھرانے سے متعلق ۱۰۷حوالہ جات ہیں ۔ مورمن کی کتاب کے آغاز میں، نیفی سیکھاتا ہے، ”چونکہ میرے لکھنے کا بھرپور ارادہ یہ ہے کہ مِیں آدمیوں کو ابراہام کے خُدا اور اضحاق کے خُدا، اور یعقوب کے خُداکی طرف راغب کروں، تاکہ وہ نجات پائِیں“۹ ابراہام، اضحاق، اور یعقوب کا خُدا یِسُوع مِسیح ہے، عہدِعتیق کا خُدا۔ ہم انجیل پر عمل پیرا ہونےسے بچائے جاتے ہیں جب ہم مِسیح کی طرف رجوع لاتے ہیں۔

بعد میں نیفی نے تحریر کیا:

”ہاں، میرے باپ نے غیر قوموں کے متعلق اور اسرائیل کے گھرانے کے متعلق بہت سی باتیں کیں کہ وہ زیتون کے درخت کی مانند ہوں گے، جس کی شاخیں توڑی اور تمام روئے زمین پر بکھِیر دی جائیں گی۔…

”اور اسرائیل کا گھرانہ پراگندہ ہونے کے بعد، دوبارہ اِکٹھا ہوگا یا مختصریہ کہ غیر قوموں کے انجیل کی معموری پانے کے بعد، زیتون کے درخت کی قدرتی شاخیں یعنی اسرائیل کے گھرانے کے بقیہ اِن میں پیوند کئے جائیں گےاور اپنے حقیقی ممسوح یعنی اپنے خُداوند اور فدیہ دینے والے کو جانیں گے۔“۱۰

اسی طرح، مورمن کی کتاب کے آخر میں ، مرونی نبی ہمیں ہمارے عہود یہ کہتے ہوئے یاد دِلاتا ہے: تاکہ تجھ میں اور اختلاف نہ رہے، تاکہ اے اسرائیل کے گھرانے، ابدی باپ نے جو عہد تجھ سے کیے ہیں پورے ہوں “11

ابدی باپ کے عہد

مرونی کے بتائے گئے ” ابدی با پ کے عہد “ کیا ہیں؟ ہم ابراہام کی کتاب میں پڑھتے ہیں :

”میرا نام یہواہ ہے، میں اِنتہا کو اِبتدا سے ہی جانتا؛ہوں؛ اس لیے میرا ہاتھ تجھ پر ہو گا۔

”اور میں تجھے بڑی قوم بناؤں گا، اور میں بےحد برکت دوں گا، اور تیرا نام ساری قوموں میں سرفراز کروں گا، اورتُو اپنے بعد اپنی اوالد کے لیےباعثِ برکت ہو گا، کہ اپنے ہاتھوں سے وہ اِس خدمت اور کہانت کو سب قوموں میں لے جائیں گے۔“۱۲

حالیہ بین القوامی نشریات میں صدر رسل ایم نیلسن نے سیکھایا کہ ”یہ یقیناً ایامِ آخر ہیں، اور خُداوند اسرائیل کو اکٹھا کرنے کے کام کو تیز کر رہا ہے۔ یہ اکٹھا کیا جانا، آج زمین پر وقوع پذیر ہونے کا سب سے اہم کام ہے۔ وسعت میں کچھ بھی اِ س کا مقابلہ نہیں کرتا، اہمیت میں کچھ بھی اِس کا مقابلہ نہیں کرتا، عظمت میں کچھ بھی اِس کا مقابلہ نہیں کرتا ہے۔ اگر آپ انتخاب کریں، اگر آپ چاہتے ہیں، تو آپ اِس کا بڑا حصہ ہو سکتے ہیں ۔ آپ کسی بڑی، کسی عالی، کسی عظیم چیز کا بڑا حصہ ہو سکتے ہیں!

”جب ہم اکٹھ کی بات کرتے ہیں، ہم صرف یہ سادہ سچائی بتا رہے ہیں: ہمارے آسمانی باپ کے بچوں میں سے ہر کوئی، پردے کے دونوں اطراف، یِسُوع مِسیح کی بحال شدہ اِنجیل کے پیغام کو سُننے کا حقدار ہے۔ اگر وہ مزید جاننا چاہتے ہیں وہ خُود سے فیصلہ کرتے ہیں۔“۱۳

بطور ارکانِ کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین ایام آخر ہم یہ ہی کر رہے ہیں :ہم دُنیا کو یِسُوع مِسیح کی انجیل —کا فہم دِلانے —اور اِس میں تبدیل ہونے کے خواہاں ہیں۔ ہم ”ایامِ آخر کے اکٹھا کرنے والے“ ہیں۔۱۴ ہمارا مقصد واضح ہے بھائیو اور بہنو، آئیں ہم اُن لوگوں کے طور پر پہچانے جائیں جنہوں نے مرونی کے وعدہ کو دِل سے قبول کیا ہے، جاننے کے لئے دُعا کی اور جواب پایا ہے کہ مورمن کی کتاب کی کتاب سچی ہے، اور پھراِس علم کو دُنیا میں دوسروں کے ساتھ کلام سے ، اور سب سے اہم، اعمال سےبانٹا ہے۔

