صحائف
مرونی ۳


باب ۳

بُزرگان ہاتھ رکھ کر کاہنوں اور مُعلمین کو مُقرّر کرتے ہیں۔ قریباً ۴۰۱–۴۲۱ سالِ خُداوند۔

۱ شاگِردوں کا وہ دستُور جِس کے مُطابِق، کلِیسیا کے بُلائے ہُوئے بُزرگ، کاہنوں اور مُعلمِین کا تقرُّر کرتے تھے—

۲ مسِیح کے نام پر باپ سے دُعا مانگنے کے بعد، وہ اپنے ہاتھ اُن پر رکھتے، اور کہتے:

۳ یِسُوع مسِیح کے نام پر مَیں تُجھے کاہن مُقرّر کرتا ہُوں (یا اگر مُعلم مقصُود ہے تو، مَیں تُجھے مُعلم مُقرّر کرتا ہُوں) تاکہ تُو اُس کے نام پر مرتے دَم تک مضبُوطیِ اِیمان کے ساتھ یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے تَوبہ اور گُناہوں کی مُعافی کی مُنادی کرے۔ آمین۔

۴ اور اِس دستُور کے مُوافِق وہ کاہن اور مُعلمِین مُقرّر کرتے تھے، آدمیوں کو خُدا کی طرف سے عطا ہونے والی بُلاہٹوں اور نعمتوں کے مُطابِق؛ اور اُنھوں نے اُن کو رُوحُ القُدس کی اُس قُدرت کے وسِیلہ سے مُقرّر کِیا، جو اُن میں تھی۔