صحائف
مرونی ۵


باب ۵

عِشائے ربانی کی مَے پر برکت و شراکت کا طرِیقہ طے پاتا ہے۔ قریباً ۴۰۱–۴۲۱ سالِ خُداوند۔

۱ مَے پر برکت و شراکت کا طرِیقہ—دیکھو، وہ پیالہ لیتے، اور کہتے:

۲ اَے خُدا، اَبَدی باپ، ہم تیرے بیٹے، یِسُوع مسِیح کے نام پر تُجھ سے مانگتے ہیں، اِس مَے پر برکت بخش اور اِسے اُن سب کی جانوں کے لیے مُقَدَّس ٹھہرا جو اِس میں سے پئیں، تاکہ وہ اَیسا تیرے بیٹے کے خُون کی یادگاری میں کریں، جو اُن کے لیے بہایا گیا تھا؛ تاکہ وہ تیرے گواہ ٹھہریں، اَے خُدا، اَبَدی باپ، کہ وہ اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں، تاکہ اُس کا رُوح ہمیشہ اُن کے ساتھ ہو۔ آمین۔