۲۰۱۰–۲۰۱۹
مثالی مقدسینِ آخری ایام بننا
اکتوبر ۲۰۱۸


مثالی مقدسینِ آخری ایام بننا

میں آپ کو اپنا پیار اور برکت دیتا ہوں کہ آپ خُداوند کے کلام سے سیر ہوں اور اپنی ذاتی زندگیوں میں اُس کی تعلیمات کا اطلاق کرسکیں۔

یہ ایک وجدانی اور تاریخی کانفرنس تھی۔ ہم مستقبل کو اشتیاق کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ ہم نے بہتر کرنے اور بہتر بننے کی تحریک پائی ہے۔ جنرل اتھارٹیز اور جنرل افسران نےاِس پُلپٹ سے جوشاندار پیغامات دیے گئے ہیں وہ اور موسیقی اعلیٰ درجے کے تھے! میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اِسی ہفتے ۱ اِن پیغامات کو پڑھیں۔ یہ موجودہ زمانے میں خُداوند کی اپنے لوگوں کے لیے سوچ اور رضا کا اظہار کرتے ہیں۔

جونہی ہر خاندان باشعور ہو کر اور احتیاط سے اپنے گھر کو ایمان کی پناہ گاہ میں تبدیل کرتا ہے، نئے مرکزِ گھر، اور کلیسیائی معاونت سے بنے نصاب میں خاندانوں کی طاقت کو منکشف کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں جب آپ مستعدی سے اپنے گھر کو انجیل کی تعلیم سیکھنے کے مرکز میں ڈھالتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے ایامِ سبت سچ میں فرحت بخش ہوں گے۔ آپکے بچے نجات دہندہ کی تعلیم کو سیکھنے اور اُس پر عمل کرنے کے لیے پُر جوش ہوں گے اور آپ کی زندگی میں اور آپ کے گھر میں دشمن کا اثر کم ہو جائے گا۔ آپ کے خاندان کی تبدیلی چونکا دینے والی اور تقویت پہنچانے والی ہو گی۔

اِس کانفرنس کے دوران ہمارے مصمم ارادے کو مضبوطی ملی ہے کہ جب بھی ہم اُس کی کلیسیا کی بات کریں، ہم خُداوند یِسُوع مِسیح کو احترام دیں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ نجات دہندہ کی کلیسیا اور اُس کے اراکین کا درست نام استعمال کرنے کی جانب سخت توجہ اُس کی کلیسیا کے اراکین کے ایمان میں اضافے اور زیادہ روحانی طاقت تک رسائی کا باعث بنے گی۔

اب موضوع کو ہیکلوں کی طرف موڑتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہماری نجات اور سرفرازی کے لیے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ہیکل میں وقت گزارنا نہایت اہم ہے۔

ہیکل کی رسوم ادا کرنے اور خُدا کے ساتھ مقدس عہود باندھنے کے بعد ہم میں سے ہر ایک کو لگاتار روحانی مضبوطی اور تربیت کی ضرورت ہے جو صرف خُدا کے گھر میں ممکن ہے۔ اور ہمارے اجداد کو ضرورت ہے کہ ہم اُن کی نمائندگی کریں۔

خُدا کے رحم اور انصاف پر غور کریں،جس نے، اِس دُنیا کی بُنیاد سے پہلے، اُن کے لیے ہیکل کی برکات کا راستہ تیار کیا جو اِنجیل کے علم کے بغیر مر گئے تھے۔ ہیکل کی یہ رسومات قدیم سے ہیں۔ میرے لیے یہ قدامت جھنجھوڑ کے رکھ دینے والی ہے اور اُن کی صداقت کا ایک اور ثبوت۔۲

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، دُشمن کے حملوں کی شرح شدت اور اقسام میں بڑھ رہی ہے۔۳ باقاعدگی سے ہیکلوں میں جانے کی ضرورت اِس سے زیادہ کبھی نہ تھی۔ میں آپ سے التجا کرتا ہوں دُعا گو ہو کر غور کریں کہ آپ وقت کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ اپنے وقت کا استعمال مستقبل اور خاندان کے لیے کریں۔ اگر ہیکل تک آپ کی مناسب رسائی ہے، میں آپکو ترغیب دیتا ہوں کہ باقاعدگی کے ساتھ خُداوند کے ساتھ—اس کے پاک گھر میں—ملنے کا وقت لیں، پھر ملنے کے وقت کو خوشی اور قطعی طور پر استعمال کریں۔ میں آپ کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ جب آپ خُداوند کے گھر میں اُس کی خدمت اور عبادت کے لیے قربانی کرتے ہیں تو آپ کے لیے وہ معجزے کرے گا جن کی آپ کو ضرورت ہے۔

