۲۰۱۰–۲۰۱۹
آسمانی باپ اور خداوندیِسُوع مِسیح میں گہری اور دیرپا تبدیلی پانا
اکتوبر ۲۰۱۸


آسمانی باپ اور خداوندیِسُوع مِسیح میں گہری اور دیرپا تبدیلی پانا

ہمارا مقصد گھر اور کلیسیا کےتجربات کو کچھ اِس طرح سے متوازن بنانا ہے جوایمان اور روحانیت کو بہت زیادہ بڑھائے اور تبدیلی کو مزید گہرا کرے گا۔

جیسے صدررسل ایم نیلسن نے ابھی خوبصورتی اور فصاحت سے بتایا ہے، کلیسیائی راہ نما بڑے عرصہ سے تعلیم جاننے، ایمان کو مضبوط کرنے اورعظیم تر ذاتی پرستش کے فروغ کے لئے ”خاندان مرکوز اور کلیسیائی معاونت یافتہ منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پھر صدر نیلسن نے” گھر میں اور چرچ میں انجیلی ہدایت کے حصول کے لئے توازن اور ربط کے لئے تبدیلی کا اعلان کیا۔“۱

اِن مقاصد کی تکمیل کے لئے—صدر رسل ایم نیلسن کے بیان کردہ اور زیرِہدایت اور صدارتِ اول اور بارہ رسولوں کی مجلس کے فیصلہ کے مطابق—جنوری ۲۰۱۹ سے آغاز کرتے ہوئے، اتوار کے اجلاسوں کے اوقات کار میں ذیل کے طریقوں سے تبدیلی کی جائے گی۔

اتوار کے اجلاس کا اوقاتِ کار

اتوار کی کلیسیائی عبادات ہر اتوار کو، منجی، عشائے ربانی کی رسم، اور روحانی پیغامات پر مرکوز ۶۰ منٹ کی عشائے ربانی کی عبادت پر مشتمل ہوں گی۔ جماعتوں میں جانے کے وقت کے بعد، ارکانِ کلیسیاء ۵۰ منٹ کی جماعت میں شرکت کریں گے جو ہر اتوار کو ادل بدل کر کوا کریں گی۔

  • سبت سکول مہینے کے پہلے اور تیسرے اتوار کو منعقد ہو گا۔

  • کہانتی جماعتیں ، انجمن خواتین، اور انجمنِ نوجوان خواتین کے اجلاس دوسرے اور تیسرے اتوار کو منعقد ہوں گے۔

  • پانچویں اتوار کو اجلاس بشپ کی زیرِ ہدایت ہوں گے۔

پرائمری ہر ہفتہ اِسی ۵۰ منٹ کے عرصہ کے دوران منعقد ہو گی اور اِس میں تدریس اور حمد و ثنا کا وقت شامل ہو گا۔

شبیہ
اتوار کے اجلاس کا اوقاتِ کار

اتوار کی عبادات کے اوقات کار سے متعلق، کلیسیا کے سئینر راہ نماکئی سالوں سےآگاہ رہے ہیں جوکہ ہمارے کچھ اراکین کے لئے، چرچ میں اتوار کو تین گھنٹے کا اوقات کار دشوار ہو سکتا ہے۔ یہ بات چھوٹے بچوں والے والدین ، پرائمری کے بچوں، ضعیف اراکین، نئے اراکین، اور دیگر کے لئے خاص طور پر سچ ہے۔۲

مگر یہ تبدیلی صرف اتوار کے میٹنگ ہاوس کے جدول کو مختصر کرنے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ سابقہ دعوتوں سے آپ کی وفاداری کے نتیجہ میں جو کچھ حاصل کیا گیا ہے صدر نیلسن نے اُسے تشکر کے ساتھ تسلیم کیا ہے۔ وہ اور کلیسیا کی تمام قیادت—والدین، بچوں ، نوجوانان، کنواروں، ضعیف، نئے تبدیل شدگان، اوروہ لوگ جنہیں مبلغین خاندان مرکوز ، کلیسیائی معاونت یافتہ متوازن کاوشوں کے ذریعے سیکھا رہے ہیں — سب کے لئے انجیل کی زیادہ خوشی لانے کی خواہشمند ہے۔ اِس تبدیلی اور حالیہ کی جانے والی تبدیلوں کے مقاصد اور ان سے وابستہ برکات میں درجِ ذیل شامل ہے:

  • آسمانی باپ اور خداوندیِسُوع مِسیح کی جانب گہری تبدیلی پانا اور اُن پر ایمان کو مضبوط بنانا۔