تبدیلی میں مورمن کی کتاب کا کردار

مورمن کی کتاب میں یسوع مسیح کی انجیل کی معموری شامل ہے۔۱۵ یہ ہماری راہ نمائی باپ کے عہود تک کرتی ہے، جن پر اگر عمل کیا جائے،ہمارے لئے اُس کی عظیم ترین نعمت— ابدی زندگی کو یقینی بنائیں گے۔—۱۶ آسمانی باپ کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی تبدیلی میں مورمن کی کتاب کلیدی پتھر ہے۔

صدر نیلس کا پھر سے حوالہ دیتے ہوئے: ”جب آپ… مورمن کی کتاب کا روزانہ مطالعہ کرتے ہیں، آپ اکٹھا کرنے کی تعلیم، یِسُوع مِسیح، اُس کے کفارہ، اور بائبل میں نہ پائی جانے والی انجیل کی معموری کے بارے سکھیں گے۔ مورمن کی کتاب اسرائیل کے گھرانے کو اکٹھا کرنے کا لازم ہے۔ درحقیقت، اگر مورمن کی کتاب نہ ہوتی، اسرائیل کا موعودہ اکٹھا ہونا وقوع پذیر نہ ہوتا۔“۱۷

میں مننجی کے الفاظ کے ساتھ اختتام کرتا ہوں، جب اُس نے نیفیوں کو موعودہ برکات کے بارے سیکھایا: ”تُم نبیوں کی اُولاد ہو اور تُم اسرائیل کے گھرانے کے ہواور اُس عہد کے ہو جو باپ نے تُمھارے باپ دادا ابراہام سے یہ کہتے ہوئے کیا تھا : اور تمھاری نسل سے زمین کے تمام قبیلے برکت پائیں گے۔“۱۸

میں گواہی دیتا ہوں ہم خُدا کے بیٹے اور بیٹیاں، ابراہام کی نسل، اسرائیل کا گھرانہ ہیں۔ ہم آخری بار اسرائیل کو اکٹھا کر رہے ہیں اور ایسا مورمن کی کتاب کے ساتھ کر رہے ہیں—وہ کتاب جو خُداوند کے رُوح کے ساتھ مل کر، تبدیلی کا طاقتور ترین آلہ کار ہے۔ ہم خُدا کے نبی ، صدر رسل ایم نیلس سے راہ نمائی پا رہے ہیں، جو ہمارے زمانہ میں اسرائیل کو اکٹھا کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ مورمن کی کتاب سچی ہے۔ اِس نے میر زندگی بدل دی ہے۔ میں آپ سے وعدہ کرتاہوں ، جیسے مرونی اور زمانوں سے بہت سے نبیوں نے کیا ہے، کہ یہ آپ کی زند گیوں کو بدل سکتی ہے۔۱۹ یِسُوع مِسیح کے نام سے، آمین۔

حوالہ جات

  1. کلیسیا کے صدور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن (۲۰۱۴),۱۲۹.

  2. مورمن کی کتاب کا کیا کردار ہے؟میری اِنجیل کی مُنادی کرو: راہنما کتاب برائے تبلیغی خدمت، ترمیم شدہ شمارہ (۲۰۱۸)، lds.org/manual/missionary۔

  3. دیکھیے مرونی ۱۰: ۴۔

  4. دیکھیے مرونی ۱۰: ۴۔

  5. مورمن کی کتاب کا تعارف۔

  6. دیکھیے مرونی ۱۰: ۴۔

  7. مورمن کی کتاب کا تعارف۔

  8. کلیسیا کے صدور کی تعلیمات: جوزف سمتھ(۲۰۰۷)، ۱۹۶۔

  9. ا نیفی۶: ۴ ۔

  10. ۱نیفی ۱۰:۱۲،۴۱۴۔

  11. مرونی ١٠:۳۱ ۔

  12. ابراہام ۲: ۸–۹ ۔

  13. رسل ایم نیلسن، ”اُمیدِ اسرائیل“ (نوجوانان کی بین القوامی ڈیوشنل، ۳ جون، ۲۰۱۸)،۴، broadcasts.lds.org.

  14. دیکھیں یعقوب ۵: ۷۲۔

  15. صدر عزرا ٹافٹ بینسن نے سیکھایا: ”خُداوند نے خُود فرمایا ہے کہ مورمن کی کتاب ’یِسُوع مِسیح کی اِنجیل کی معموری ‘پر مشتمل ہے( ع اور ع ۲۰: ۹) اِس کا مطلب ہر گز نہیں کہ اِس میں ہر تعلیم، ہر عقیدہ شامل ہے جو کبھی بھی آشکارا کیا گیا ہے۔ بلکہ، اِس کا مطلب ہے کہ مورمن کی کتاب میں ہم اُن عقائد کی معموری پائیں گے جو ہماری نجات کے لئے متقاضی ہیں ۔ اور وہ واضح طور پر اور سادگی سے سیکھائی گئی ہیں تاکہ بچہ بھی نجات اور سرفرازی کے طریقے سیکھ سکے۔(تعلیمات : عزرا ٹافٹ بینسن، ۱۳۱)۔

  16. دیکھیں عقائد اور عہود ۱۴: ۷۔

  17. رسل ایم نیلسن، ”اُمیدِ اسرائیل، “۷۔

  18. ۳نیفی ۲۰: ۲۵۔

  19. مثال کے طور پر ، دیکھئے ہینری بی۔ آئرنگ،”مورمن کی کتاباپ کی زندگی کو بدلے گی،“ لیحونا، فروری ۲۰۰۴، ۱۲–۱۶۔