صحائف
مرونی ۲


باب ۲

یِسُوع نے بارہ نِیفی شاگِردوں کو رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کرنے کا اِختیار بخشا۔ قریباً ۴۰۱–۴۲۱ سالِ خُداوند۔

۱ مسِیح کی باتیں جو اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں، کے سروں پر ہاتھ رکھتے وقت فرمائیں، جِنھیں اُس نے چُنا تھا—

۲ اور اُس نے اُنھیں نام بنام بُلایا، اور فرمایا: تُم میرے نام پر کثرت سے دُعا مانگ مانگ کر باپ کو پُکارنا؛ اور جب تُم اَیسا کر چُکو تو تُم قُدرت پاؤ گے تاکہ جِس پر تُم اپنے ہاتھ رکھو گے، اُس کو تُم رُوحُ القُدس دے سکو گے؛ اور تُم اِس کو میرے نام پر عطا کرنا، پَس میرے رسُول اِسی طرح کرتے ہیں۔

۳ اب مسِیح نے اُن سے یہ باتیں اپنے پہلے ظہُور پر فرمائیں؛ اور ہجوم اِنھیں نہ سُن پایا، اَلبتہ شاگِردوں نے اِنھیں سُنا؛ اور جِتنوں پر اُنھوں نے اپنے ہاتھ رکھے اُن پر رُوحُ القُدس اُترا۔