  • افراد و خاندان کو خاندان مرکوز، کلیسیائی معاونت یافتہ نصاب کے ذریعےمضبوط کرنا جو انجیل پر مبنی خوش و خرم زندگی جینے میں حصہ ڈالتا ہے۔

  • عشائے ربانی کی رسوم پر توجہ مرکوز کرنے سے ، سبت کے دِن کی توقیر کرنا۔

  • آسمانی باپ کے تمام بچوں کی تبلیغی کام کے ذریعے پردے کے دونوں اطراف مدد کرنا اور ہیکل کی رسومات اور عہود اور برکات پانا۔

خاندان مرکوز کلیسیائی معاونت یافتہ نصاب سے انجیل سیکھنا

اتوار کا یہ جدول خاندانی شام اور اتوار کو یا دیگر اوقات میں جیسے افراد یا خاندان انتخاب کریں ،گھر پر انجیل کے مطالعہ کے لئے، مزید وقت کی اجازت دیتا ہے۔ خاندانی سرگرمی شام سوموار یا دیگر اوقات میں منعقد کی جا سکتی ہے۔ اِس مقصد کے لئے، راہ نمائوں کو سوموار کی شاموں کو کلیسیائی اجلاسوں اور سرگرمیوں سے مُبرا رکھنا چاہیے۔ تاہم، خاندانی شام، انجیلی مطالعہ اور انفرادی اور خاندانی سرگرمیوں کو اپنے انفرادی حالات کے مطابق شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

شبیہ
میرے پیچھے چلے، آئو—افراد اور خاندانوں کے لئے

گھر پر انفرادی اور خاندانی انجیلی مطالعہ ہم آہنگ نصاب ،افراد اور خاندانوں کے لئے نیا میرے پیچھےچلے آئو مواد جو سبت سکول اور پرائمری میں جو کچھ سیکھایا جا رہا ہے اِس سے ہم آہنگ ہے۔۳ جنوری میں، کلیسیا کے نوجوانان اور بالغان کی سبت سکول اور پرائمری کی جماعتیں نئے عہد نامہ کا مطالعہ کریں گی۔ خاندانوں اور افراد کے لیے نیا گھریلو مطالعہ میرے پیچھےچلےآو کا مواد بھی—نئے عہد نامہ کا احاطہ کرتے ہوئے—اراکین کو گھر میں انجیل کو سیکھنے میں مدد دینے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے: ”یہ مواد کلیسیا میں ہر فرد اور خاندان کے لئے ہے۔ اِسے انجیل کو سیکھنے میں [ہماری بہتر طور پر]مدد کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے—چاہے [بذاتِ خُود ] یا [اپنے ] خاندانوں کے ساتھ۔… اِس [نئے ] مواد کے اہم نکات ہفتہ وار … جدول کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں۔“۴

پرائمری کے نئے میرے پیچھےچلے آئو کلیسیا میں سیکھائے جانے والے اسباق بھی یکساں ہفتہ وار شیڈول پر عمل کریں گے۔ پہلے اور تیسرے اتوار کو بالغان اور نوجوانان کی سبت سکول کی جماعتوں کو ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ وہ نئے میرے پیچھےچلے، آو گھر پر پڑھے جانے والے موادکی معاونت کریں گے۔ دوسرے اور چوتھے اتواروں کو ، کہانت اور انجمنِ خواتین میں بالغان کلیسیائی راہ نمائوں کی تعلیمات کا، جدید انبیاء کے حالیہ پیغامات پر زور دیتے ہوئے ،مطالعہ کرنا جاری رکھیں گے۔۵ نوجوان خواتین اور ہارونی کہانت کے نوجوان اُن اتواروں کو انجیلی موضوعات کا مطالعہ کریں گے۔

نیا خاندانی مطالعہ کا مواد”خاندانی مطالعہِ صحائف اور خاندانی شام کے لئے تجاویز“ فراہم کرتا ہے۔۶ ہر ہفتہ کے لئے خاکے افراد اور خاندانوں کے لئے مفید مطالعاتی تجاویز اور سرگرمیوں پر مشتمل ہیں۔ میرے پیچھےچلے،آو افراد اور خاندانوں کے لئے مواد میں اور بھی بہت سارے خاکے ہیں جو انفرادی اور خاندانی، خصوصاً بچوں کےعلم میں اضافہ کرنے میں مدد کریں گے۔۷ یہ نیا مواد اس سال دسمبر تک ہر خاندان کومہیا کر دیاجائے گا۔