اِس وقت ہمارے پاس ۱۵۹ مخصوص کردہ ہیکلیں ہیں۔ اِن ہیکلوں کی مناسب حفاظت اور دیکھ بھال ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہیکلوں کو ضروری طور پر تازگی اور تجدید کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس مقصد کے لیے، سالٹ سٹی ہیکل اور بانیوں کی نسل کے زمانے کی ہیکلوں کی مرمت اور تزئین کے لیے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں، اُن کی تفصیلات آپ تک پہنچائی جائیں گی۔

آج ہم بڑی خوشی کے ساتھ ۱۲ ہیکلوں کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں۔ ہیکلیں درج ذیل علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی: مینڈوزا، ارجینٹینا؛ سیلواڈور، برازیل؛ یُوبا سٹی، کیلیفورنیا؛ فینوم پین، کمبوڈیا؛ پریعا، کیپ وردے؛ ییگو، گوام؛ پیوایبلا، میکسیکو؛ آکلینڈ، نیوزی لینڈ؛ لاگوس، نائیجیریا؛ دواؤ، فلپائن؛ سان یوآن، پیوریٹو ریکو؛ واشنگٹن کاؤنٹی، یوٹاہ۔

ہیکلوں کی تعمیر اور دیکھ بھال، ہوسکتا ہے کہ آپ کی زندگی نہ بدلے لیکن ہیکلوں کے اندر گذارا ہوا وقت یقیناً بدلے گا۔ وہ سب جو کافی عرصے سے ہیکل میں نہیں گئے، میں آپ سے کہتا ہوں کہ تیار ہوں اور جتنی جلدی ہو سکے لوٹیں۔ پھر میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ ہیکل میں عبادت کریں اور نجات دہندہ کے لامحدود پیار کو گہرے طور پر محسوس کرنے کے لیے دُعا کریں،کہ آپ سب اپنی ذاتی گواہی پا سکیں کہ وہ اِس مقدس اور دائمی کام کی سربراہی کرتا ہے۔۴

بھائیو اور بہنو، میں آپ کے ایمان اور بھرپور کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ کو اپنا پیار اور برکت دیتا ہوں کہ آپ خُداوند کے کلام کی ضیافت اُڑائیں اور اپنی ذاتی زندگیوں میں اِس کا اطلاق کریں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ مکاشفہ کلیسیا میں جاری ہے اور جاری رہے گا جب تک کہ”خُدا کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے اور عظیم یہوواہ نہیں کہتا کہ کام پُورا ہوا۔“۵

میں آپ کو اُس پر اور اُس کے پاک کام پر زیادہ ایمان کی، اور آپ کی زندگی کے ذاتی مسائل کو ایمان اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی برکت دیتا ہوں۔ میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ آپ مثالی مقدسینِ آخری ایام بن جائیں۔ میں اِس طرح آپ کو برکت دیتا اور گواہی دیتا ہوں کہ خُدا موجود ہے! یِسُوع ہی مِسیح ہے! یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ ہم اُس کے لوگ ہیں، یسوع مسیح کے نام میں، آمین۔

حوالہ جات

  1. مجلسِ عامہ کے پیغامات آن لائن LDS.org پر اور گاسپل لائیبریری کی ایپ پر دیکھیے۔ یہ این سائن اور لیحونا میں چھاپے جائیں گے۔ کلیسیا کے رسالوں میں، نیو ایرا اور فرینڈ، ڈاک کے ذریعے بھیجے جاتے یا آن لائن ڈاؤن لوڈ کیے جاتے ہیں، یہ آپ کے مرکز خاندان اِنجیل نصاب کا اہم حصہ ہیں۔

  2. دیکھیے ، مثلاً، خروج ۲۸؛ ۲۹؛ احبار ۸۔

  3. دیکھیے مضایاہ ۴: ۲۹۔

  4. دیکھیے ولفرڈ وُڈرف،”قبولیت کا قانون۔ “ ۸ اپریل ۱۸۹۴ کلیسیا کی جنرل کانفرنس میں کیا گیا خطاب۔ صدر وُڈرف نے کہا:”ہم نے مکاشفہ مکمل نہیں [کر] لیا ہے۔ ہم نے خُدا کا کام مکمل نہیں [کر] لیا ہے … اُس کام کا اختتام نہیں جب تک کہ یہ کامل نہیں ہو جاتا“(ڈیذریٹ ایوننگ نیوز، اپریل ۱۴، ۱۸۹۴، ۹)۔

  5. کلیسیا کے صدور کی تعلیمات: جوزف سمتھ (۲۰۰۷)، ۱۴۲۔