صدر نیلسن نے جنوری میں اراکین سے اپنے ابتدائی خطاب میں، ہمیں راہِ عہد پر چلتے ہوئے یِسُوع مِسیح کی آمدِ ثانی کے لئے تیار ہونے کی تاکید کی ہے۔۸

دُنیا کے حالات شدت سے آسمانی باپ اور یِسُوع مِسیح اور اُس کے کفارے کی جانب گہری انفرادی تبدیلی اورمضبوط ایمان کا تقاضا کرتے ہیں۔ خُداوند نے ہمیں درجہ بہ درجہ ، اُن خطرناک اوقات کے لئے تیا رکیا جن کا ہم آج سامنا کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، خُداوند نے ہمیں متعلقہ بنیادی مسائل سے نمٹنے کے لئے ہدایت دی ہے،بشمول:

  • سبت کے دِن اور عشائے ربانی کی رسم کی توقیر کرنا جس پر پچھلے تین برسوں میں پھر سے زور دیا گیا ہے۔

  • بشپ کی زیرِ ہدایت، ایلڈروں اور انجمنِ خواتین کی مستحکم جماعتیں کلیسیا کے مقصد اور الہٰی طور پر مقررکردہ ذمہ داریوں۹اور اراکین کو مُقدس عہود باندھنے اور عمل پیرا ہونے میں مدد دینے کے لئےتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

  • ارفع اور پاکیزہ طریقے سے خدمت گزاری کرنے کو خوشی سے اپنایا گیا ہے۔

  • اختتام کو آغاز ہی سے اپنے ذہن میں رکھتےہوئے ، ہیکل کے عہود اور خاندانی تاریخ کی خدمات راہِ عہد کا بامقصد حصہ بن رہی ہیں۔

آج صبح اعلان کردہ تبدیلی ہمارے زمانہ کی چنوتیوں کے لئے ہدایت کی ایک اور مثال ہے۔

کلیسیا کے روایتی نصاب نے اتوار کو چرچ کے تجربہ پر زور دیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جب بہتر تدریس ہوتی ہے اور جماعت کے رکن روحانی طور پر زیادہ تیاری ہوتے ہیں تو ہم اتوار کو کلیسیا میں بہتر تجربہ پاتے ہیں۔ ہم بابرکت ہیں کہ اکثر کلیسیائی ماحول میں روح تبدیلی کو بڑھاتا اور مضبوط کرتا ہے۔

نئےخاندان مرکوز اور کلیسیائی معاونت یافتہ نصاب کو خاندانی مذہبی شعار اور رویے اور ذاتی مذہبی شعار اور رویے پر زیادہ قوت سے اثر انداز ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم اُس روحانی اثر اور گہری اور دیرپا تبدیلی کو جانتے ہیں جو گھریلو ماحول میں حاصل کی سکتی ہے۔ سالوں پہلے، ایک مطالعہ نے ثابت کیا کہ نوجوان مرد و خواتین کے لئے رُوحُ الُقدس کا اثر اکثر ذاتی مطالعہِ صحائف اور گھر میں دُعا کے ساتھ آتا ہے۔ ہمارا مقصد گھر اور کلیسیا کےتجربات کو کچھ اِس طرح سے متوازن بنانا ہے جوایمان اورروحانیت کو بہت زیادہ بڑھائے اور آسمانی باپ اور خُداوند یِسُوع مِسیح میں تبدیلی کو مزید گہرا کرے گا۔

خاندان مرکوز، کلیسیائی معاونت یافتہ اس تبدیلی کے اس حصے میں، ہر فرد اور خاندان کے لئے لچک ہے کہ وہ دعا گو ہو کر فیصلہ کریں کہ اُسے کب اور کیسے لاگوکیا جائے گا۔ مثلاً، اگرچہ یہ تمام خاندانوں کو بہت زیادہ بابرکت کرے گا، مقامی ضروریات کی بنیاد پر نوجوان بالغان، اکیلے بالغان، اکیلے والدین، جُز رکنی خاندان ، نئے اراکین۱۰اور دیگر کے لئے اتوار کی عمومی عبادات سے ہٹ کر انجیلی سماجی معاشرت سے فیض یاب ہونے اور خاندان مرکوز ، کلیسیائی معاونت یافتہ مواد کا مطالعہ کرنے کے لئے گروہوں میں اکٹھا ہوناکلی طور پر موزوں ہو گا وہ جو ایسی خواہش رکھتے ہیں اِسے غیر رسمی طور پر انجام دیں گے۔

دُنیا کے بہت سے حصوں میں ، لوگ سماجی تعلقات سے لطف اندوز ہونے کے لئے اتوار کے عمومی اوقات کار کے بعد عبادت گاہ میں رُکنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اِس اعلان کردہ تبدیلی میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو اِس شاندار اورسود مند روایت میں کسی بھی طور پر حائل ہو گا

اراکین کوسبت کے لئے تیار ہونے میں مدد دینے کے لئے، کچھ حلقے پہلے ہی معلوماتی برقی ای میل، ٹیکسٹ، یا سوشل میڈیا پیغامات بھیج رہے ہیں۔ اِس تبدیلی کے تناظر میں، ہم اِس قسم کے ابلاغ کی شدت سے سفارش کرتے ہیں۔ یہ دعوتیں اراکین کو اُس ہفتے کے اتوار کے اجلاس کے اوقاتِ کار ، بشمول آئندہ جماعتی سبق کے عنوان، اور گھر پر پہم انجیلی گفتگو کی معاونت و یاد دہانی کروائیں گی۔ مزید برآں، اتوار کی بالغان کی مجالس کلیسیا اور خاندان میں ربط قائم رکھنے کے لئے معلومات فراہم کریں گی۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ روحانی ترجیحات کو انتظامی کاموں پر فوقیت دی جائے گی، عشائے ربانی کی عبادت اور جماعتی دورانیہ کے لئے دُعائیہ غور وخوص کی ضرورت ہو گی۔ مثلاً، اعلانات کو عموماً دورانِ ہفتہ دعوتوں یا مطبوعہ پروگرام میں کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ عشائے ربانی کی عبادت میں افتتاہی اور اختتامی دُعا ہونی چاہیے، دوسرے اجلاس میں صرف اختتامی دُعا کی ضرورت ہے۔۱۱

جیسے پہلے ذکر کیا گیا ہے، نئے اتوار کے اوقاتِ کار کا آغاز جنوری ۲۰۱۹تک نہیں ہو گا۔ اِس کی کئی ایک وجوہات ہیں ۔ جن میں سے دو اہم ترین یہ ہیں ، اول، میرے پیچھے چلے آئو افراد اور خاندانوں کے لئے،مواد کو لوگوں تک پہنچانے کا وقت ہونا، دوم، صدور میخ اور بشپ صاحبان کو اِس مقصد کے تکیمل کے لئے وقت دینا کہ وہ زیادہ تر حلقوں کے لئے دن کے پہلے حصہ میں اکٹھےہونے کا انتظام کر سکیں

جیسے راہ نما مکاشفہ کے خواہاں ہوئے ہیں، پچھلے چند سالوں میں موصول ہدایت یہ ہے کہ عشائے ربانی کی عبادت کو مضبوط کیا جائے، سبت کے دِن کی توقیر کی جائے، اور افراد اور خاندانوں کی اپنے گھروں کو روحانی مضبوطی اور افزوں ایمان کا ممبع بنانے میں معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے——تاکہ گھر خوشی اور مسرت کا مقام ہو۔

غیر معمولی برکات

کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے اراکین کے لئے یہ تبدیلیاں کیا معنی رکھتی ہیں ؟ ہم پُر اعتماد ہیں کہ اراکین غیرمعمولی طریقوں سے برکت پائیں گے۔ اتورا گھر اور چرچ میں انجیل سیکھنے اور سیکھانے کا دِن ہو سکتا ہے۔ جب خاندان اور افراد خاندانی مجالس، خاندانی تواریخ خدمت گزاری، خدمت، ذاتی پرستش، اور پُر مسرت خاندانی وقت،میں مشغول ہوتے ہیں، سبت کا دِن حقیقاً راحتِ جان بن جائے گا۔

شبیہ
کاروالہو خاندان

برازیل کا ایک خاندان اُس میخ کا رکن ہے جہاں نیا خاندان میرے پیچھے چلے آئو مواد کو آزمایا گیا۔ باپ، فرنینڈو ، لوٹاہوا مبلغ، اپنی بیوی ، نینسی کے ساتھ ، چار کم عمربچوں کے والدیں ہیں ، اُنہوں نے بتایا: ”جب ہماری میخ میں میرے پیچھے چلےآئو پروگرام کو متعارف کروایا گیا، میں بہت پُر جوش تھا، میں نے سوچا ’کہ گھر میں ہمارے مطالعہِ صحائف کے انداز میں تبدیلی آئے گی۔‘ میرے خاندان میں یہ واقعی وقوع پذیر ہوا، اور بطور کلیسیائی راہ نما میں نے اسے دوسرے خاندانوں میں بھی وقوع پذیر ہوتے دیکھا۔… اِ س نے ہمیں اپنے خاندان میں صحائف پر واقعی گفتگو کرنے میں مد د کی۔ میں نے اور میری بیوی نے مطالعہ کیے گئے موضوعات کا اور گہرا فہم پایا۔… اِس نے ہماری… ہمارے انجیلی علم کو وسعت دینے، اور ہمارے ایمان اور گواہی کو بڑھانے میں مدد کی۔… میں گواہی دیتاہوں …کہ میں جانتا ہوں کہ یہ خُداوندسے الہام یافتہ ہے تاکہ صحائف میں موجود اصول اور عقائد کا موثر اور مسلسل مطالعہ خاندانوں کے لئے …ایک انتہائی گری ہوئی دُنیا میں مزید ایمان، گواہی ،اور بصیرت لاتا ہے۔“۱۲

دُنیا بھرکی میخوں میں جہاں ، نئے میرے پیچھے چلے آئو خاندانی مواد کی آزمائش کی گئی وہاں سے بہت ہی مناسب ردِ عمل سامنے آیا۔ بہت سوں نے رپورٹ دی کہ اُنہوں نے صحائف کو محض پڑھنے سے واقعی مطالعہ کرنےکی جانب ترقی پائی۔ عام طور پر یہ محسوس کیا گیا کہ تجربہ ایمان افزوں تھا اور حلقہ پر شاندر اثر پڑا تھا ۔۱۳

گہری اور دیرپا تبدیلی

اِس تبدیل کا مقصد بالغان اور آئندہ نسلوں میں گہری اور دیرپا تبدیلی حاصل کرنا ہے۔ انفرادی اور خاندانی مواد کا پہلا صفحہ نشاندہی کرتاہے : ”سارے انجیلی علم اور تدریس کا ہدف ہماری تبدیلی کو مضبوط کرنا اور مزید یِسُوع مِسیح کی مانند بننے میں مدد کرنا ہے۔… اِس کا مطلب اپنے دِلوں کی تبدیلی کے لئے مِسیح پر بھروسہ کرنا ہے۔“۱۴ اس کی معاونت ”کمرہ جماعت سےآگے افراد کے دِلوں اور گھروں میں“ پہنچنے سے کی گئی ہے۔ اس کے لئے انجیل کو سمجھنے اور جینے کے لئے روزانہ ، مسلسل کوشش کی ضرورت ہے۔ حقیقی تبدیلی کے لئے رُوحُ الُقدس کا اثر درکار ہے۔“۱۵

گہری اور دیرپا تبدیلی کا حتمی اور اہم ترین مقصد اہل طور پر راہِ عہد کی رسوم اور عہود پانا ہے۔۱۶

ہم اِن تبدیلوں کا اطلاق کرنے کے لئے باہم مشورت کرنے اور مکاشفہ کے خواہاں ہونے کے لئے آپ پر اعتماد کرتے ہیں —تاہم نشان سے پرے دیکھنے یا افراد اور خاندانوں پر بے جا حُکم صادر کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں ۔ آئندہ رابطوں میں ، بشمول مراسلہ صدارتی مجلسِ اول اور ضمیعہ میں اضافی معلومات شئیر کی جائیں گی۔

میں آپ کو گواہی دیتا ہوں صدارتِ اول اور بارہ رسولوں کی جماعت کی ہیکل میں مشورت میں ، اور ہمارے محبوب نبی کے خُداوند سے اِن تبدیلوں کو لاگو کرنے میں آگے بڑھنے کے لئے مکاشفہ کی التجا کرنے کے بعد، سب نے قوی تصدیق پائی۔ رِسل ایم۔ نیلسن ہمارے زندہ نبی ہیں۔ آج اعلان کی گئی تبدیلیاں، اُن کے لئے جوپُراشتیاق طور پر اِن تبدیلوں کو قبول کریں گے اور رُوحُ الُقدس کی ہدایت کے خواہاں ہو گے، شاندار برکات لائیں گی۔ ہم اپنے آسمانی باپ اور ہمارے خُداوند اورمنجی ، یِسُوع مِسیح کے اور زیادہ قریب ہوں گے، جس کا میں یقینی گواہ ہوں۔ یِسُوع مِسیح کے نام میں، آمین۔

حوالہ جات

  1. رسل ایم نیلسن، ”تعارفی کلمات،“ لیحونا، نومبر٢٠١٨، ۸.

  2. ہم اِس سے بھی آگاہ ہیں کہ ، معاشرے میں عمومی طور پر معلومات، ایجوکیشن، اور حتٰی کہ تفریح کے وسیع تر مواقع نمایاں طور پر مختصر ہو گئے ہیں۔

  3. یہ نصاب دونوں ڈیجیٹل اور مطبوعہ دونوں صورتوں میں دستیاب ہو گا

  4. یرے پیچھے چلے آئو—افراد اور خاندانوں کے لئے(۲۰۱۹)، vi

  5. دیکھئےمیرے پیچھے چلےآؤ—کہانتی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کے لئے،لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۴۰ دوسرے اور تیسرے اتوار کی بجائے مجلسِ عامہ کے پیغامات پر دوسرے اور چوتھے اتوار کو گفتگو کی جائے گی۔

  6. دیکھے میرے پیچھے چلے آئو—افراد اور خاندانوں کے لئے، ۴۔ افراد اور خاندان فیصلہ کریں گے کہ خاندانی انجیلی مطالعہ، خاندانی شام، اور خاندانی سرگرمیوں کا کونسا حصہ خاندانی شام ہو گا( جِسے پہلے ہی بہت سے لوگ خاندانی شام کہتے ہیں)۔ چونکہ اعلان کردہ تبدیلوں میں گھریلو شام، اور خاندانی شام دنوں اصطلاحات کو استعمال کیا گیا ہے افراد اور خاندان یہ فیصلہ کریں گے کونسی اصطلاح استعمال کرنی ہے۔

  7. دیکھے میرے پیچھے چلے آئو—افراد اور خاندانوں کے لئے، ۲۹۔

  8. دیکھئے رسل ایم۔ نیلسن ، ”جب ہم اکٹھے آگے بڑھتے ہوئے“ ، لیحونا،اپریل ۔ ۲۰۱۸، ۷ ۔

  9. دیکھیں، ہینڈ بُک ۲: کلیسیا کا انتظام (۲۰۱۰)، ۲۔۲ الہٰی مقررکردہ ذمہ داریوں میں ”ارکین کی یِسُوع مِسیح کی انجیل پر عمل کرنے میں مدد کرنا، تبلیغی کام کے ذریعے اسرائیل کو اکٹھا کرنا، غُربا ور مساکین کی دیکھ بھال کرنا، اور ہیکلیں تعمیر کرنے اور عوضی رسومات ادا کرتے ہوئے مرحومین کی نجات کےکام کو فعال کرناشامل ہے“ عقائد وعہود ۱۱۰,بھِی دیکھئے ، جس میں لازمی کنجیوں کی بحالی کے واقعات شامل ہیں۔

  10. اُن بچوں پر خصوصی توجہ دیں جن کے والدین کلیسیا کے رکن نہیں ہیں یا باقائدگی سے چرچ نہیں آتے ہیں۔ کنوارے اور دوسرے لوگ بھی ایک خاندان کے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں اگر یہ تمام متعلقہ لوگوں کے لیے سود مند ہے۔

  11. افتتاحی مشقیں عموماً دوسری مجلس کا حصہ نہیں ہوں گی۔

  12. فرنیڈو اور نینسی ڈی کاروالہو کا خاندان ،برازیل

  13. جو افراد اور خاندان آزمائشی جانچ میں ملوث تھے،اُنہوں نے اوسطاً، زیادہ کثرت سے انجیل کا مطالعہ کیا اور خاندان میں صحائف کا زیادہ بامقصد مطالعہ اور انجیلی گفتگو کی۔ اُنہوں نے خاندان اور ارکانِ حلقہ کے ساتھ زیادہ غیر رسمی انجیلی گفتگو کرنے کی رپورٹ دی اور اپنے خاندانوں میں صحائف کے ایک ہی حصہ کا مطالعہ کرنے کو سراہا۔ یہ بات نوجوانان کے لئے خاص طور پر سچ ہے۔

  14. میرے پیچھے چلے، آوٗ—افراد اور خاندانوں کے لئے،v؛ ۲ کرنتھِوں ۵: ۱۷بھی دیکھئے۔

  15. میرے پیچھے چلے، آو—افراد اور خاندانوں کے لئے،v

  16. دیکھئے رِسل ایم۔ نیلسن، ”جب ہم اکٹھے آگے بڑھتے ہیں،“ ۷۔